دنیاکی کسی بات کا قائل تو نہیں ہوں
اب بھی میں تری یاد سے غافل تو نہیں ہوں
مجھ سے تو مناسب نہیں اس طرح کا برتاؤ
عاشق ہوں تمہارا کوئی سائل تو نہیں ہوں
کرلوں گا کسی روز یقینا تجھے تسخیر
میں آج کے حالات سے بد دل تو نہیں ہوں
لوگوں سے تو پہلے بھی تعلق نہیں رکھا
میں آج بھی اس بھیڑ میں شامل...