دیکھ لو خواب مگر خواب کا چرچا نہ کرو
لوگ جل جائیں گے سورج کی تمنا نہ کرو
وقت کا کیا ہے کسی پل بھی بدل سکتا ہے
ہو سکے تُم سے تم مُجھ پے بھی بھروسہ نہ کرو
دِل کے صحرا میں کوئی آس کا جُگنو بھی نہیں
اتنا رویا ہوں کہ اب آنکھ میںآ نسو بھی نہیں
قصہء درد لیئے پھرتی ہے گُلشن کی ہوا
میرے دامن میںترے پیار کی خوشبو بھی نہیں