نتائج تلاش

  1. ابن سعید

    محفل کی بارہ دری

    پچھلی دفعہ ہندوستان گئے تھے تو ایک اور بات علم میں آئی کہ کشمیر کے حوالے سے دونوں ممالک کے نقشوں میں کچھ فرق پایا جاتا ہے، نیز یہ کہ ایسے لٹریچر کے ساتھ ہندوستان میں داخلہ قابل مؤاخذہ جرم ہے جس میں ہندوستان کا نقشہ ہندوستانی نقطہ نظر سے درست نہ ہو۔ یہ معلومات وہاں دہلی کے ائر پورٹ پر کسٹم...
  2. ابن سعید

    محفل کی بارہ دری

    ہاں، ہمیں یاد ہے۔ بلکہ جس روز آپ نارفاک سے واپس ہو رہے تھے اس روز ہم ہندوستان سے واپس آ رہے تھے۔ راستے میں ہمیں ڈینگی بخار جیسا کچھ ہو گیا تھا اس لیے سفر میں حالت بے حد خراب رہی۔ اسی دوران بوچھی اپیا بھی امریکہ آئی ہوئی تھیں، لیکن ان سے بھی ملاقات نہ ہو سکی تھی۔ :) :) :) ہاں ویزے میں تاخیر ہو...
  3. ابن سعید

    محفل فورم پر دو ملین پیغامات مکمل ہونے کے موقعے پر

    دریا تو خیر یہ بس نام کا ہے، لیکن اردو میں ایسی بحری ساختوں کے لیے جو اصطلاحات رائج ہیں ان میں ابہام پایا جاتا ہے اور توضیحی الفاظ ساتھ شامل کرنے کے تردد میں کون پڑے، لہٰذا ہم دریا ہی لکھ دیا کرتے ہیں۔ ایلیزابیتھ ریور کے معاملے میں تو نام کی بھی رعایت مل جاتی ہے۔ :) :) :)
  4. ابن سعید

    محفل فورم پر دو ملین پیغامات مکمل ہونے کے موقعے پر

    اس قدر متجسس ہونے کا فائدہ نہیں، کیا خبر "بہت شور سنتے تھے پہلو میں دل کا" جیسا کوئی معاملہ ہو! :) :) :)
  5. ابن سعید

    محفل کی بارہ دری

    ایک بار کو ہمیں بھی لگا کہ آپ چپکے سے ہندوستان کا دورہ کر آئے ہیں اور محفل میں کسی کو کانوں کان خبر نہ ہونے دی۔ :) :) :)
  6. ابن سعید

    تیرہویں سالگرہ کاونٹ ڈاؤن: فورم پر دو ملین پیغامات کی تکمیل کے اہم سنگِ میل کی جانب پیش قدمی

    مستقل بنیادوں پر ایک سے زائد رنگ برنگی تھیموں کی فراہمی سائٹ کی شناخت اور برانڈنگ کو متاثر کرتی ہے۔ البتہ ایک عدد ڈارک تھیم متعارف کرانے کے بارے میں کافی عرصہ سے غور کر رہے ہیں جو رات میں محفل استعمال کرنے والوں کی آنکھوں پر سہل ہو۔ :) :) :)
  7. ابن سعید

    تیرہویں سالگرہ کاونٹ ڈاؤن: فورم پر دو ملین پیغامات کی تکمیل کے اہم سنگِ میل کی جانب پیش قدمی

    ہم نے لمحہ بھر کو یہ تبدیلی کی تھی، لیکن اس کے صدقے کچھ اور چیزیں بھی بدل گئی تھیں تو فوراً ہی رجوع کر لیا۔ :) :) :)
  8. ابن سعید

    تیرہویں سالگرہ کاونٹ ڈاؤن: فورم پر دو ملین پیغامات کی تکمیل کے اہم سنگِ میل کی جانب پیش قدمی

    کلر پیلیٹ تو بے شمار دستیاب ہیں، ان کا مسئلہ نہیں۔ البتہ محفل کی تھیم میں رنگوں کے اتنے درجات مستعمل ہیں کہ سبھی کو ایسے مرتب کرنا کہ پیوند نہ محسوس ہوں اور ساتھ ہی کہیں کوئی ضروری مواد چھپ نہ جائے، مشکل ہو رہا ہے۔ :) :) :)
  9. ابن سعید

