میری بیماری کا قصہ یہ ہے کہ مئی کے آخر میں بیٹی کی انٹرنشپ کے لئے ہم اس کے ساتھ گاڑی ڈرائیو کر کے اس کی منزل تک گئے۔ کچھ سیر سپاٹا کرتے یہ لمبا سفر خوب گزرا۔ وہاں سے واپسی پر شاید میں نے کہیں ائرپورٹ وغیرہ پر کووڈ کے جراثیم پکڑ لئے۔ گھر پہنچنے کے دو دن بعد خوب بخار چڑھا اور ساتھ کھانسی۔ ویک اینڈ...