نتائج تلاش

  1. Nadir Khan Sargiroh

    با اَدب ، با محاورہ ہوشیار ! ۔ ۔ ۔ ۔ طنز و مِزاح ( مکمل کتاب )

    بہت شکریہ محمد وارث صاحب ! اگر آپ دہلی والے ہوتے تو مجھے اِس انداز میں خوش آمدید نہ کہتے۔
  2. Nadir Khan Sargiroh

    با اَدب ، با محاورہ ہوشیار ! ۔ ۔ ۔ ۔ طنز و مِزاح ( مکمل کتاب )

    ۔ یوسف ثانی صاحب ! بڑی خوشی ہوئی کے آپ نے میری کتاب آدھی پڑھ کر آدھا تبصرہ کیا۔ اور یہ جان کر خوشی دوبالا ہو گئی کہ آپ ہماری برادری سے تعلق رکھتے ہیں۔ چلو ! ’’ ڈاکا خانہ ‘‘ ایک نکلا۔ ۔ آپ نے میری کتاب کے بقیہ نصف حصے کو پڑھنے کی بابت کہا ہے کہ ’ ہوس ‘ باقی ہے۔ خدا خیر کرے ! آخر میں ۔ ۔ ۔ بہت...
  3. Nadir Khan Sargiroh

    بھینس کے آگے بین بجانا

    محمد بلال اعظم صاحب اپنی مختصر تحریر میں آپ نے معنی خیز اشارے دیے ہیں۔ " پھر اُس کے بعد چراغوں میں روشنی نہ رہی " اِس مصرعے کو بڑی خوبصورتی کے ساتھ جملے کا حصہ بنا کر ، جملے اور بعد کے قصے کو مہارت سے سمیٹا ہے۔ اگر اِس تحریر کے دو حصے کیے جائیں تو مجھے۔ ۔ دوسرے حصے میں زبان پر گرفت پہلے حصے کے...
  4. Nadir Khan Sargiroh

    ذکر اُس پری وش کا

    یوسف ثانی صاحب ۔ یوں تو طنز و مزاح میں ۔ ۔ ۔ بیگم ، بیوی اور اسی قبیل کے دیگرکردار، میرے پسندیدہ موضوعات نہیں ہیں ۔ لیکن اس کے باوجود میں نے آپ کی تحریر شروع سے آخر تک پڑھی۔ آپ کے اندازِ بیاں نے مجھے ایسا کرنے پرمجبور کیا۔ ۔ آپ کا یہ مضمون پڑھتے ہوئے ذہن میں خیال ابھر رہا تھا کہ ۔ ۔ ۔ ذکرجب...
  5. Nadir Khan Sargiroh

    با اَدب ، با محاورہ ہوشیار ! ۔ ۔ ۔ ۔ طنز و مِزاح ( مکمل کتاب )

    نایاب جی آپ کے اور میرے نام میں کتنی معنوی قرابت ہے۔ نایاب جو کبھی میسر نہ ہو ۔ نادر جو کم کم میسر آئے۔ نایاب جی ! دیکھیں ! اگر تعریف کرنا ہے تو۔ ۔ ۔ نیٹ کی رفتار سُست ہو تب بھی کم چل جائے گا۔ اور اگر حضور تنقید کا ارادہ کیے بیٹھے ہیں تو نیٹ کی رفتار انتہائی تیز ہونی چاہیے۔ آپ بلا جھجک اپنی...
  6. Nadir Khan Sargiroh

    با اَدب ، با محاورہ ہوشیار ! ۔ ۔ ۔ ۔ طنز و مِزاح ( مکمل کتاب )

