نتائج تلاش

  1. انیس فاروقی

    حیدر آباد دکن کا نظارہ کریں، Panorama میں

    مزا آگیا، اعجاز بھائی کیا اندرون شہر کے کچھ نظارے دیکھنے کو مل سکتے ہیں۔
  2. انیس فاروقی

    گوگل اسٹریٹ کے کچھ نایاب نظارے!

    یہاں کلک کرکے دیکھ سکتے ہیں، جب گوگل اسٹریٹ ہمارے محلے سے گزری تو ہمارے صاحبزادے عادل اپنے دوستوں کے ہمراہ ڈرائیوے پر باسکٹ بال کھیلتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں، سفید ٹی شرٹ میں۔ ہا ہا ہا
  3. انیس فاروقی

    عمل پرست سیاستدانوں کا قتل

    اچھا ! آپ کو کیسے پتہ چلا بھائی ؟ اور اگر پتہ چل ہی گیا ہے تو بتایئے کیسا لگا ؟
  4. انیس فاروقی

    اشعار کے استعمال سے شعلہ بیاں‌مقرر بنیئے

    اب ہوائیں ہی کریں گی روشنی کا فیصلہ جس دیے میں جان ہوگی وہ دیا رہ جائے گا
  5. انیس فاروقی

    دعا حزب البحر اصل نسغہ چاہیے

    گل خان کیا آپ اسے شئیر کرنا چاہیں گی، مجھے بھی اس کی تلاش ہے اور طریقہ کار کی بھی، یہاں پر ایک دوست کرتے ہیں اور ان کے بقول یہ بہت جلالی ہے لیکن انہیں اجازت ہےکہیں سے، اس میں بخار اور کپکپی وغیرہ بھی طاری ہو جاتی ہے، کوئی دوست مزید روشنی ڈالنا چاہیں تو بہت خوشی ہوگی۔ شکریہ
  6. انیس فاروقی

    عمل پرست سیاستدانوں کا قتل

    الف نظامی صاحب نشان دہی کا شکریہ، میں نے اسے "حق پرست" سے تبدیل کرکے اسی لیئے عمل پرست کیا ہے، آپ کی تجویز بھی بہت مناسب ہے۔
  7. انیس فاروقی

    عمل پرست سیاستدانوں کا قتل

    انسان مرتے رہتے ہیں زندہ ہیں غم سے ہم ہر آن اُلجھے رہتے ہیں درد و الم سے ہم ہر دم ہمارے ساتھ ستم ہیں لگے ہوئے نوحے ہی لکھتے رہتے ہیں نوکِ قلم سے ہم (انیس فاروقی)
  8. انیس فاروقی

    سیلَ حوادث ۔ ایک قطعہ

    ہفت روزہ جنگ کینیڈا میں شائع ہونے والا انیس فاروقی کا ایک قطعہ سمندروں میں یہ کیسا نیا بھنور آیا ستم میں ڈوبتا سارا نگر نظر آیا پناہ کیلئے احباب جس طرف بھی گئے بلا کا سیلِ حوادِث اُدھر اُدھر آیا (انیس فاروقی) فیس بک پر رائے دینے کے لئے یہاں کلک کریں
  9. انیس فاروقی

    سانحہ سیالکوٹ

    بچھی ہیں شہر کی سڑکوں پہ وحشتیں کیسی دلوں پہ بیت گئی ہیں قیامتیں کیسی ہر ایک شخص مرے جشنِ مرگ میں شامل چلی ہیں ظلم کی اب یہ روایتیں کیسی (انیس فاروقی) فیس بک پر رائے دینے کے لئے یہاں کلک کریں
  10. انیس فاروقی

