بٹ لاکر، آر ڈی پی، گروپ پالیسی وغیرہ ونڈوز کے اہم فیچرز ہیں۔ اگر آپکو یہ درکار نہیں ہیں تو ہوم ورژن ہی ٹھیک ہے۔ پرو ورژن ایڈوانسڈ ونڈوز یوزرز کیلئے ہے۔
آپکے پاس سیٹا ایس ایس ڈی ہے۔ اسکی زیادہ سے زیادہ سپیڈ وہی ہے جو آپنے اوپر لکھی ہے۔ میرے پاس سیٹا نہیں بلکہ ایم ٹو ایس ایس ڈی ہے۔ یہ سیٹا کی بجائے پی سی آئی انٹرفیس سے کنیکٹ ہوتی ہے اور سیٹا سے دوگنی رفتار مہیا کرتی ہے
فری اپگریڈ کی صرف آفیشل مدت ختم ہوئی ہے۔ مائکروسافٹ کے سرورز ابھی بھی اپگریڈڈ ونڈوز کو مفت میں ایکٹیویٹ کر رہے ہیں۔ اصل مدت تب ختم ہوگی جب مائکروسافٹ پروفیشنل کی جینیریک چابی پر ایکٹیوشن بند ہو جائے گی۔
جب مائکروسافٹ آپکو ونڈوز ۷، ۸ اور ۸،۱ سے سیدھا ونڈوز ۱۰ پر مفت اپگریڈ کی سہولت دے رہا ہے تو اسپر ۹۹ ڈالر کیوں خرچ کریں؟ اور ویسے بھی اس ٹیوٹوریل کا سٹیپ ۲ کئے بغیر آپ ونڈوز ۱۰ پروفیشنل کلین انسٹال نہیں کر سکتے اگر پہلے ونڈوز ہوم ورژن موجود ہے۔
منحصر ہے کہ آپکو پروفیشنل ورژن کے فیچرز درکار ہیں یا نہیں۔ جیسے مجھے بٹ لاکر چاہئے تھا انکرپشن کیلئے اس لئے پروفیشنل ورژن کرنا پڑا۔ گروپ پالیسی سے کافی کچھ کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ وہ بھی صرف اسی ورژن میں ہے۔