نتائج تلاش

  1. جیا راؤ

    بشیر بدر اتنا مت چاہو اسے وہ بے وفا ہو جائے گا۔۔ بشیر بدر

    سر جھکاؤ گے تو پتھر دیوتا ہو جائے گا اتنا مت چاہو اسے وہ بے وفا ہو جائے گا ہم بھی دریا ہیں ہمیں اپنا ہنر معلوم ہے جس طرف بھی چل پڑیں گے راستہ ہو جائے گا کتنی سچائی سے مجھ سے زندگی نے کہہ دیا تو نہیں میرا تو کوئی دوسرا ہو جائے گا میں خدا کا نام لے کر پی رہا ہوں دوستو زہر بھی اس میں...
  2. جیا راؤ

    عشق محبت افسانے ہیں

    عشق محبت افسانے ہیں پر دیوانے کب جانے ہیں ہم کیوں مہ کش ہو بیٹھے ہیں تیری انکھیاں مہ خانے ہیں آس وفا کی رکھنے والے عقل و خرد سے بیگانے ہیں رات، چکور، سمندر سارے تیرے ہی تو دیوانے ہیں یا یہ تم ہو یا یہ ہم ہیں یا پھر شمع و پروانے ہیں جذبے، خواب اور عہد ہمارے اپنی موت ہی مر...
  3. جیا راؤ

    تھیں گلستاں میں رونقیں جن کے شباب سے

    تھیں گلستاں میں رونقیں جن کے شباب سے مرجھا کے رہ گئے ہیں وہ چہرے گلاب سے جب کر چکا ہے باغباں آندھی سے ساز باز کیسے بچیں گے پیڑ خزاں کے عذاب سے کیوں بھیجتے ہو ہم کو بتاؤ تو زرد پھول رشتہ اگر نہیں ہے ہمارا جناب سے آنکھوں سے روح تک جو فروزاں ہیں ساقیا کیسے مٹیں گے نقش بھلا وہ شراب سے...
  4. جیا راؤ

    شعیب اختر کی آئی پی ایل میں متاثر کن آمد۔

    شعیب اختر کی آئی پی ایل میں متاثر کن آمد ُپاکستان کے تیز ترین بالرشعیب اختر کی آئی پی ایل(انڈین پریمیئر لیگ) میں آمد متاثر کن رہی۔ انہوں نے 13 مئی بروز منگل آئی پی ایل میں پہلا میچ کلکتہ نائٹ رائڈرز کی طرف سے دہلی ڈیئر ڈیولز کے خلاف کھیلا جس میں شعیب اختر نے تین اوورز میں گیارہ...
  5. جیا راؤ

    چوڑیاں

    موتیے سے زلف، عنبر سے مہکتی چوڑیاں یاد آئیں لمس سے اس کے دہکتی چوڑیاں دیکھ کر سونی کلائی یاد آئے تیری بات "جان لیں میری،تری ہر دم کھنکتی چوڑیاں" چھین لیں جاگیرِ دل حسیں ہتھیار یہ کر دیں گھائل پایلیں، جھومر، کھنکتی چوڑیاں حادثہ گزرا ہے کیا لڑکی پہ بڑھ کر پوچھنا نم ہیں آنکھیں دیکھ کر...
  6. جیا راؤ

    12مئی

    جانتی ہوں کہ اس نظم میں فنی لحاظ سے بہت سی غلطیاں ہونگی مگر بس دل سے نکلے ہوئے الفاظ ہیں سوچا محفل کی نذر کئے جائیں۔ 12 مئی شہر جلتا رہا روح تڑپتی رہی دل کے ٹکڑے ہوئے آس مرتی رہی سسکیاں لے کے روتا رہا تھا جنوں اے میرے رحمٰں اب تو رحمت دکھا میرے شہرِپناہ میں نہ اب ہو فغاں...
  7. جیا راؤ

    انسانی خون (معلوماتِ عامہ)

    انسانی خون (معلوماتِ عامہ) انسان کا خون بنیادی طور پر دو حصوں پر مشتمل ہوتا ہے۔ ایک حصہ مائع اور دوسرا حصہ خلیات یا خون کے ذرات بناتے ہیں۔ مائع کو پلازما کہا جاتا ہے جس میں تقریبا ً 90 فیصد پانی اور 10 فیصد خون کو جمانے والے پروٹین اور دیگر مادے ہوتے ہیں۔ خون میں تین طرح کے خلیات پائے جاتے...
  8. جیا راؤ

    اک اور غزل آپ کی بصارتوں کی نذر ۔

    السلام علیکم کافی عرصہ کے بعد اک اور غزل آپ کی بصارتوں کی نذر۔ بھلا کے رنجش اے دوستو مسکرا دو اب ہم بچھڑ رہے ہیں دلوں سے اپنے تمام شکوے مٹا دو اب ہم بچھڑ رہے ہیں سنا ہے جب سے کہ دور ہونگے نگاہیں پل پل برس رہی ہیں مرے عزیزو دو اشک تم بھی بہا دو اب ہم بچھڑ رہے ہیں بہت سی خوشیاں بہت سے...
  9. جیا راؤ

    لبوں کی جنبش !

    لیجئے جی اک اور غزل حاضرِ خدمت ہے۔ (آج ہی لکھوائی ہے:grin:) سزائے ہجراں سنا گئی ہے لبوں کی جنبش سراپا حسرت بنا گئی ہے لبوں کی جنبش کسی کی دنیا اندھیر کر دی تمہاری "نہ" نے کسی کو اپنا بنا گئی ہے لبوں کی جنبش وہ ہونٹ کھلنا، وہ کپکپانا، صدا نہ دینا ہماری جاں پر بنا گئی ہے لبوں کی...
  10. جیا راؤ

    ایک اور جسارت !

    کسی اپنے پہ جان و دل سے مر جانا محبت ہے کسی کا نام بھی لینے سے ڈر جانا محبت ہے محبت شدتیں چاہے، جنوں بھی اس کی حاجت ہے کسی کے واسطے یکسر بکھر جانا محبت ہے شبِ وُصلت ہے مثلِ مرگ، فُرقت زندگی اپنی فراقِ یارمیں جل کر نکھر جانا محبت ہے محبت کے دنوں میں کون ہے درپن کو جو چاہے مری جاں...
  11. جیا راؤ

    تعارف اک طفلِ سادہ !

    السلام علیکم مجھے جویریہ رفیق راؤ کہتے ہیں۔ میرا تعلق "روشنیوں کے شہر" کراچی سے ہے۔ میں بی ایس سی (میڈیکل لیبارٹری ٹیکنالوجی) سال آخر کی طالبہ ہوں۔ محفل کے بارے میں اپنے بڑے بھائی کاشف رفیق (کمپیوٹنگ فورم) سے معلومات حاصل ہوئیں۔ جب اس محفل کا مشاہدہ کیا تو دل باغ باغ ہو گیا۔ ما شاءاللہ بہت...
  12. جیا راؤ

    شاعری کی اِک طِفلانہ کاوش !!

    غزل اُس نے کہا کہ لگتے ہیں گلشن بھی اب اداس میں نے کہا کہ عشق میں تیرے خراب ہیں اُس نے کہا کہ زیست کا حاصل یے کیا بتا میں نے کہا وہی جو کچھ لمحے سراب ہیں وہ پوچھتا ہے گل ہیں تمہیں کون سے پسند ! کہتی ہوں میں جو تیرے لبوں کے گلاب ہیں اُس نے کہا کہ آنکھیں مجھے دی ہیں کیوں بھلا ! میں...
Top