یہ کائنات ایک حیرت کدہ ہے۔ ایسا بہت کچھ ہے جو اسکے بند دروازوں کے پیچھے ہے۔ اور انکی کنجیاں، قدرت کے وہ اصول و قوانین ہیں جن کی تلاش انسان کو صدیوں سے ہے۔ جتنی بھی مادی ترقی ممکن ہوئی، وہ بتدریج ان دروازوں کے وا ہونے سے ہوئی۔ کچھ در حادثاتی طور پر کھلے اور کہیں انسان اپنی سعی، لگن اور جستجو سے...