سٹرلنگ کاسل سے فارغ ہوئے تو وہیں کیفیٹیریا میں لنچ کیا اور سینٹ اینڈریوز روانہ ہو گئے۔ وہاں پہنچ کر اپنے بی اینڈ بی میں چیک ان کیا۔ وہاں اس وقت ایک شادی کی تقریب بھی ہو رہی تھی۔ پھر بیٹی کی ڈورم گئے اور اس سے ملاقات کی اور گپ شپ لگائی۔ اس کی شان کو پولو پریکٹس تھی۔ ہم اس کی ٹیم وین کے پیچھے...