    تیرہویں سالگرہ کاونٹ ڈاؤن: فورم پر دو ملین پیغامات کی تکمیل کے اہم سنگِ میل کی جانب پیش قدمی

    اس دفعہ سبز و گلابی رنگوں کے امتزاج سے کچھ ترتیب دینے کی کوشش کی ہے، یہ شاید آنکھوں پر اتنا گراں نہ گزرے۔ البتہ ساتھ ہی تھیم کی تبدیلی کی سہولت کے لیے ایک عدد اعلان شامل کر دیا ہے جو صرف ان لوگوں کو نظر آئے گا جو اس نئی تھیم کے شکار ہوئے ہیں۔ :) :) :)
  10. ابن سعید

    تیرہویں سالگرہ کاونٹ ڈاؤن: فورم پر دو ملین پیغامات کی تکمیل کے اہم سنگِ میل کی جانب پیش قدمی

    بھئی ابھی ہم مختلف رنگوں کے ساتھ تجربہ کر رہے ہیں اس لیے گاہے گاہے تبدیلیاں نظر آئیں گی۔ گو کہ ہمیں خود شوخ رنگ پسند نہیں اور محفل کی نیلی رنگت سے انسیت بھی ہو گئی ہے، لیکن جشن کی مناسبت سے شاید کچھ شوخ رنگ ہی مناسب ہوں گے۔ :) :) :)
  11. ابن سعید

    تیرہویں سالگرہ کاونٹ ڈاؤن: فورم پر دو ملین پیغامات کی تکمیل کے اہم سنگِ میل کی جانب پیش قدمی

    چونکہ شماریات فوری نہیں ہوتے اس لیے ایسے حساب تب تک نا قابل اعتبار ہوں گے جب تک مراسلت کی رفتار سست نہ ہو جائے اور ساتھ ہی درمیان میں محذوف مراسلوں کا شمار نہ شامل کر لیا جائے۔ :) :) :)
  12. ابن سعید

    تیرہویں سالگرہ کاونٹ ڈاؤن: فورم پر دو ملین پیغامات کی تکمیل کے اہم سنگِ میل کی جانب پیش قدمی

    یہ رنگ عارضی ہیں۔ پرانی رنگت درکار ہو تو تھیم تبدیل کر کے نستعلیق کر لیں۔ :) :) :)
  13. ابن سعید

    محفل فورم پر دو ملین پیغامات مکمل ہونے کے موقعے پر

    ہماری یونیورسٹی سے متصل ایلیزابتھ ریور کا کنارہ ہے۔ :) :) :)
  14. ابن سعید

    محفل فورم پر دو ملین پیغامات مکمل ہونے کے موقعے پر

    آج شام ہم نے دریا کے کنارے ریت پر دو ملین لکھ کر اس کی تصویر بنا لی تھی۔ :) :) :)
  15. ابن سعید

    تیرہویں سالگرہ کاونٹ ڈاؤن: فورم پر دو ملین پیغامات کی تکمیل کے اہم سنگِ میل کی جانب پیش قدمی

    غالب گمان ہے کہ بیس لاکھواں مراسلہ درج ذیل ہے۔ البتہ ابھی پورے وثوق سے نہیں کہہ سکتے۔ :) :) :)
  16. ابن سعید

    محفل میں دو ملین یعنی بیس لاکھ سے زائد عمومی مراسلے! :) :) :)

    محفل میں دو ملین یعنی بیس لاکھ سے زائد عمومی مراسلے! :) :) :)
  17. ابن سعید

    تیرہویں سالگرہ اردو محفلینِ کراچی کی ملاقات کا آنکھوں دیکھا حال ، کچھ اپنی کچھ دیگر شرکا کی زبانی

    کیا عجب جو شما بدولت کی اردو جاوید جعفری کی انگریزی جیسی ہو! :) :) :)
  18. ابن سعید

    تیرہویں سالگرہ کاونٹ ڈاؤن: فورم پر دو ملین پیغامات کی تکمیل کے اہم سنگِ میل کی جانب پیش قدمی

    اجی حضور یہی کرنا تھا تو مراسلت کے تردد کی کیا ضرورت تھی، یوں ہی اپنے پیغامات کی تعداد بڑھا کر کچھ بھی کر لیتے۔ :) :) :)
Top