    آپ کا نام آپ کی تصویر اور تحریر سے مطابقت نہیں رکھتا۔ محفل اور اپنی شخصیت کے شایان ِ شان کسی اچھے سے نام کا انتخاب کریں۔ (میری رائے سے اختلاف کیا جا سکتا ہے ) خیر ! آپ کچھ اوراق دیکھ پائے۔ ذرا دل پر پتھر رکھ کر مزید صفحات دیکھ لیں۔ آپ پر یہ انکشاف ہوگا کہ زبان کے ساتھ صرف زبان درازی ہی نہیں...
  7. Nadir Khan Sargiroh

    با اَدب ، با محاورہ ہوشیار ! ۔ ۔ ۔ ۔ طنز و مِزاح ( مکمل کتاب )

    الف عین صاحب ! ہم تو اب تک الف ۔ ۔ ۔ ب پر ہی ہیں اور آپ ’’ عین ‘‘ تک پہنچ گئے ہیں۔ بلکہ پہنچے ہوئے ہیں۔ آپ سے امید ہے ایک سُرخ ، زرد اور سبز تبصرے کی۔ شمشاد صاحب کو آپ نے بڑا مفید اور ’’ آرام دہ ‘‘ مشورہ دیا ہے۔
  8. Nadir Khan Sargiroh

    با اَدب ، با محاورہ ہوشیار ! ۔ ۔ ۔ ۔ طنز و مِزاح ( مکمل کتاب )

    ابن ِ سعید ! آپ کا خلوص دیکھ کر ( بلکہ ٹیلی فون پر سُن کر) میں دوبارہ اس محفل میں آیا ہوں۔ آپ نے کتاب کو اپنا امریکی وقت دیا۔ اور تبصرہ بھی لکھا۔ میں آپ کا ممنون و شاکر ہوں۔
  9. Nadir Khan Sargiroh

    با اَدب ، با محاورہ ہوشیار ! ۔ ۔ ۔ ۔ طنز و مِزاح ( مکمل کتاب )

    شمشاد جی ! محفل میں آپ کے پیغامات کی تعداد دیکھ کر یہ اندازہ ہوتا ہے کہ آپ بڑے مہم جو شخص ہیں۔ حوصلے کی داد ابھی۔۔۔۔ اسی وقت لے لیں۔ لیکن اجازت کے لیے کچھ انتظار کرنا ہوگا۔ پہلے میں اپنے آپ سے اجازت لے لوں۔
  10. Nadir Khan Sargiroh

    با اَدب ، با محاورہ ہوشیار ! ۔ ۔ ۔ ۔ طنز و مِزاح ( مکمل کتاب )

    فاتح صاحب ! دعا کے لیے شکریہ۔ امید کہ اب تک کتاب پڑھ چکے ہوں گے ۔ آپ کی خاموشی اس کا منہ بولتا (بلکہ پُرشور ) ثبوت ہے۔ :bashful:
  11. Nadir Khan Sargiroh

    با اَدب ، با محاورہ ہوشیار ! ۔ ۔ ۔ ۔ طنز و مِزاح ( مکمل کتاب )

    فاتح (عالم ) الدین صاحب ! ایسا معلوم ہوتا ہے۔ یعنی مجھے شک ہے کہ آپ یہ کتاب پڑھ چکے ہیں۔ خدا کرے ! میرا شک ۔ ۔ ۔ ۔ یقین میں بدل جائے۔
  12. Nadir Khan Sargiroh

    با اَدب ، با محاورہ ہوشیار ! ۔ ۔ ۔ ۔ طنز و مِزاح ( مکمل کتاب )

    اراکینِ اردو محفل کے ذوق ِ مطالعہ کی نذر نا (چیز) دِر کی طنزیہ و مِزاحیہ مضامین پر مشتمل کتاب۔ درج ذیل لنک پر کلِک کیجیے اور سر دُھنیے ( اگر کہِیں میں آپ کے ہاتھ لگ جاؤں) نوٹ : " ذوق ِ مطالعہ کی نذر " اِس پامال جملے کو مزید ایک بار " مجبوراََ " استعمال کرنے پر معافی کا خواستگوار ہوں۔...
Top