    ایک قومی المیہ ، ایک قطعہ

    ایک قومی المیہ ، ایک قطعہ ہفت روزہ جنگ کینیڈا میں شائع ہونے والا قطعہ بپھری موجوں میں گم ہوتے سپنوں میں وہ سب کچھ تھا بے بس آنکھیں جس کو ڈھونڈیں لہروں میں وہ سب کچھ تھا دل کے نادیدہ زخموں پر مرہم رکھنا مشکل ہے آنکھیں جس کو دیکھ نہ پائیں آہوں میں وہ سب کچھ تھا انیس فاروقی...
  11. انیس فاروقی

    سیلاب ، بھوک، پیاس

    ہفت روزہ جنگ کینیڈا میں شائع ہونے والا قطعہ لہر در لہر یہ کیسا ہے اثر پانی میں ہو گئے غرق مرے لعل و گہر پانی میں چار سُو ایک سمندر ہے مگر لب تشنہ " بوند پانی کی نہیں آتی نظر پانی میں" (میرتقی میر کی زمین میں) انیس فاروقی فیس بک پر رائے دینے کے لئے براہ مہربانی یہاں کلک کریں
  12. انیس فاروقی

    ریموٹ ڈیسک ٹاپ کا مسئلہ

    وی پی این (ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک) کے ساتھ یہ کام کیا جاتا ہے، میرے گھر کے پی سی اور لیپ ٹاپ دونوں پر سے میں اپنے آفس کے نیٹ ورک تک ریموٹ کنٹرول کی صلاحیت ہوتی ہے اس کے بعد ریموٹ ڈیسک ٹاپ کے ذریعے لوکل آئی پی کے ذریعے ونڈوز 2003 سرور کے کسی بھی ٹرمینل پر ایکسس ہو جاتا ہے، نیٹ گئیر کے راؤٹر میں...
  13. انیس فاروقی

    زرداری کے دورے

    آفتیں ہی آفتیں ہیں مُلکِ پاکستان میں مضطرب ہے ہر نفس اس قہر کے طوفان میں صاحبِ زردار یوں مصروف ہیں بحران میں صبح دم ہیں فرانس میں اور شام انگلستان میں
  14. انیس فاروقی

    کراچی ۔ ٹارگٹ کلنگ پر ایک قطعہ

    شہر کا ہر شخص لڑنے کو کمر اب کَس رہا ہے اک یہی احساس میری روح میں اب بَس رہا ہے خونِ انساں بہہ رہا ہے روز میری بستیوں میں صورتِ آدم یہ کوئی ناگ مجھ کو ڈس رہا ہے
  15. انیس فاروقی

    ڈآکٹر شاہد مسعود اب اے آر وائے پر !

    جنگ گروپ کی مفادات کی بحث ایک الگ موضوع ھے شاھد مسعود جیسے موقع پرست اور بے پیندے کے لوٹے کی قلابازیاں الگ۔ دونوں ہی غلط ہیں، عوام معصوم، اور لکھاری عیار جو کہ شیطان کو بھی فرشتہ بنا دیتے ہیں۔
  16. انیس فاروقی

    یہ اپوزیشن مری یہ حکمراں

    فرخ بھائی، وارث بھائی، فرحان میاں، جناب فاتح صاحب ہمت افزائی کے لئے ممنون ہوں، بہت شکریہ عنایت
  17. انیس فاروقی

    یہ اپوزیشن مری یہ حکمراں

    شور و غُل ہے اسقدر کے اَلاماں یہ اپوزیشن مری یہ حُکمراں مُستند یہ سب کے سب ہیں ناتواں اُس پہ گھائل کر گئیں یہ ڈگریاں
  18. انیس فاروقی

    اپنا صوتی کی بورڈ خود بنایئے

    ایک سوال اردو دوست کی بورڈ کے حوالے سے یہ ہے کہ ونڈوز ایکس پی میں تو یہ صحیح کام کرتا ہے وسٹا میں ’ ؤ ‘ نہیں بناتا ، اگر کسی کے پاس وسٹا کے لئے فونیٹیک ان پیچ کی طرح کا کی بورڈ ہو تو ضرور بتایئے گا۔
Top