نتائج تلاش

  1. آوازِ دوست

    یاداں

    بہت خوب!! دلچسپ کردار اور اچھی منظرنگاری ہے۔
  2. آوازِ دوست

    برما - نیک ارادوں اور سفارتی زبان کا وقت گزر چکا

    بھائی امریکہ مسلمانوں کا ہی نہیں بلکہ ساری دنیا کا ٹھیکیدار ہے۔ اس کے اثر و رسوخ سے انکار ممکن نہیں۔ اس کی دلچسپی و عدم دلچسپی سے بڑی بڑی حکومتیں زیر و زبر ہو جاتی ہیں۔ اس کے مفادات دنیا بھر میں پھیلے ہوئے ہیں۔ امریکی خارجہ پالیسی کا ہر پہلو امریکی عوام کی ترجمانی نہیں کرتا بلکہ شائد کسی بھی ملک...
  3. آوازِ دوست

    برما - نیک ارادوں اور سفارتی زبان کا وقت گزر چکا

    انسانیت کے خلاف انسانیت سوز جرائم پر امریکہ بہادر کا یہ بیان دل کے بہلانے کو تو خوب ہے مگر اِس سے روہنگیا مسلم کمیونٹی کو درپیش ہولناک صورتِ حال میں کسی بہتری کی اُمید کم ہی نظر آتی ہے۔ روہنگیا مسلمانوں کی جگہ اگر یہودی ہوتے تو شائد امریکہ کا ضمیرصرف خوبصورت لفاظی اور ناکافی امداد پر مطمئن نہ...
  4. آوازِ دوست

    بہت خوب !!! زبردست

    بہت خوب !!! زبردست
  5. آوازِ دوست

    ہممم !! یعنی میں بھی پاکستان ہوں ۔ ۔ ۔ ۔ تو بھی پاکستان ہے

    ہممم !! یعنی میں بھی پاکستان ہوں ۔ ۔ ۔ ۔ تو بھی پاکستان ہے
  6. آوازِ دوست

    فرہنگ آصفیہ کا نیا تصحیح شدہ ایڈیشن

    جی میں پوچھ رہا ہوں کہ آپ کی کاوشوں کا فیض مل سکتا ہے ؟ آپ کے اِن تجربات کے بہترین نتائج کہاں تک پہنچ سکے ؟ آنے والے دنوں شائد کُچھ فرصت میسر ہو تو کُچھ کیا جائے۔
  7. آوازِ دوست

    حیران ہوں کہ محبت اپنی معراج پر سارے مسئلے کیسے حل کر دیتی ہے۔

    حیران ہوں کہ محبت اپنی معراج پر سارے مسئلے کیسے حل کر دیتی ہے۔
  8. آوازِ دوست

    فرہنگ آصفیہ کا نیا تصحیح شدہ ایڈیشن

    سر آپ کے خاموش نیاز مندوں میں شمولیت کا شرف حاصل ہے۔ آپ کے سپیچ ٹو ٹیکسٹ تجربات میں دلچسپی ہے اور ممکن ہو تو ان تجربات کو اپنے کام لانا چاہوں گا۔
  9. آوازِ دوست

    فرہنگ آصفیہ کا نیا تصحیح شدہ ایڈیشن

    اُردو ویب کے ایک مہربان محمد اسلم صاحب ہوا کرتے تھے ۔ وہ کسی ڈریگن نامی سافٹ وئیر کو اُردو سپیک ٹو رائٹ کے لیے اچھا ٹرینڈ کر چُکے تھے ۔ کارآمد ذخیرہ الفاظ اکٹھا کرنے کے لیے اُن کی کاوشوں کو بھی بروئے کار لایا جا سکتا ہے۔ محمدتابش صدیقی صاحب آپ کیا فرماتے ہیں بابت اس معاملہ کے۔
  10. آوازِ دوست

    فرہنگ آصفیہ کا نیا تصحیح شدہ ایڈیشن

    اگر یہ پرنٹڈ فارم میں ہی دستیاب ہے تو پھر سب کی پہنچ میں ہونے کا دعویٰ شائد غلط ہے ۔ اسے جلد سے جلد یونی کوڈ فارم میں آن لائن ہونا چاہیے اور وہ بھی بغیر کسی قید و بند کے۔ نیچرل لینگوئج پروسیسنگ کا اُردو شعبہ ایسے بنیادی وسائل کا شدت سے متلاشی ہے :)
  11. آوازِ دوست

    میرا کیفیت نامہ

    صبح اُٹھنے کا بھی کیا خوب ذکر چلا ہے۔ میں تو بس اتنا ہی عرض کروں گا کہ کہ تیرے آزاد بندوں کی نہ یہ دُنیا نہ وہ دُنیا :)
  12. آوازِ دوست

