اگر کچھ قابلِ غور امر ہے اس بحث میں تو وہ محض ذاتی اصلاح ہے۔ کیونکہ مجموعی طور پر نظریاتی و عملی اصلاح کے معاملات متعلقہ افراد بحسن و خوبی سرانجام دے رہے ہیں۔ پاکستان میں حالیہ دنوں میں ''پیغامِ پاکستان'' اس کی مثال ہے۔ ہم جملہ مسلمانوں کو اگر ضرورت ہے تو وہ ذاتی اصلاحِ احوال کی ہے، بحیثیتِ فرد...