تاکا جھانکی سے فارغ ہوئے تو عرض کیا کہ عزیزم! ایک قصہ سنو۔ ایک روز محترم نعیم بخاری صاحب سرکاری ٹیلی وژن پر مرحوم مشتاق احمد یوسفی صاحب سے مصاحبہ کررہے تھے۔ یہ تو تم بھی مانو گے کہ مشتاق احمد یوسفی مرحوم کی نثر نہایت دلچسپ نثر مانی جاتی ہے۔ سو، جنابِ بخاری نے بھی جنابِ یوسفی سے یہی سوال کرلیا...