بچپن میں ہمیں مختلف پالتو جانور رکھنے کا بہت شوق تھا۔ امی سے اکثر ضد کر کے کبھی بلی، تو کبھی کتا رکھا کرتے تھے۔ ایک روز کسی کے گھر پرندے دیکھ کر ضد کی کہ ابو سے کہہ کر طوطا دلوا دیں تو وہ بولیں اگر اڑ گیا تو واپس نہیں آئے گا۔ تو ہم نے کہا پھر کبوتر لیں دیں۔ اسپر جواب ملا کہ اگر ایک دفعہ آگیا تو...