نتائج تلاش

  1. محمد یعقوب آسی

    دسویں سالگرہ محفل ایوارڈز 2015۔۔۔۔۔ تجاویز و آراء

    لیجئے! اب ثبوت بھی فیس بکی ہو گئے۔ بھئی اگر بنائی بھی ہو گی تو خود ہی چٹ کر گئی ہوں گی۔ اسیں اوس ثبوت دا بوفے بنانا اے؟ لئو دسو!
  2. محمد یعقوب آسی

    دسویں سالگرہ محفل ایوارڈز 2015۔۔۔۔۔ تجاویز و آراء

    آپ کے نیک خیالات کے لئے ممنون ہوں۔ سچی بات یہ ہے کہ اردو محفل فورم پر رہ کر بھی ایک خاص شعبے تک محدود رہا ہوں، اور اپنے کام سے کام رکھا ہے۔ روابط بھی بہت کم اراکین سے رہے ہیں۔ کسی بھی رکن پر ذاتی حوالے سے شاید کوئی رائے نہیں دے سکوں گا۔ اس لئے یہی مناسب اور محفوظ راستہ ہے جسے یار لوگ "پتلی گلی"...
  3. محمد یعقوب آسی

    گرہ لگایئے

    شعر بہر حال اس کا ہوا جس نے مکمل کیا، مصرعہ آپ کا ہے آپ کا رہے گا۔ ہاں! اُس پر لازم ہے کہ مستعار مصرعے پر واوین لگائے۔ واوین لگانا دراصل شاعر کی طرف سے اعلان ہے کہ صاحبو! یہ مصرع مستعار ہے۔ چلئے یوں کرتے ہیں۔ بلکہ صلائے عام ہے۔ میرا ایک (اکیلا) مصرعہ ہے۔ ع: ’’پھر وہی تلخ نوائی جو مرا حصہ ہے‘‘...
  4. محمد یعقوب آسی

    گرہ لگایئے

    یہ کوئی نئی بات نہیں جنابِ ادب دوست ! مثال کے طور پر میں نے آپ کے مصرعے پر گرہ لگائی تو وہ شعر جس سے میں نے مصرع لیا وہ آپ کا ہے اور جو میں نے کہا وہ میرا ہے؛ گرہ چاہے ڈھیلی لگی ہو چاہے کَس کے۔ گرہ لگانے میں حسن ہے یا قبح ہے اسے بھی تو میرے حساب میں جانا ہے نا! "بھئی واہ! گرہ کیا لگائی، مصرع...
  5. محمد یعقوب آسی

    ۔۔۔ سبحان ربی الاعلیٰ۔

    ۔۔۔ سبحان ربی الاعلیٰ۔
  6. محمد یعقوب آسی

    دسویں سالگرہ محفل ایوارڈز 2015۔۔۔۔۔ تجاویز و آراء

    جی ہاں! انڈا ابالنا، گرین ٹی بنانا، پکوڑے کھانا جانتی ہیں! :bee:
  7. محمد یعقوب آسی

    ۔۔ اور جی کے چاہنے پر؟ آپ نے شیئر کیا؟

    ۔۔ اور جی کے چاہنے پر؟ آپ نے شیئر کیا؟
  8. محمد یعقوب آسی

    دسویں سالگرہ محفل ایوارڈز 2015۔۔۔۔۔ تجاویز و آراء

    آپ کی شفقت اور علم دوستی ہے۔ تاہم مجھے یہ عرض کرنے کی اجازت دیجئے کہ مندرجہ بالا دونوں مثالیں درست نہیں ہیں۔ مشتاق عاجز اردو کے معروف اور معتبر شاعر ہیں؛ ہندی اور پوربی کے عالم ہیں۔ ان کی دوہوں پر مشتمل کتاب "سمپورن" دیکھ لیجئے گا اور اُس پر اِس فقیر کے رشحات بھی۔ "سمپورن" اور "امبوا لاگا بور"...
  9. محمد یعقوب آسی

    دسویں سالگرہ محفل ایوارڈز 2015۔۔۔۔۔ تجاویز و آراء

    میں تو ایک عام رکن ہوں۔ آپ کی تجاویز ماہی احمد ، ابن سعید اور دیگر ناظمین تک پہنچ گئیں۔ وہ جیسے مناسب سمجھیں۔ رہی وہ ایک خاکہ سا بنانے کی بات، تو ایک عام رکن کی حیثیت سے یہ میرا فرض تھا کہ اپنی بہترین صلاحیتوں کے مطابق جتنا کچھ کر سکتا ہوں کروں، سو میں نے کر دیا۔ گر قبول افتد زہے عز و شرف۔
  10. محمد یعقوب آسی

