اہل جنت کا شکر
اہل جنت کو اب یہی زیبا ہو گا کہ وہ اپنے رب کی اِن تمام عنایتوں پر اُس کا شکر بجا لائیں۔ چنانچہ وہ ہر دم ان کا چرچا کریں گے اور اُس کی حمد کے ترانے پڑھیں گے اور اپنے عجز کا اظہار اور اُس کے کرم کی باتیں کریں گے۔ لیکن دوسری طرف بھی ان کا وہ پروردگار ہو گا جو سب قدر دانوں سے بڑھ کر...