نتائج تلاش

  1. با ادب

    فقط ذوق پرواز ہے زندگی

    غلطی میری ہی ہے مجھے ابا کے آگے ! ڈالنا چاہیے تھا ..معذرت
  2. با ادب

    تمنائی

    حیرت کی بات ہے میں نے تو.مکمل درود لکھا تھا ....اب یہ صلعم کیسے ہوا مجھے حیرت ہے
  3. با ادب

    سلیم الفطرتی

    سلیم الفطرتی انسان زندگی کے کسی بھی دور میں ہو محبت کی کشش اور محبت کا احساس اسے ہمیشہ مسحور کیے رکھتا ہے ۔ کوئی ایسا چاہنے والا جو آپکا خیال رکھتا ہے آپکی خوشی میں آپ ہی کی طرح کھل اٹھتا ہے اور آپکے غم میں آپکے دکھ کو محسوس کرتا ہے ۔ یہ احساس دنیا کے ہر خوبصورت احساس سے بڑھ کر ہے ۔ اظہار...
  4. با ادب

    فقط ذوق پرواز ہے زندگی

    فقط ذوقِ پرواز ہے زندگی تیز رفتار ریل گاڑی تیزی سے پٹڑی سے گزرتی چلی جا رہی تھی .... " ریل کے ڈبے میں بیٹھے لوگ ساعتیں گنتے ہیں کب منزل ائے گی اور ریل سے باہر کھڑے لوگ ریل کی تیز رفتاری کو محسوس بھی نہیں کر پاتے کہ وہ منظر سے گزر کے چلی جاتی ہے ۔ " اس نے سوچا ........ یہ سنہ انیس سو پچپن...
  5. با ادب

    یہی مے کدے کا نظام ہے

    یہی مے کدے کا نظام ہے کوئی مست ہے کوئی تشنہ لب اور کسی کے ہاتھ میں جام ہے مگر اسکا کوئی کرے گا کیا ، یہ تو میکدے کا نظام ہے جگرمراد آبادی کی اس غزل کو بے شمار مرتبہ سنا اور ہر بار اسکی تاثیر کو پہلے سے زیادہ محسوس کیا ۔ زندگی میں جو لوگ بڑے بڑے کام کرنا چاہتے ہیں وہ کبھی بھی قناعت پسند...
  6. با ادب

    تمنائی

    تمنائی میم ! میں نے اس التجائیہ پکار کو سنی ان سنی کر دیا ۔ میم! دوبارہ منمنانے کی آواز آئی ۔ فائلوں کے ڈھیر پہ سر جھکائے میں نے تنبیہی لہجہ اختیاد کیا ۔ اگر چھٹی لینے آئی ہیں تو کوئی فائدہ نہیں منمنانے کا ۔ چھٹی نہیں مل سکتی ۔ میم آپکو مدینہ بہت پسند ہے نا؟ ؟ بچی نے کاری وار کیا تھا...
  7. با ادب

    تاسف محفلین عائشہ صدیقہ کو صدمہ

    انا للہ وانا الیہ راجعون ....اللہ غریق رحمت کرے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے آمین
  8. با ادب

    کوئی مست ہے کوئی تشنہ لب اور کسی کے ہاتھ میں جام ہے

    کوئی مست ہے کوئی تشنہ لب اور کسی کے ہاتھ میں جام ہے
  9. با ادب

    رسوائیوں کی تم نے دی محشر میں دہائی .. ہم نے تو کوئی بات ادھر کی نہ ادھر کی .. حسن علی امام

    رسوائیوں کی تم نے دی محشر میں دہائی .. ہم نے تو کوئی بات ادھر کی نہ ادھر کی .. حسن علی امام
  10. با ادب

    رسوائیوں کی تم نے دی محشر میں دہائی .. ہم نے تو کوئی بات ادھر کی نہ ادھر کی .. حسن علی امام

    رسوائیوں کی تم نے دی محشر میں دہائی .. ہم نے تو کوئی بات ادھر کی نہ ادھر کی .. حسن علی امام
  11. با ادب

