تفریق
عاطف خالد بٹ
'یار، تم تو جانتے ہوئے کہ ہمارے معاشرے میں جینڈر ڈسکریمینیشن کتنی زیادہ ہے۔ ہر سطح پر عورتوں پر ظلم ہوتا ہے اور ان کے ساتھ ناانصافی کی جاتی ہے۔ بےحسی تو جیسے مردوں کی انسٹنکٹ میں شامل ہے۔۔۔' سیمی ایک بڑے ریستوراں کے ائیرکنڈیشنڈ ڈائننگ ہال میں اعظم کے ساتھ بیٹھی اپنی این جی او...