نتائج تلاش

  1. رانا

    آئی ٹی کے کسی بھی شعبے سے تعلق رکھنے والے محفلین یہاں آئیں

    سافٹوئیر ڈیویلپرز کا ذکر کیو اے کے بغیر ادھورا ہی رہتا ہے۔ بس یوں سمجھیں ایک ایسی لڑائی ہے جو جس میں ایک فریق (ڈیویلپر) کو بعض حدود وقیود کا پابند کردیا گیا ہے اور دوسرے فریق کو کھلی چھٹی دے دی گئی ہے۔ کیو اے جیسے چاہے ہمارے محنت سے بنائے گئے سافٹوئیر کو تہس نہس کرکے رکھ دے۔ ایک جاب پر ہماری کیو...
  2. رانا

    اسکول کے زمانے کی یادیں تازہ کریں

    ہمارے اسکول کے قریب ایک دکان ہوا کرتی تھی جہاں سے ہم اسکول لگنے سے چند منٹ پہلے یا ہاف ٹائم کے دوران کھانے پینے کی چیزیں خریدا کرتے تھے۔ اس نے باہر ایک تختہ کھڑا کیا ہوا ہوتا تھا اور اس پر آٹھ آنے اور ایک روپے والی کہانیاں لگائی ہوئی ہوتی تھی۔ ہمارا اکثر جیب خرچ ان کہانیوں پر خرچ ہوتا تھا۔ ایک...
  3. رانا

    اسکول کے زمانے کی یادیں تازہ کریں

    کچھ یادیں کچھ باتیں تو کسی بھی دور کی سنہری ہوتی ہیں لیکن اسکول کی خاص بات یہ ہوتی ہے کہ ان کے لئے سنہری ہونا ضروری نہیں بلکہ مس یا سر سے مار بھی کھائی ہو تو وہ بھی دماغ کے خوشگوار یادوں کے خانے میں محفوظ ہو جاتی ہیں۔:) یہ لڑی بھی دو دن سے زندہ ہوگئی ہے تو اب اس میں بھی کچھ شئیر کرنے کی کوشش...
  4. رانا

    اسکول کے زمانے کی یادیں تازہ کریں

    ہم کہ ٹھہرے صرف اردو پڑھنے والے لیکن ان تینوں کے بارے میں تجسس جاگ گیا ہے کہ آخر یہ کیا لکھتے تھے۔:p
  5. رانا

    اسکول کے زمانے کی یادیں تازہ کریں

    سوچتا ہوں آپ ورڈزورتھ کے ہم عصر و ہم جلیس ہوتے تو وہ آپ کی رفاقت میں کیسا محسوس کرتا۔:)
  6. رانا

    اسکول کے زمانے کی یادیں تازہ کریں

    پاکستان کی دسویں جماعت تک کا عرصہ۔ کیونکہ جو یادیں اس عرصے سے وابستہ ہوتی ہیں وہ خوشگوار کیفیت بعد کے تعلیمی عرصے کی یادوں سے نہیں ملتی۔:)
  7. رانا

    آئی ٹی کے کسی بھی شعبے سے تعلق رکھنے والے محفلین یہاں آئیں

    آپ بدلہ لینے کے لئے "ان" کی موجودگی میں اشفاق احمد اور بانو قدسیہ کی تصویر سامنے رکھ کر لمبی لمبی آہیں بھرا کیجیے۔:)
  8. رانا

    آئی ٹی کے کسی بھی شعبے سے تعلق رکھنے والے محفلین یہاں آئیں

    واہ فلسفی بھائی یہ کیسی کیسی بلاؤں کے نام لکھ دیے ہیں ان میں سے کئی تو ہمارے بھی سر کے اوپر سے گزر گئیں۔ وہ اوپر کسی نے ہم سے پوچھا تھا کہ ان جانوروں کے ہم نے کبھی نام نہیں سنے تو وہی کیفیت ہماری ہے حالانکہ ہمارا تو اپنا تعلق آئی ٹی سے ہے۔:) ہم نے پہلے مراسلے میں لکھا تھا کہ گپ شپ کے دوران کئی...
  9. رانا

    آئی ٹی کے کسی بھی شعبے سے تعلق رکھنے والے محفلین یہاں آئیں

    یہ تو کمال ہوگیا۔ کسی اور گھر کی بات ہوتی تو ہم سمجھتے کہ واقعی اردو سمجھ میں نہیں آتی ہوگی لیکن ایسے گھر میں جہاں باپ اردو کا شیدائی ہو وہاں یہ غضب۔۔۔ پتہ کریں کہیں بطور خاص آپ کو ذہنی ٹارچر کرنے کے لئے تو نہیں لکھا گیا۔:) اور یہ بھی پتہ کریں کہ خود لکھا ہے یا ڈوریاں کچن سے ہلائی گئی ہیں۔:p
  10. رانا

