نتائج تلاش

  1. رانا

    مبارکباد وجی بھائی 20 ہزاری

    بہت بہت مبارک ہو وجی بھائی بیس ہزاری منصب۔:)
  2. رانا

    مبارکباد یک ہزاری حاتم بھائی

    بہت بہت مبارک ہو حاتم بھائی ایک ہزار مراسلوں کی۔ پہلے ہزار کی بات ہی اور ہوتی ہے۔:)
  3. رانا

    مبارکباد اردو محفل تو سدا آباد رہے ۔آمین

    بہت بہت مبارک ہو نایاب بھائی۔ اردو محفل پر دس ہزار مراسلے ایک اہم سنگ میل ہے۔ اور تلمیذ سر نے بالکل درست فرمایا کہ آپ کے چھوٹے چھوٹے پرخلوص مراسلوں نے سبھی محفلین کے دلوں میں آپ کے لئے ایک احترام کا مقام پیدا کردیا ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دُعا ہے کہ اسی طرح آپ کو محفل کی رونق قائم رکھنے کی توفیق عطا...
  4. رانا

    جب میں "ماں" بنی

    ہم سب کی ڈھیروں دعائیں آپ کے لئے ہیں۔ زندگی خوشی اور غم کے امتزاج کا ہی نام ہے اللہ تعالیٰ کا بہت بہت فضل آپ کے شامل حال رہے۔ اس بات کی بہت خوشی ہے کہ آپ کی زندگی میں طلحہ کی صورت اللہ میاں نے آپ کے لئے مزید خوشیوں کا سامان کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ طلحہ پر اپنے فضل و رحمت کا سایہ رکھے۔ آمین۔
  5. رانا

    چناب نگر: فائرنگ سے پاکستانی نژادقادیانی امریکی ڈاکٹر جاں بحق

    چناب نگر (ربوہ) میں دل کے امراض کے لئے ایک جدید سہولتوں سے مزین اسپتال طاہر ہارٹ انسٹیٹیوٹ ہے ۔ ڈاکٹر مہدی علی اسی اسپتال میں محدود عرصے کے لئے رضاکارانہ طور پر خدمت کے لئے امریکہ سے تشریف لائے تھے۔ڈاکٹر مہدی علی ایک بہت اچھے شاعر بھی تھے۔ حادثے سے صرف دس دن قبل انہوں نے اپنی ایک خوبصورت نظم...
  6. رانا

    مبارکباد بیٹے کے لئے دُعا کی درخوا ست

    یہ تو بہت خوشی کی بات ہے کہ داؤد نے اسکول کے گیارہ سیکشنز میں نمایاں مقام حاصل کیا ہے۔:) اور ریجنل سطح تک پہنچنا بھی کوئی معمولی بات تو نہیں۔ کتنے بچے اسکول لیول پر حصہ لیتے ہیں لیکن صرف ایک کے حصے میں ٹاپ کی پوزیشن آتی ہے اور ہمیں خوشی ہے کہ ہمارا داؤد وہ ایک ہے۔ اصل چیز مقابلوں میں حصہ لینے کے...
  7. رانا

    ڈیٹا بیس سیاسی رہنماؤں کے بیانات (Database Schema)

    صابر بھائی میں نے انہیں شخصیت اورپارٹی کے ٹیبلز کا مشورہ ان کا ریکارڈ رکھنے کے لئے نہیں بلکہ اسٹرکچر کو نارملائز کرنے کے نقطہ نظر سے دیا تھا کہ بعد میں کوئریز لگا کر ہر طرح کا ریکارڈ اٹھانا آسان ہوجائے گا۔ لیکن جب شخصیت اور پارٹی کے ٹیبل الگ ہوں گے تو پھر کچھ نہ کچھ فیلڈز بھی بڑھالی جاتی ہیں ان...
  8. رانا

    ڈیٹا بیس سیاسی رہنماؤں کے بیانات (Database Schema)

    بیان بازی کے ٹیبل کو مزید اینالائز کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ بیان کسی شخصیت کے خلاف بھی ہوسکتا ہے اور پارٹی کے خلاف بھی، بعض اوقات کسی پروجیکٹ یا پالیسی سے متعلق بیان ہوتا ہے جو واپس لے لیا جاتاہے بعد میں۔ بعض اوقات اپنی ہی کسی پالیسی کا تذکرہ ہوتا ہے جس کی کچھ سال بعد تردید کردی جاتی ہے کہ ہم نے...
  9. رانا

    ڈیٹا بیس سیاسی رہنماؤں کے بیانات (Database Schema)

    سرسری نظر سے دیکھنے پر جو نکات زہن میں آتے ہیں وہ کچھ اسطرح ہیں۔ (صرف اسٹرکچر کے حوالے سے بات کررہا ہوں) 1- ایک ٹیبل Party کا ہو جس میں "پارٹی کی" اور پارٹی نیم کی فیلڈز ہوں۔ مزید فیلڈز حسب خواہش مثلا پارٹی کب بنی وغیرہ 2- دوسرا ٹیبل شخصیات کا ہو جس میں "شخصیت کی" اور اسکا نام ہو اور "پارٹی کی"...
  10. رانا

    ڈیٹا بیس سیاسی رہنماؤں کے بیانات (Database Schema)

    آج کی خبر: "(نیوز ڈیسک) باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ملک کی تمام بڑی سیاسی پارٹیوں کے کیمپ میں اردو محفل کے اس دھاگے کے شائع ہونے کے بعد سے کھلبلی مچ گئی ہے۔ پارٹی لیڈران سر جوڑ کر بیٹھ گئے ہیں۔ اندر کے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ صاحب دھاگہ کو غائب کرنے کے امکانات پر بھی غور کیا گیا لیکن بوجوہ...
  11. رانا