    غزل کے چند اشعار برائے اصلاح

    جنابِ شاعر کا کوئی تعارف؟ اگر مل سکے تو نوازش۔
  11. محمد یعقوب آسی

    دسویں سالگرہ محفل ایوارڈز 2015۔۔۔۔۔ تجاویز و آراء

    مقصد آپ کا درست ہے۔ اس پر کوئی کلام نہیں۔ میں پنجاب کا خالص پینڈو بندہ ہوں۔ ہمارے ہاں جیون (پنجابی) جینا، زندہ رہنا، زندگی، حیات اسم اور فعل دونوں کے معانی میں عام مستعمل ہے۔ اس کا مطلب یہ نہیں کہ یہ ہندی میں نہیں ہو سکتا۔ ہندی اور پنجابی دونوں میں جیون کا معنیٰ زندگی ہے۔ پنجابی کی بہت مشہور...
  12. محمد یعقوب آسی

    دسویں سالگرہ محفل ایوارڈز 2015۔۔۔۔۔ تجاویز و آراء

    "سارے ناظمین اور عہدہ داران" کو "سیلیکشن ٹیم" بلکہ ایڈوائزری کمیٹی سمجھ لیجئے۔
  13. محمد یعقوب آسی

    دسویں سالگرہ محفل ایوارڈز 2015۔۔۔۔۔ تجاویز و آراء

    ابنِ سعید ناظمین میں شامل ہیں، ان سے رائے، مشورہ، ہدایت (جو مناسب لفظ ہو) طلب کر لیجئے۔
  14. محمد یعقوب آسی

    دسویں سالگرہ محفل ایوارڈز 2015۔۔۔۔۔ تجاویز و آراء

    الفاظ کا چناؤ اور ایسی مسوداتی تجاویز براہ راست ماہی احمد کو دے دیجئے۔
  15. محمد یعقوب آسی

    دسویں سالگرہ محفل ایوارڈز 2015۔۔۔۔۔ تجاویز و آراء

    ناظمین اور عہدہ داران میں سے مثال کے طور پر پانچ احباب کے نام پیش کر دئے جائیں کہ جی ان میں فلاں صدر ہو، فلاں مشیر اول، مشیر دوم، مشیر سوم اور فلان سکریٹری۔ ناظمین اور عہدہ داران اس پر مشاورت کر لیں، ووٹنگ کر لیں، یا باہمی احترام کی بنیاد پر فیصلہ کر لیں۔ کسی خاص میکینزم پر چلنا قطعاً ضروری نہیں۔
  16. محمد یعقوب آسی

    دسویں سالگرہ محفل ایوارڈز 2015۔۔۔۔۔ تجاویز و آراء

    لیجئے آ گئی۔ کوئی عام رکن اگر کسی معاملے میں اپنی رائے یا سفارش پیش نہیں کرتا تو یہ اس کی مرضی پر چھوڑ دیا جائے؛ ناظمین اور عہدہ داران کو رائے دینے کا پابند کیا جائے۔ تاہم ان سے یہ نہ پوچھا جائے کہ آپ کس بنا پر یہ رائے دے رہے ہیں۔ جہاں کہیں کمیٹی کسی ایوارڈ کے لئے نامزدگان کی فہرست جاری کرتی ہے...
  17. محمد یعقوب آسی

    دسویں سالگرہ محفل ایوارڈز 2015۔۔۔۔۔ تجاویز و آراء

    آگے چلتے ہیں۔ ایوارڈز کون کون سے دینے ہیں اور اس کا کرایٹیریا کیا ہو گا؟ ایوارڈز کا مختصر تعارف کمیٹی کے ایما پر ماہی احمد پیش کریں اور اسی تاگے میں پیش کر دیں۔ ایک دن مقرر کر دیں، اس دن تک جتنی تجاویز یا آراء یا تبصرے مل جاتے ہیں، وہ کمیٹی کے گوش گزار کر کے اس پر فیصلہ لے لیں اور اعلان کر دیں۔...
  18. محمد یعقوب آسی

    دسویں سالگرہ محفل ایوارڈز 2015۔۔۔۔۔ تجاویز و آراء

    عزیزہ ماہی احمد کی توجہ چاہتا ہوں۔ ۔1۔ ایک اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی تشکیل دیجئے: "اردو محفل ایوارڈز 2015 "۔ اور بات یہاں آپ نے شروع کی ہے، سو، آپ اس کمیٹی کی سکریٹری کے طور پر کام کریں۔ ۔2۔ اپنے اندر موجود ناظمین اور عہدہ داروں کے ساتھ ان باکس میں معاملات پر تفصیلی بحث کر لیجئے اور کمیٹی بھی تشکیل...
  19. محمد یعقوب آسی

    دسویں سالگرہ محفل ایوارڈز 2015۔۔۔۔۔ تجاویز و آراء

    جیون جوگ: پنجابی ہے اور ایوارڈ انگریزی ہے۔ جیون جوگا: یہ دعا ہے، اللہ تیری عمر لمبی کرے۔ ماہی احمد
Top