نتائج تلاش

  1. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل برائے اصلاح : مجھے دیکھ کر کیوں وہ گھبرا گئے

    پہلی صورت بہتر ہے، دوسری میں باتوں کی و گر رہی ہے جس سے روانی مخدوش ہوتی ہے۔ شعر میں کوئی تکنیکی خامی نہیں ۔۔۔ مگر جیسا پہلے کہا تھا کہ معنی بھی کوئی خاص نہیں ۔۔۔ آپ چاہیں تو رکھ لیں ۔۔۔ مگر کبھی اپنا مجموعہ ترتیب دیں گے تو اس طرح کے بہتیرے اشعار نکل آئیں گے :)
  2. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل

    عزیزی ارسلان عاکف صاحب، آداب! محفل میں خوش آمدید ۔۔۔ تعارف کے زمرے میں اپنا تعارف کروائیں اگر ابھی تک نہیں کروایا۔ تعارف کے زمرے کا ربط ذیل میں ہے تعارف و انٹرویو آپ کی غزل میں ایک آدھ جگہ کے علاوہ بحر و اوزان کی خامی تو محسوس نہیں ہوئی ۔۔۔ تاہم مجھے ایسا لگا کہ آپ نے دانستہ مشکل گوئی کی...
  3. محمد احسن سمیع راحلؔ

    سانسوں میں اٹھ رہا تھا طوفان رفتہ رفتہ

    پہلا مصرع بحر میں نہیں ۔۔۔ کوئی ٹائپو تو نہیں ہوا؟ واقف سا محض تکلف لگتا ہے ۔۔۔ سا کی محض وزن پورا کرنے کے علاوہ کوئی معنویت نظر نہیں آتی ۔۔۔ اس کی جگہ مانوس لا سکتے ہیں۔ یہاں بھی پہلا مصرع بحر میں نہیں ۔۔۔
  4. محمد احسن سمیع راحلؔ

    شوق نے زندگی بدل دی ہے

    عظیم بھائی، آپ اس زمرے میں کہاں؟؟؟ :) مطلع اچھا، جاندار کہا ہے آپ نے دوسرے مصرعے میں مجھ کو خود سے بدل دیں تو کیسا رہے گا؟ ویسے یہاں ’’پر‘‘ آ سکتا ہے تو تخفیف کیوں؟ ع۔ خود پر اپنی نہ ایک چلتی ہے؟؟؟ کون؟ یہاں چلتی ہے کے بجائے ’’چلتی رہے‘‘ ہوتا تو شاید معنی بہتر طریقے سے ادا ہو پاتا ۔۔۔
  5. محمد احسن سمیع راحلؔ

    مودٔبانہ جسارت (اصلاح کی گذارش)

    یہاں بت کی کیا معنویت ہے؟ اصولاً تو محاورے کے مطابق یہاں جسم آنا چاہیے ۔۔۔ مگر موجودہ ترتیب میں وزن کا مسئلہ ہوگا ۔۔۔۔ ’’تو‘‘ کا دو حرفی باندھنا اچھا نہیں قوافی کی غلطی تو مکرمی عاطف بھائی نے بتا ہی دی ہے ۔۔۔ گر کے ساتھ یاں کی نشست بھی اچھی نہیں کہ گریہ کا اشتباہ گزرتا ہے۔ پہلے مصرعے میں تلفظ...
  6. محمد احسن سمیع راحلؔ

    دوست دشمن دکھائی دیتا ہے غزل نمبر 64 شاعر امین شارؔق

    بھائی میں نے آپ کو ابتدا ہی میں سرور عالم راز صاحب کی کتاب کا لنک دیا تھا ... ان کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے، ڈاؤنلوڈ کر کے موبائل میں محفوظ کر لیں، جیسے جیسے وقت ملے پڑھا لیا کریں اور کاغذ قلم لے کر پریکٹس کر لیا کریں. لنک ایک بار پھر شئیر کر رہا ہوں. http://sarwarraz.com/books/KitaabArooz.pdf
  7. محمد احسن سمیع راحلؔ

    دوست دشمن دکھائی دیتا ہے غزل نمبر 64 شاعر امین شارؔق

    ایک تو آپ ویسے ہی شاہد آفریدی کے تعاقب میں دھڑا دھڑ غزلیں پوسٹ کرتے ہیں اوپر سے ہر غزل میں 15-14 پندرہ اشعار ۔۔۔ بھائی میرے لیے بڑا مشکل ہوجاتا ہے ایسے میں کوئی صلاح دینا ۔۔۔ خاص کر جب آپ گزشتہ غزلیات پر دی گئی اصلاح پر کوئی پیشرفت نہیں دکھاتے ۔۔۔ اگر آپ شاعری کے باب میں واقعی سنجیدہ ہیں تو...
  8. محمد احسن سمیع راحلؔ