    سائنس اور مذہب کے اس ٹکراؤ پر آپکی رائے؟

    میں نے اس پورے دھاگے میں کہیں بھی ذاتی ترجمہ پیش نہیں کیا نہ میری اتنی اوقات ہے نہ میرا عربی کا کوئی علم ہے۔ یہ ترجمہ بھی ہماری ویب سائٹ پر موجود ہے جس پر آپکی شائد نظر نہیں پڑی۔ میں نے کہا تھا کہ اس صفحے پر پہلا ہی لنک دیکھیں جو یہ ہے قرآن کریم اردو ترجمہ بمع عربی متن (یونیکوڈ ٹیکسٹ اور سرچ انجن)
  12. رانا

    سائنس اور مذہب کے اس ٹکراؤ پر آپکی رائے؟

    اس لئے انکا تذکرہ نہیں کیا کہ یہاں مرتد کی سزا پر بحث نہیں ہورہی تھی۔ میں نے جو ایک سطر میں اس عکرمہ والی حدیث کا ذکر کیا تھا تو مقصد مرتد کی سزا نہیں بلکہ یہ ظاہر کرنا تھا کہ صحیح بخاری کی اکثر احادیث تو صحیح ہیں لیکن یہ کہنا کہ ہر حدیث صحیح ہے یہ غلط ہے۔ تفصیل تو بعد میں اگلے مراسلے میں اس وجہ...
  13. رانا

    سائنس اور مذہب کے اس ٹکراؤ پر آپکی رائے؟

    میں اپنی طرف سے بحث ختم کرچکا ہوں۔ اب آپ اپنے طور پر دھاگے کو جاری رکھیں کہ مجھے بحث میں کُودنے کی دعوت دیں گی تو آپ کو پھر کہنا پڑے گا کہ اب آپ سے میں کیا بحث کروں۔ آپ کو اس کا دوبارہ ذکر کرنا نہیں چاہئے تھا کیونکہ اس پر تو آپ نے کہا تھا کہ ہماری عقل نہ جانے کہاں گھاس چرنے چلی گئی ہے۔ تو جب...
  14. رانا

    "اردو نستعلیق حرف شناس" -- ایک نیا اردو او سی آر نظام

    ذیشان بھائی ٹھیک کہہ رہے ہیں۔ آپ کا رزلٹ دیکھتے ہوئے مجھے یہی خیال آرہا تھا۔ بہرحال آپ کے رزلٹ کو دیکھتے ہوئے ایک بات کا تو اندازہ ہوا کہ کام بہت سنجیدگی سے ہورہا ہے جو بہت خوش آئند بات ہے۔
  15. رانا

    "اردو نستعلیق حرف شناس" -- ایک نیا اردو او سی آر نظام

    ہاں اس سائٹ سے کام ہوگیا۔ لیکن اب جو رزلٹ آیا وہ تو بہت ہی خراب ہے۔ یوں سمجھ لیں کہ سو میں پانچ نمبر ہی دوں گا میں اسکو۔ لیکن اوپر آصف صاحب نے جو رزلٹ شئیر کیا ہے وہ تو بہت بہتر ہے۔ اسکا مطلب میری بنائی گئی فائل میں ہی کوئی مسئلہ ہوگا۔
  16. رانا

    "اردو نستعلیق حرف شناس" -- ایک نیا اردو او سی آر نظام

    اور فوٹو شاپ میرے پاس ہے بھی نہیں اور آتا بھی نہیں مجھے۔ لہذا میری تو چھٹی ہوئی۔:)
  17. رانا

    "اردو نستعلیق حرف شناس" -- ایک نیا اردو او سی آر نظام

    کیا اسکین کردہ صفحہ ضروری ہے؟ میں نے ایک پی ڈی ایف کتاب سے جو نستعلیق فونٹ میں ہے ایک صفحہ الگ کرکے اس کو پینٹ برش میں لے جاکر جے پیگ فارمیٹ میں سیو کیا۔ لیکن اپ لوڈ کرتے ہوئے ایرر آیا کہ صفحہ کی ڈی پی آئی 300 نہیں ہے دوبارہ اسکین کریں۔ اس فائل کی ڈی پی آئی کسی طرح سیٹ کرسکتا ہوں؟
  18. رانا

    سائنس اور مذہب کے اس ٹکراؤ پر آپکی رائے؟

    خالد بھائی اس بات کا تذکرہ مہوش بہنا نے اس دھاگے کے سب سے پہلے مراسلے میں کیا تھا۔ اور پھر اس مراسلے میں سعودی مفتیان کے حوالے سے مزید وضاحت دی تھی۔ وہاں 30 گز کا ذکر تھا جو نوے فٹ بنتے ہیں۔
  19. رانا

    سائنس اور مذہب کے اس ٹکراؤ پر آپکی رائے؟

    یہ تو پھر آپ نے وہی بات کردی جو میں کہتا ہوں کہ جہاں حدیث کے الفاظ اسلام یا حدیث پر طعن محسوس ہوں اور خدا اور رسول کی شان کے مطابق نہ نظر آئیں یا قرآن سے معارض نظر آئیں تو وہاں چاہے وہ صحیح بخاری ہی کی روایت کیوں نہ ہو اس کے مطابق قرآن کی تشریح کرنا غلط ہوگا۔باقی تفصیل میرے شروع کے مراسلوں میں...
Top