چھوٹی بحر میں بڑے مضامین لانا مشکل کام ہے۔ ایک بڑے مضمون کا ٹکڑا اُسی سطح کے مضمون کا متقاضی ہوتا ہے۔ دوسرا مصرع زبان و بیان اور فکری سطح پر مصرعِ موجود کے ہم پلہ ہو تب بات بنتی ہے۔ آپ کو یا تو مصرعِ موجود کی وکالت کرنی ہے یا اس کی نفی کرنی ہے، یا اس کو معانی کا مختلف زاویہ دینا ہے (اور اصل شاعر...