نتائج تلاش

  1. محمد یعقوب آسی

    ۔۔۔ جس میں جو بھرا ہو، وہی کچھ تو اُگلے گا۔ مثلاً: زہر۔

    ۔۔۔ جس میں جو بھرا ہو، وہی کچھ تو اُگلے گا۔ مثلاً: زہر۔
  2. محمد یعقوب آسی

    گرہ لگایئے

    شعریت اور معنویت میں یہ بہتر ہے۔
  3. محمد یعقوب آسی

    دامِ ظلمت سے مرے دل کو چھڑایا جائے

    مجموعی طور پر اچھی غزل ہے۔ آپ کا شعر اب اس مرحلے پر آ چکا ہے جہاں آپ کو زبان و بیان کی صحت کا عالمانہ سطح پر لحاظ رکھنا ہو گا۔ محاورہ، روزمرہ وغیرہ ہمیشہ ہر درجے پر اعتناء طلب ہوتے ہیں، شروع میں ذرا کہہ لیجئے رعایت مل جاتی ہے کہ چلئے صاحب نومشق ہیں۔ آپ کو اب یہ رعایت نہیں ملنی چاہئے، کہ اب آپ...
  4. محمد یعقوب آسی

    دامِ ظلمت سے مرے دل کو چھڑایا جائے

    لفظ "آمادہ" کو ذرا سا آگے پیچھے کر کے ہ کا مسئلہ حل ہو سکتا تھا۔ "وہ اگر ترکِ مراسم پہ ہی آمادہ ہے" بہر حال، پسند آپ کی اظہار آپ کا۔
  5. محمد یعقوب آسی

    دامِ ظلمت سے مرے دل کو چھڑایا جائے

    یوں لگتا ہے محب آخر کار تنگ آ کر یا جیسے بھی محبوب کی ہجو پر اتر آیا ہے۔ آئینہ دکھانے کا مفہوم مخاطب کو اس کی بری صفت یا برا عمل دکھانا ہوتا ہے؛ اگر یہ کرنا ہی ٹھہرا تو پھر اس برائی کا کوئی اشارہ تو دیجئے: بے وفائی، جھوٹے وعدے، غیروں سے شناسائی وغیرہ وغیرہ کتنا کچھ کہا جا سکتا ہے۔
  6. محمد یعقوب آسی

    دامِ ظلمت سے مرے دل کو چھڑایا جائے

    پوری غزل کے تناظر میں یہ شعر ڈھیلا ہے۔
  7. محمد یعقوب آسی

    دامِ ظلمت سے مرے دل کو چھڑایا جائے

    ترکیب "خونِ وفا" کا لفظی ترجمہ دھوکا دے گیا شاید۔ وفا کا خون بمعنی قتل؟ اردو محاورے میں خون بمعنی قتل یا موت (خون کرنا، خون ہونا، خون ہو جانا، محبت کا خون، وفا کا خون؛ وغیرہ) درست ہے۔ فارسی ترکیب میں یہ معانی محلِ نظر ہیں۔ سیدھا سیدھا "قتلِ وفا" لکھئے۔ پہلا مصرع چست ہو سکتا تھا: اب ہے بے لوث...
  8. محمد یعقوب آسی

    دامِ ظلمت سے مرے دل کو چھڑایا جائے

    سید عاطف علی کے تبصرے سے لگتا ہے کہ اس شعر میں آپ کوئی تبدیلی کر چکے ہیں؛ کہ وہاں لفظ "آمادہ" مذکور ہے۔ اگر میرا اندازہ درست ہے تو "کمربستہ" کی نسبت لفظ "آمادہ" یہاں بہتر ہوتا، یا "مُصِر" وغیرہ۔ تو میں واوِ مجہول ہے، واوِ لین نہیں۔
  9. محمد یعقوب آسی

    دامِ ظلمت سے مرے دل کو چھڑایا جائے

    شکیبائی اور عزم ملتی جلتی بات ہے، سلیس زبان میں دیکھیں تو صبر کا عزم؟ صبر تو خود ایک عزم ہے۔ دوسرے مصرعے کا لہجہ کچھ تلخ نہیں ہو گیا؟ پہلے مصرعے کا تقاضا ہے کہ دوسرے مصرعے میں کوئی ایسی صورت ہو جو عزم کے ٹوٹنے کا سبب بن سکتی ہو۔ مجھے یقین ہے آپ اس شعر کو بہتر کر لیں گے۔
  10. محمد یعقوب آسی

