سنگ بنا دے مولیٰ۔
حیرت ہے،یہ دعا کون مانگتا ہے۔شکر کریں میں نے آمین نہیں کہا،اعجاز صاحب نے کہہ دیا۔
یوں کہیں
بس کہ اب صبر کا پیمانہ چھلک جانے کو ہے
نم ہے مٹی مری زرخیز بنا دے مولیٰ
غزل
ہم بھی عجیب لوگ ہیں دار البقا سے تنگ
دار الفنا میں لڑتے ہیں اپنی بقا کی جنگ
علم اک حجاب ہے جو ہو سودائے نام و ننگ
بے نام و ننگ ہو گئے اچھے رہے ملنگ
ہر شخص اپنے رنگ میں رنگنے لگا ہمیں
شاید چڑھا نہیں ابھی ہم پر خدا کا رنگ
مرنے کی آرزو ہو مگر آرزو تو ہو
وہ آدمی ہے مردہ کہ جس میں نہ ہو امنگ...
واہ کیا ہی عمدہ اشعار ہیں ،لطف آگیا پڑھ کر -
یہ بھی خوب ہے -آئینے اور آئین کی جمع کو ایک کردیا -
الله تعالیٰ جزائے خیر دے، قرآن یاد دلا دیا -
اُولٰٓئِكَ كَالْاَنْعَامِ بَلْ هُمْ اَضَلُّؕ
-
ایک خوبصورت غزل پہ داد اور دعائیں قبول فرمائیے -اللہ جل شانہ آپ کو ہمیشہ عافیت سے رکھے -آمین
کر گئے مجھ کو حوالے مری تنہائی کے
میرے احباب مرے غم کے شناسا نکلے
زندگی ایسی کہانی ہے جو سمٹے تو ظہیرؔ
ایک کتبے پہ دو لفظوں میں خلاصہ نکلے
بہت خوب ۔ماشاء اللہ
مکرمی اعجاز صاحب عنایت نامہ موصول ہو کے غزل کے لیے آئینہ ہوا۔ اللہ جل شانہ آپ کا سایہء شفقت ہمارے سروں پہ قائم و دائم رکھے۔
یہاں مفاہیم کا اعتبار کیا اور یہ غضب کیا کہ نقص رہنے دیا۔جزاک اللہ خیر کہ آپ نے یہاں قدم رنجہ فرمایا۔
بندہ پر تقصیر و احقر فقیر
یاسر
برادر مکرم نوازش نامہ موصول ہوتے ہی فرحت و انبساط کا باعث بنا اور ذرہ نوازی پہ ذرہ پھولے نہ سمایا۔
اجمالاً عرض ہے کہ انتخاب الفاظ سے یہ گرانی خود پیدا کردہ ہے تاکہ سند رہے اور بوقت ضرورت یاد آکر کام آئے۔
اس باب میں تفصیل درکار ہے تاکہ تشخیص _مرض_تضاد کی کوئی صورت نکلے۔
بھابی کو سلام بچوں کو...
بالکل ہوں گے اور انھوں نے کسی نہ کسی کو متاثر کیا ہوگا -
میرے نزدیک محفل میں کشادہ دلی یہی ہے کہ یہاں پیش کی گئی کاوشوں کو وقت دیا جائے اور خندہ پیشانی یہی کہ یہ وقت دینا اگر بے نتیجہ نکلے تو صبر کیا جائے مسکراتے ہوئے - :)
ظہیر بھائی آپ کی حوصلہ افزائی اور حسن ظن پہ آپ کا نہایت ممنون ہوں -
ایک واقعہ اقبال کا نظر سے گزرا قرآن کی تاثیر کے متعلق ،اپنا یہی مصرع یاد آگیا ،آپ بھی پڑھیے :
"علامہ کی چھوٹی ہمشیرہ کی شادی وزیر آباد کے ایک گھرانے میں ہوئی تھی غالباً اس لئے کہ ان کے یہاں شاد ی کے بعد ایک دو سال میں کوئی...