    میرا کیفیت نامہ

    اللہ کا شکر ہے۔ سب ٹھیک ٹھاک۔کنسٹرکشن کنسٹرکشن کھیل رہے تھے۔ آپ کی دُعا ئیں اُردو ویب پر صرف کیے گئے وقت کا بہترین بدل ہیں۔ دُعاؤں کا ذکر ہو تو نایاب جی بے اختیار یاد آ جاتے ہیں۔ کدھر ہوتے ہیں وہ؟ آپ بھی سدا خوش رہیں۔
  13. آوازِ دوست

    میرا کیفیت نامہ

    اہالیانِ محفل خوش رہیں۔ کافی دن بعد واپسی ہے۔ نئے اور کُچھ شناسا ناموں کو دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے :) تو اپنے اِس گھر میں معمول کی اٹھا پٹخ اور پرخلوص دھینگا مشتی کے ساتھ سب ٹھیک چل رہا ہے ناں؟
  14. آوازِ دوست

    لو آ گئی پھر اُن کی یاد

    لو آ گئی پھر اُن کی یاد
  15. آوازِ دوست

    بدعنوانی کا خاتمہ کیسے ممکن؟

    روٹی کپڑا مکان جیسے فرسودہ اور بدلے ہوئے یا نئے پاکستان کے مبہم وعدوں کے تعاقب کی بجائے عوام اپنی بنیادی ترجیحات طے کرے اور اسی کو فالو کرنے والے لوگ لیڈر شپ کا حصہ بنیں یہ تو ہیں کُچھ بنیادی خدوخال ان کو عملی جامہ پہنانے کے لیے انتخابات اہم ہیں اور منصفانہ انتخابات کے لیے انتخابی اصلاحات اہم...
  16. آوازِ دوست

    ادبِ عالیہ اور ہمارا معاشرہ ۔۔۔ از ۔۔۔ آوازِ دوست

    جی ابھی تو ڈھنگ سے خاکی بننے کے مراحل بھی طے نہ ہوئے آفاق کی کیا بات کریں۔ باقی رہی مصروفیات کی بات تو جیسا کہ آپ کو اندازہ ہو گا ہم آج کل کنسٹرکشن کے کھیل میں گول گول گھوم رہے ہیں اور یقین کیجئے اب تو بہت چکر آ رہے ہیں :)
  17. آوازِ دوست

    بدعنوانی کا خاتمہ کیسے ممکن؟

    احمد بھائی میں امریکہ کی مثال دوں گا کہ حکمران چاہے گورا ہو یا کالا، پالیسیاں سابقہ پالیسیوں سے ہم آہنگ ہو یا متصادم اگر قانون کی حکمرانی ہے تو کوئی طرم خاں باؤلا پن نہیں دکھا سکتا ۔ پاکستان میں دانشوروں اور ادیبوں کی آمریت کے خلاف جدوجہد کی ایک لمبی اور جاں کسل تاریخ ہے۔ اگر قانون موجود ہے اس...
  18. آوازِ دوست

    بدعنوانی کا خاتمہ کیسے ممکن؟

    قبلہ ڈاکٹر صاحب آپ کی کاوش قابلِ تعریف ہے کہ آپ قومی مسائل کا درد اپنے دل میں رکھتے ہیں ورنہ حالات تو یہ ہیں کہ ایسےمسائل پر لاحاصل کُڑھنے کی حد ختم ہونے بعد اب لطائف کے ذریعےمتعلقہ اداروں کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا جاتا ہے۔ میں ایک طالب علم ہوں سو میری رائے کوئی حرفِ آخر نہیں بلکہ رائے بھی...
  19. آوازِ دوست

    بکرے کی گردن کیسے پکائیں؟

    شاکر صاحب بہت بہت مبارک ہو بالآخر آپ نے بکرے کی گردن پکا لی اور پھر کھا لی۔ آپ خوش قسمت انسان ہیں جو اتنا اچھا پکا لیتے ہیں کہ کھایا بھی جا سکے۔ ہم نے جو چند ایک نادر تجربات کیے اُن کا نتیجہ ذرا مُختلف رہا اور کھانا بنانے کے معاملے ہم پھرکبھی زیادہ پُرجوش نہ ہو سکے سو ہم نے اپنے نام زاہد کے اثر...
  20. آوازِ دوست

    تعارف کچھ وغیرہ۔ ۔ ۔۔

    کلیم گورمانی صاحب خوش آمدید۔ آپ اچھا لکھتے ہیں ۔ لکھتے رہیے گا :)
Top