    دامِ ظلمت سے مرے دل کو چھڑایا جائے

    پہلے مصرعے میں زبان کی لطافت پر لفظ "ہے" اثر انداز ہو رہا ہے۔ یہاں "پہ مگر" اچھا لگتا مگر وہ مصرع ثانی میں آ گیا ہے۔ مضمون اچھا ہے، الفاظ کی دروبست میں تھوڑی بہت تبدیلی کرنے سے مضمون کی چستی بھی بڑھ سکتی ہے اور لطافتِ بیان بھی۔
  11. محمد یعقوب آسی

    دامِ ظلمت سے مرے دل کو چھڑایا جائے

    حسرت کا کوئی تقاضا نہیں ہوتا۔ یوں کہئے کہ "آرزو کی بھی آرزو نہ رہی" وہ حسرت ہوتی ہے۔ "اتنا سا" اور "بہر طور" آپس میں لگا نہیں کھا رہے۔ "کسی طور" کو دیکھ لیجئے۔
  12. محمد یعقوب آسی

    دامِ ظلمت سے مرے دل کو چھڑایا جائے

    جتنی اچھی غزل کہی ہے، مطلع بھی تو اتنا بلکہ اس سے بڑھ کر اچھا کہئے نا! بادی النظر میں یہ شعر خوب ہے مگر پوری غزل کے تناظر میں اس کو خوب تر ہونا چاہئے۔
  13. محمد یعقوب آسی

    ۔۔۔ اگرچہ نام ممنون می دارد۔

    ۔۔۔ اگرچہ نام ممنون می دارد۔
  14. محمد یعقوب آسی

    ۔۔ کل ایک صاحب کو بہت زور کا اِستِمداح آیا ہوا تھا، وہ تو ہم نے ہی پَیروں پر "پانی" نہیں پڑنے دیا۔

    ۔۔ کل ایک صاحب کو بہت زور کا اِستِمداح آیا ہوا تھا، وہ تو ہم نے ہی پَیروں پر "پانی" نہیں پڑنے دیا۔
  15. محمد یعقوب آسی

    مہمان اس ہفتے کے مہمان "سید شہزاد ناصر"

    بڑے سیانے او، سچیں!! ۔ اچھا ایہ دسو تہاڈا انٹرنیٹ کنکشن جیہڑا کہہ رہے سو، لگ گیا اے؟ کمپیوٹر چل رہیا اے؟ یا اپنے فون سیٹ تے ای چلائی جا رہے او؟
  16. محمد یعقوب آسی

    مہمان اس ہفتے کے مہمان "سید شہزاد ناصر"

    کچھ باقی نہیں بچا! کہنے کو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
  17. محمد یعقوب آسی

    مہمان اس ہفتے کے مہمان "سید شہزاد ناصر"

    توجہ فرمائیے۔ انہوں نے کہا ہے "انکل پکڑے گئے" ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ شش شاموخ! یعنی خاموش شش!
  18. محمد یعقوب آسی

    "تھا وہ اک یعقوب آسی "

    اب تک کا آخری پیراگراف اللہ تعالیٰ نے رزق کا جو وعدہ فرمایا ہے اس کی عملی صورت مجھ پر وارد ہو گئی تھی۔ اس بات پر بھی اللہ کا جتنا شکر ادا کروں کم ہے کہ میں مکمل مایوسی سے کبھی دو چار نہیں ہوا۔ بے روزگاری میں دنوں میں بھی ہاتھ پاؤں توڑ کے نہیں بیٹھا تھا۔ روئی کے ایک کارخانے میں مزدوری کی، ایک...
  19. محمد یعقوب آسی

    "تھا وہ اک یعقوب آسی "

    تھا وہ اک یعقوب آسی ۔ قسط نمبر 11 بلاگ: مِری آنکھیں مجھے دے دو
  20. محمد یعقوب آسی

    "تھا وہ اک یعقوب آسی "

    یادوں کا سفر جاری ہے۔ راستہ تھوڑا سا بدل گیا ہے۔ یہاں سے آگے سلسلہ میرے بلاگ پر منتقل ہوتا ہے۔ "تھا وہ اک یعقوب آسی" کی نو قسطیں یہاں تک ہو گئیں۔ دسویں قسط اس لنک پر ملاحظہ فرمائیے۔
Top