ایسے میں میرا مخلصانہ مشورہ یہ ہے کہ مانوس (بہت زیادہ مستعمل، سادہ) بحر میں شعر کہیں۔ آپ کو کم از کم اتنا یقین ہونا چاہئے کہ میرا یہ شعر اقبال یا غالب یا قمر جلالوی یا محسن نقوی یا ناصر کاظمی (وغیرہم) کے فلاں شعر کی بحر میں ہے (فوری طور بحر کے نام، زحافات اور اجزاء کے ناموں میں کیا پڑنا، وہ بعد...