معمولی تفصیلات شامل کرنا آپکے سفرناموں اور تصاویر کا حسن ہے۔ اکثر حس لطیف سے محروم مسافر قیمت کا جابجا تذکرہ کرتے جاتے ہیں جس سے آپکے سفرنامے پاک ہیں۔ یہ حسن ہے ۔ یہ ہی محبت ہے۔
وعلیکم السلام ۔ یہ خبر سن کر صدمہ ہوا۔ دعا ہے کہ آپ کی والدہ کی ہر چھوٹی بڑی لغزش سے اللہ درگزر فرمائے، ان کی کامل مغفرت فرمائے اور انکے تمام رشتے داروں اور دوستوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔
تازہ دیسی ہلدی 150 روپے کی آدھا کلو۔ بدھ اور اتوار بازار کے ریٹ۔ یہ پیکٹ کی پسی ہلدی سے کوئی موازنہ نہیں رکھتی۔ جوڑوں کے درد اور دیگر دردوں کے لیے پیس کر دال وغیرہ میں استعمال کریں۔
یہاں کراچی میں نان 25 روپے، شیرمال تافتان 70 روپے اور حاجی محفوظ کا عمدہ شیرمال تافتان 99 روپے میں مل رہا ہے۔
Foodpanda پر ایک اچھی سہولت یہ ہے کہ حاجی محفوظ اور دیگر دکانوں سے نان اور شیرمال منگائے جا سکتے ہیں۔
ایسا چاول جس سے بھوسی، چوکر، مثبت جراثیم اور چاول میں موجود غذائی اجزا کی مختلف مقداروں کو دور کردیا گیا ہو۔ ایسا کرنے سے نشاستے سے بھرپور چاول رہ جاتا ہے جو شوگر اور دیگر بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔ علحیدہ کیے گئے بھوسی، چوکر، مثبت جراثیم اور غذائی اجزا کو الگ فروخت کیا جاتا ہے۔
305 روپے کلو چاول...
میرا ایک ماہ فیض آباد میں رہنا ہوا تھا، ہلکی بارش بھی ہوئی تھی لیکن سڑکیں رواں دواں تھیں۔ البتہ اسلام آباد کی سڑکیں اور انداز مجھے پنڈی سے زیادہ اچھا لگا۔