    دوست دشمن دکھائی دیتا ہے غزل نمبر 64 شاعر امین شارؔق

    دھن اور دولت میں و سے عطف نہیں کیا جاسکتا ۔۔۔ دولت و دھن غلط ترکیب ہے ۔۔۔ دھن دولت درست روزمرہ ہے۔
  9. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل برائے اصلاح : مجھے دیکھ کر کیوں وہ گھبرا گئے

    جنون کو آپ نے مونث باندھ دیا ہے، جنون مذکر ہے ۔۔۔ یہاں کی کے بجائے کا آئے گا۔ مگر شعر کوئی خاص نہیں، بھرتی کا لگتا۔ ہزلیہ شعر لگتا ہے ۔۔۔ سنجیدہ غزل میں جچ نہیں رہا ۔۔۔ اگرچہ مضمون دلچسپ ہے :) کس نے دیکھا؟ ترا چہرہ اترا ہوا دیکھ کر؟؟؟ میرے خیال میں درست محاورہ باتوں میں آنا ہے ۔۔۔ بات...
  10. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل

    بڑی منفرد زمین چنی آپ نے رشید بھائی ۔۔۔ ماشاء اللہ
  11. محمد احسن سمیع راحلؔ

    نئی غزل: لوٹ آئی ہیں پھر وہی راتیں

    ماشاء اللہ ۔۔۔ بہت خوب شکیل بھائی ۔۔۔ خوبصورت غزل ہے۔
  12. محمد احسن سمیع راحلؔ

    اب تری یاد میں غم بھی ہوئے شامل میرے

    واہ! زبردست ... پوری غزل ہی لاجواب ہے ماشاء اللہ
  13. محمد احسن سمیع راحلؔ

    نظم: شہرِ ناپرساں

    جزاک اللہ ساگر بھائی، داد و پذیرائی کے لیے شکرگزار ہوں۔
  14. محمد احسن سمیع راحلؔ

    نظم: شہرِ ناپرساں

    جزاک اللہ ظہیرؔ بھائی ۔۔۔ اظہار پسندیدگی اور توجہ کے لیے نہایت ممنون و متشکر ہوں۔
  15. محمد احسن سمیع راحلؔ

    نظم: شہرِ ناپرساں

    داد و پذیرائی کے لیے از حد ممنون ہوں ۔۔۔ جزاک اللہ
  16. محمد احسن سمیع راحلؔ

    نظم: شہرِ ناپرساں

    اگر ’’ہوتا ہے‘‘ لکھتا تو ضرور واوین میں لکھتا ۔۔۔ ویسے بھی زہرہ نگاہ کی نظم اتنی مشہور ہے کہ پہلا مصرع ’’سیلف ایکسپلینٹری‘‘ ہے :)
  17. محمد احسن سمیع راحلؔ

    نظم: شہرِ ناپرساں

    شہر ناپرساں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سنا ہے جنگلوں کا بھی کوئی دستور ہوتا تھا مگر جب سے درندوں نے ہے دیکھا حال سہمے سہمے انسانوں کی بستی کا تو یہ اعلان کر ڈالا کہ اب ان کے نگر میں بھی کوئی دستور نہ ہوگا! وہ کہتے ہیں اگر تم کو اجازت ہے بلامقصد کسی کمزور انساں کو ستانے کی تو ہم تو...
  18. محمد احسن سمیع راحلؔ

    اگر توجہ محض مضمون پر ہی رکھنی ہے تو سنجیدہ مضمون نگاری شوقیہ شاعری کے مقابلے میں زیادہ مناسب...

    اگر توجہ محض مضمون پر ہی رکھنی ہے تو سنجیدہ مضمون نگاری شوقیہ شاعری کے مقابلے میں زیادہ مناسب رہے گی ۔۔۔ شاعری کے کچھ اصول و ضوابط ہیں، اگر کلام ان کے کے مطابق نہ ہو تو اس کو شاعری نہیں کہا جاسکتا۔ مقصد اگر اپنا مافی الضمیر بیان کرنا ہے تو لازم نہیں کہ محض شاعری کا ہی سہارا لیا جائے۔
Top