راشد شاذ صاحب کا نام جہاں تک یاد پڑتا ہے، ان پہ لکھی گئی کسی تنقیدی تحریر کے طفیل پہلی دفعہ دیکھنے کو ملا تھا... شاذ شاید ان کا تخلص ہے، جیسا کہ اسی کتاب میں علی گڑھ یونیورسٹی کے کسی مشاعرے میں اپنے اشعار سنانے کا انہوں نے تذکرہ کیا ہے....ڈاکٹر بھی ہیں.... پی ایچ ڈی والے... ہندوستان میں متوطن...
سردیوں کے لیے مال ہائے خاص میں سے السی کی پنیاں میری فیورٹ ہیں ۔ ہر سال امی بناتی ہیں ۔ ویسے مراسلہ بالا میں یہ بتا کر کے، کہ ڈبے متعلقہ منازل کے لیے روانہ کر دیے گئے ہیں ، کس کس کی بورڈِ طلب گار کا منہ بند کیا گیا ہے :bashful:
خشخاش سے کیا کد ہووے ہے ان حضرات کو، اس قدر مفرح و نوم پرور مفرد ہے ۔ ہر "مفید" چیز انہیں بری لگتی ہے، ہمارے ہاں تو بہت سے احباب اس کی بدولت عالم بالا کی سیر کر آتے ہیں ۔
ویسے میرا خیال ہے کہ کبھی مجھے ترتیب اچھی لگنے لگتی ہے اور کبھی سٹیٹس کو۔ ترجیح پوچھیں تو کم چیزیں گردونواح میں اچھی لگتی ہیں ، اور کبھی موڈ ہوتو فالتو مال غائب کرنا بہتر سمجھتا ہوں :)
الحمدللہ ۔
بس مالک دی وڈی مہربانی جے۔ یاد آیا جے ایہدے دو اک بند بعد چ وی ہوئے سن۔ اوہ اگلے مراسلے چ پیش کر ریاں:)
سگوں جے ممکن ہووے ت ایہناں نوں اصل پوسٹ چ شامل کر دیو۔ میں تدوین نہیں کر سکدا۔