    دل میں مارچ کا موسم

    دل میں مارچ کا موسم ہو سردیوں کی صبحیں ایک سائنَس کے مریض کے لیے کس قدر تکلیف دہ ہوتی ہیں یہ وہی جان سکتا ہے جو موسموں کا دلدادہ اور کُہر بھری صبحوں کا دیوانہ ہو ۔ اور طبیب کی تمام ہدایات کو ان مناظر پہ قربان کر دیتا ہو جب دھند شبہیہں دکھلا کے اسے منہ چڑاتی ہو اور جھیلیں اسے بلاتی ہوں ۔ اور وہ...
  12. با ادب

    شاہیں کا جہاں اور

    یہ بھی ممکن ہے کہ جدید لکھاری روایات سے آگاہ ہی نہ ہو ۔ آپ روایات بتلا دیجیے ۔ ہم اپنی روایت شکنی پہ غور فرمانے کی کوشش کریں گے انشاءاللہ
  13. با ادب

    شاہیں کا جہاں اور

    مجھے تو یہ پیراگراف کی شکل میں ہی لکھا ہوا لگتا ہے ۔ آپ اگر مثال دے دیں یا اصلاح کر دیں تو نوازش ہوگی ۔ ورنہ دوسری صورت میں تو بات وہیں ہے کہ کنویں کےمینڈک سے کہا جائے سمندر بہت بڑا ہوتا ہے ۔ کتنا بڑا ؟؟ یہ کنویں کے مینڈک کی صوابدید پہ چھوڑ دیا جائے ۔ تو نتائج وہی نکلیں گے جو یہاں نکل رہے ہیں...
  14. با ادب

    شاہیں کا جہاں اور

    تدوین کا آپشن نہیں ہے ۔ ناممکن کے لفظ کی جگہ مشکل لگا کے پڑھیے ۔ شکریہ
  15. با ادب

    شاہیں کا جہاں اور

    بہت نوازش اس قدر گہرائی سے پڑھنے کے لیے ۔ میری تحریر آپکو نثری نظم جیسی لگی ہے ۔ ہو سکتا ہے آپکا تجزیہ درست ہو لیکن بعض اوقات لکھاری کا اپنا انداز ہوتا ہے اور وہ اسی کے زیر اثر لکھتا ہے ۔ مجھے ایسا کبھی محسوس نہیں ہوا ۔ حالانکہ آپکی نشاندہی پر تحریر کو دوبار پھر سے پڑھا تب بھی مجھے نثری نظم...
  16. با ادب

    شاہیں کا جہاں اور

    شاہیں کا جہاں کچھ شخصیات بہت مقبول اور معروف ہوتی ہیں ۔ میں ہمیشہ سوچا کرتی کہ جانے معروف و مقبول شخصیات کیسی ہوا کرتی ہیں؟ ؟ اور زندگی میں کیے جانے والے بڑے کام کیا ہوتے ہیں؟ ؟ جب سب لوگ ایک ڈگر پر چل رہے ہوں تو ان لوگوں سے الگ اپنا راستہ بنانے والے ممتاز ہو جاتے ہیں ۔ لوگ انھیں پاگل مجنوں...
  17. با ادب

    "آسیب پر یقین رکھتے ہو؟ "

    سحرش بہت خوب لکھا ....موضوع دلچسپ تھا طوالت بالکل محسوس نہیں ہوئی ۔ امید ہے حاضرین محفل یہاں جنات کے متعلق اپنی آراء سے مستفید فرماتے رہیں گے ۔ اسی طرح کچھ مختلف خیالات سے ہوسکتا ہے جنوں کا سراغ لگ جائے
  18. با ادب

    بے بسی

    یہ اسلام آباد کا پوش علاقہ ہے ۔ اور وہ اسکے مہنگے ترین کیفے میں بیٹھی ہزاروں کے مجمع میں لوگوں کے لیے اچنبھے کا باعث تھی ۔ نفیس طرح دار خوبصورت شخصیت کی مالک ۔ کیفےکا خوابناک ماحول جہاں موجود افراد اسکی آمد سے پہلے ایک دوسرے میں کھوئے ہوئے تھے ۔ دھیمے سروں میں بجتی موسیقی تھم سی گئی تھی جب وہ...
  19. با ادب

    پ ا ک س ت ا ن........جوڑئیے ۔از سحرش سحر

    کیا بہترین لکھا ہے .....بہت اعلیٰ
  20. با ادب

    ذرا جی کر تودیکھیں! از سحرش سحر

    بہت خوب انداز تحریر ماشاءاللہ
Top