نتائج تلاش

  1. محمد یعقوب آسی

    یوں بے رخی اچھی نہیں، اچھا نہیں غصہ

    محض تخیل پر شاعری ہو تو ظاہر ہے کمزور ہو گی۔ سرگزشت اور دل گزشت والی بات پیدا نہیں ہو سکتی۔ چلئے کچھ مشاہدہ بھی کام آتا ہے۔ مگر نرا تخیل؟ ۔۔۔ خیر! یہ آپ کا مسئلہ ہے، میرا نہیں۔
  2. محمد یعقوب آسی

    یوں بے رخی اچھی نہیں، اچھا نہیں غصہ

    بہت مناسب اور بہت متوازن گفتگو۔ ما شاء اللہ۔
  3. محمد یعقوب آسی

    یوں بے رخی اچھی نہیں، اچھا نہیں غصہ

    یہ غزل اگر میری سابقہ گزارشات کے بعد کی کاوش ہے تو پھر میں خاموش ہوں؛ اگر پہلے کی ہے تو اس پر پہلے خود نظرثانی فرما لیجئے گا۔ چلئے یوں کرتے ہیں: آپ کے خیال کے مطابق اس غزل میں مَیں (یعنی محمد یعقوب آسیؔ) کہاں کہاں انگلی رکھ سکتا ہوں؛ مجھے یہی بتا دیجئے! تجربہ ہی سہی!
  4. محمد یعقوب آسی

    گرہ لگایئے

    ارادی طور پر گرہ لگائی بھی تو ٹھیک سے بیٹھی نہیں، وہیں چھوڑ دی۔ اتفاق سے کبھی ایسا ہو گیا تو ہو گیا۔ ہاں مشہور اشعار کی "دگرت" بنانے کا موقع کبھی کبھار مل جاتا ہے۔ "مسالے" کے طور پر: حسن آخر حسن ہے ہو حسنِ ظن یا حسنِ زن تو اگر اپنا نہیں بنتا نہ بن اس کا تو بن ۔۔۔۔۔۔
  5. محمد یعقوب آسی

    گرہ لگایئے

    لوگ آسان سمجھتے ہیں! "گرہ لگانا" ۔ گرہ لگے تو ایسی لگے کہ بقول عارف خیام راؤ "آپ شاعر سے اس کا مصرع چھین لیں"! اور حضرت! بات کسرِشان کی تو کیا کسرِنفسی کی بھی نہیں کہ مجھ فقیر جیسا (اوسطاً دو غزلیں سالانہ کہنے والا) گرہ کھول نہیں سکتا، لگائے گا کیا!
  6. محمد یعقوب آسی

    محمد یعقوب آسی کی شعری اور نثری کاوشیں

    ہوا لے گئی مجھے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ طارق اقبال بٹ کی ’’صداے موسمِ گل‘‘ کے تعاقب میں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہندوستان میں انگریز راج کا رسمی ہی سہی خاتمہ ہوتا ہے۔ کروڑوں اسلامیانِ ہند کے دلوں کی دھڑکنیں روح و بدن میں سنسنا اٹھتی ہیں، قافلوں کے قافلے آرزوؤں اور امنگوں کا زادِ...
  7. محمد یعقوب آسی

    واہ جی واہ ۔ گل کیتی جے نا، چس آ گیا!

    واہ جی واہ ۔ گل کیتی جے نا، چس آ گیا!
  8. محمد یعقوب آسی

    حضرت مریم رضی اللہ تعالی عنہا کی شان میں منظوم مناقب

    اچھی بات ہے، اللہ کریم توفیق سے نوازے۔
  9. محمد یعقوب آسی

    حضرت مریم رضی اللہ تعالی عنہا کی شان میں منظوم مناقب

    چلئے اسی دھاگے سے ہی تحریک پا کر امہات المؤمنین کی مدح میں اپنے افکار کو منظوم کرنے کی کوشش کی جائے تو کتنا اچھا ہو۔ نثر کی صورت میں خاصا کچھ میسر ہے، شاعری میں نے بہت کم دیکھی ہے؛ وہ بھی کہیں کہیں۔ کوئی حوالہ بھی ذہن میں نہیں ہے۔ واللہ اعلم
  10. محمد یعقوب آسی

    حضرت مریم رضی اللہ تعالی عنہا کی شان میں منظوم مناقب

    ابھی تلاش کرنے پر انگریزی کی کچھ منظومات ملی ہیں مگر ۔۔۔۔۔۔ وہ اتنی واہیات ہیں کہ ان کا ذکر نہ کرنا ہی اچھا۔
  11. محمد یعقوب آسی

    حضرت مریم رضی اللہ تعالی عنہا کی شان میں منظوم مناقب

    آپ ماشاء اللہ صاحبِ شعور ہیں، خود بھی کہنے کی کوشش تو کیجئے نا۔
  12. محمد یعقوب آسی

    محفل متراں دی

    اک گل بس! جے سکھنا اے تے پڑھنا پئے گا، دیر سویر ایڈی وڈی گل نہیں۔
Top