    آئی ٹی کے کسی بھی شعبے سے تعلق رکھنے والے محفلین یہاں آئیں

    ابھی تک تو کوئی موبائل ایپ نہیں ہے اور مستقبل میں کوئی امکان بھی نہیں۔ اصل میں اس اردو محفل کے منتظمین کو آئی ٹی شائی ٹی کے بارے میں کچھ اتنا پتہ نہیں ہے نا۔ نئی چیزوں کے بارے میں بڑا سمجھانا پڑتا ہے انہیں۔ ہم سی شارپ کی بات کرتے ہیں تو وہ سمجھتے ہیں کہ شارپ دیکھنے کی بات ہورہی ہے۔روبی کی بات...
  11. رانا

    آئی ٹی کے کسی بھی شعبے سے تعلق رکھنے والے محفلین یہاں آئیں

    آئی ٹی میں انفراسٹرکچر تو بہت اہم ہوتا ہے۔ خاکسار کی پچھلی کمپنی کا بنیادی کام ہی انفراسٹرکچر کا تھا۔ لیکن ساتھ ساتھ شئیرپوائنٹ کے پروجیکٹس بھی مل جاتے تو لے لئے جاتے۔ آپ کس کمپنی میں ہوتے ہیں اور کب سے اس شعبے میں ہیں۔
  12. رانا

    آئی ٹی کے کسی بھی شعبے سے تعلق رکھنے والے محفلین یہاں آئیں

    یہ لنک ہے تعارف کے زمرے کا۔ یہاں اپنے نام سے نئی لڑی بنا کر تعارف کراسکتے ہیں۔ :)
  13. رانا

    اسکول کے زمانے کی یادیں تازہ کریں

    بہت عمدہ جناب (آپ کا اصل نام پتہ نہیں کیا ہے:)) آپ نے تو مراسلے میں دھاگے کو بند کردیا ہے۔:) ایسا لگا جیسے ہمارے ہی اسکول کا زمانہ آپ بیان کررہے ہیں۔:)
  14. رانا

    ہماری پانچ دن کی بادشاہت:: محمد خلیل الرحمٰن

    واہ واوہ خلیل بھائی۔ آپ نے تو واقعی اسکول کیا یاد دلایا اسکول کے زمانے میں ہی پہنچا دیا۔ تصاویر کے ساتھ تو اسٹوری کو چار چاند لگ گئے۔ اوپر سے آپ کا انداز تحریر بے ساختہ اور دلچسپ۔(y) یہ آپ نے کمال کیا کہ اپنی تصاویر ابھی تک سنبھال کر رکھی ہوئی ہیں۔ ہمیں کبھی کبھی اسکول کا زمانہ یاد آتا ہے تو...
  15. رانا

    تاسف محفلین عائشہ صدیقہ کو صدمہ

    انا للہ و انا الیہ راجعون اللہ تعالیٰ مرحوم سے مغفرت اور رحمت کا سلوک فرمائے۔ آمین۔
  16. رانا

    آئی ٹی کے کسی بھی شعبے سے تعلق رکھنے والے محفلین یہاں آئیں

    ویسے آپ کی اس لاجواب ہنی مون داستان کو پڑھ کر اندازہ ہو رہا ہے کہ آپ کی زندگی میں اور بھی کافی دلچسپ گوشے رہے ہوں گے آئی ٹی سے متعلق۔ وقتاً فوقتاً یہاں شئیر کرتے رہئے گا۔:)
  17. رانا

    آئی ٹی کے ساتھ ہمارا ہنی مون

    لاجواب اور بہت ہی عمدہ خلیل بھائی۔:) آپ نے تو واقعی ہنی مون اسٹائل میں دلچسپ آپ بیتی لکھ ڈالی۔ بہت مزہ ایا پڑھ کر۔ پوری اسٹوری ہی لاجواب تھی لیکن وہ جملہ کمال کا تھا کہ دوست نے کہا ہمیں اتنے تردد کی ضرورت نہ تھی۔:p
  18. رانا

    آئی ٹی کے کسی بھی شعبے سے تعلق رکھنے والے محفلین یہاں آئیں

    یہ تو بہترین ہوگیا کہ اس دھاگے کی وجہ سے اپ ممبر بن گئے۔ توجہ فرمائیں جو اس دھاگے کو ایویں ہی سمجھ رہے تھے۔:) خوش آمدید اویس کچھ اپنے بارے میں مزید بتائیں۔ اور بہتر ہوگا کہ تعارف کے زمرے میں تعارف بھی کرادییں۔
  19. رانا

    آئی ٹی کے کسی بھی شعبے سے تعلق رکھنے والے محفلین یہاں آئیں

    لطائف کی اجازت اس لئے دی کہ جیسے دھاگے کے سب سے پہلے مراسلے میں ذکر کیا تھا کہ یہاں ایسی ہی ہلکی پھلکی گپ شپ ہوگی جیسے کچھ آئی ٹی کے دوست مل بیٹھیں تو ہوتی ہے جس میں اپنی فیلڈ سے متعلق لطائف بھی چل جاتے ہیں۔
Top