السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
تمام محفلین کو عید الاضحیٰ مبارک
اللہ تعالیٰ ہماری قربانیوں کو قبول فرمائے، اور ہمیں قربانی کا مقصد سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
گنتی
٭
یہ آٹھ پہروں شمار کرنا
کہ سات رنگوں کے اس نگر میں
جہات چھے ہیں
حواس خمسہ
چہار موسم
زماں ثلاثہ
جہان دو ہیں
خدائے واحد!
یہ تیری بے انت وسعتوں کے سفر پہ نکلے ہوئے مسافر
عجیب گنتی میں کھو گئے ہیں
٭٭٭
سید مبارک شاہ
اکمل زیدی بھائی۔ لڑی بنانے میں تو کوئی حرج نہیں، بس ڈی ریل ہونے سے بچانا مشکل ہوتا ہے۔ اس واقعہ کی 3 مختلف جہات ہیں، ایک والدین کی اجازت کے بغیر یا گھر سے بھاگ کر شادی، کم عمری کا معاملہ، اور زوجین کا دو مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق۔
اور یہ تینوں موضوع ہی بحث کے لیے کافی نازک ہیں۔ اگر آپ محسوس کرتے...
یہ بھی شاید لاہور تک ہے۔
پرانی ٹرینوں میں ایک خیبر میل ہے ۔ جس کے اوقات منفرد ہیں۔ اس میں ایک دن اور دو راتیں خراب ہوتی ہیں۔ بزنس مین اسے ترجیح دیتے تھے، کہ ایک ہی دن جاتا ہے۔