استاد محترم محاورے کی غلطی کی نشاندہی تو کر ہی چکے ہیں ۔۔۔ مگر میرے خیال میں یہاں سگریٹ کا تلفظ بھی درست ادا نہیں ہو رہا ۔۔۔ ی کو بہت زیادہ کھینچنا پڑ رہا ہے جو کہ نہ صرف معروف عوامی تلفظ کے خلاف ہے بلکہ ٹکسالی انگریزی تلفظ سے بھی میل نہیں کھاتا۔
زندگی یا زندگانی کرنا مجھے خلاف محاورہ محسوس ہو رہا ہے ۔۔۔ زیست کرنا تو عام ہے، لیکن زندگی یا زندگانی کے ساتھ بسر کا اضافہ ضروری معلوم ہوتا ہے ۔۔۔ واللہ اعلم۔
آیا تو تھا داد دینے ... مگر اب لگتا ہے کہ خاموشی سے کھسک لینے میں ہی عافیت ہے :)
عروضی بحث دیکھ کر تو انجینئرنگ کی ایڈوانس کیلکیولس یاد آگئی ... وہ یوں کہ پلے اس میں بھی کچھ نہیں پڑتا تھا :)
ہم نے یہ نوٹ کیا ہے کہ جب بھی ہم محفل سے دور رہتے ہیں، پابند بحور والے زمرے میں خوب رونق لگ جاتی ہے ۔۔۔ جیسے ہی ہمارے گرین فٹ پرنٹس پڑتے ہیں، لمبی خاموشی طاری ہو جاتی ہے ۔۔۔ مگر محفلین کو اندازہ نہیں کہ ہم خفیہ طور پر خوب نگرانی کر رہے ہیں اور اتنی آسانی سے رنگ میں کنٹرولڈ سبسٹنس ملانے سے باز...
وعلیکم السلام ظہیر بھائی ... بس چکر لگاتا رہتا ہوں محفل کا گاہے بگاہے، لکھنے کی طرف طبیعت مائل نہیں ہوتی. اللہ سبحانہ و تعالی آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے. ویسے آپ کی طویل غیوبت کا سبب کیا رہا؟ امید ہے کسی پریشانی کا سامنا نہیں رہا ہوگا.
وعلیکم السلام ظہیر بھائی ... آپ غائب ہوئے تو پیچھے پیچھے ہم بھی لا پتہ ہو گئے :)
الحمد للہ سب خیریت ہے، بس دفتری مصروفیات کچھ بڑھ گئی ہیں تو حاضری کم ہو گئی ہے.
ہم نے تو غور ہی نہیں کیا ۔۔۔ اور شارقؔ بھائی ڈبل سنچری کے قریب بھی پہنچ گئے!!!
حالانکہ پہلے انہوں نے ہمیں یقین دلایا تھا کہ سنچری کرنے کے بعد ریٹائرڈ ہرٹ ہو جائیں گے :)