نتائج تلاش

  1. نعیم ملک

    اردو نثر میں ادبی تراکیب

    "مولانا ابوالکلام آزاد اپنا سنِ پیدائش اس طرح بتاتے ہیں : یہ غریب الدیارِ عہد ، ناآشنائے عصر ، بیگانۂ خویش ، نمک پروردۂ ریش ، خرابۂ حسرت کہ موسوم بہ احمد ، مدعو بابی الکلام 1888ء مطابق ذو الحجہ 1305ھ میں ہستیِ عدم سے اس عدمِ ہستی میں وارد ہوا اور تہمتِ حیات سے متہم۔ اب لوگ اس طرح نہیں لکھتے۔ اس...
  2. نعیم ملک

    اردو نثر میں ادبی تراکیب

    "کیسی قیامت کی رات، شمع کی بتی جل چکی، گلدستوں کے پتے خشک ہوئے، سیج کے پھول مرجھا کئے مگر رات کی تاریکی بدستور، دنیا تھک گئی، جہاں ساکت،گھنٹا خاموش،بلبل چپ، مگر نہ تھکی تو یہ کم بخت رات۔۔" علامہ راشدالخیری
  3. نعیم ملک

    اردو نثر میں ادبی تراکیب

    "چوالیس برس لوگوں کو قرآن سنایا،پہاڑوں کو سناتا تو عجب نہ تھا کہ ان کے سنگینوں کے دل چھوٹ جاتے،غاروں سے ہم کلام ہوتا تو جھوم اٹھتے،چٹانوں کو جھنجھوڑتا تو چلنے لگتیں،سمندروں سے مخاطب ہوتا تو ہمیشہ کے لئے طوفان بلند ہوجاتے،درختوں کو پکارتا تو وہ رونے لگتے،کنکریوں سے کہتا تو وہ لبیک کہہ اٹھتیں،صرصر...
  4. نعیم ملک

    اردو نثر میں ادبی تراکیب

    '' یہ غلط ہے کہ محبت کی جاتی ہے۔ محبت ہو جاتی ہے۔ اس کا وار اتنا سخت ہوتا ہے کہ اس کی جھونک شاذ ہی کوئی سنبھال سکتا ہے۔ نگاہیں اتنی ظالم ہیں کہ زاہد خشک بھی آناً فاناً چوکڑی بھول جاتے ہیں۔ عابد دل ٹٹولنے لگتے ہیں۔ دانشوروں کی عقل شکست کھا جاتی ہے۔ فلاسفروں کا تخیل سِپر انداز ہو جاتا ہے۔ رہ گئے...
  5. نعیم ملک

    اردو نثر میں ادبی تراکیب

    "الہی تو نے محض اپنی رحمت سے مجھ ناچیز خدمت گزار کو استحکام بخشا، نہایت نازک مرحلوں میں مجھے دولت_ استقامت سے سرفراز رکھا، میں بے سروسامان تھا تو نے اپنے فضل_ لایزال سے میرے لیے ضروری سروسامان عطا کیا، میں بے یارومددگار تھا تو نے اپنی یگانہ نوازش سے اس کے لیے رفاقت کا وسیع حلقہ پیدا کر دیا. تیری...
  6. نعیم ملک

    اردو نثر میں ادبی تراکیب

    "حکومت ایک ڈھلتی پھرتی چھاؤں ہے۔ ایشیائی معشوق کے روایتی وعدے کی طرح اسے کبھی قرار وقیام نہیں ہوا۔ فرمانروا تاریخ کے اوراق عبرت سے شاذ ہی سبق لیتے ہیں۔ سلطنت آنی جانی ہے۔ صبح زید کی۔ شام بکر کی، مسلمانوں سے اس ہزار شیوہ نازنین نے بے وفائی کی، لیکن ان کے دست شوق سے اپنا آنچل چھڑانے میں اسے کئی...
  7. نعیم ملک

    اردو نثر میں ادبی تراکیب

    ابوالکلام آزاد کی معجزنگاریوں کا ایک پرتو دیکھیے: "پھولوں نے زبان کھولی، پتھروں نے اٹھ اٹھ کر اشارے کیے، خاک پامال نے اڑ اڑ کر گہر افشانیاں کیں، آسمانوں کو بارہا اترنا پڑا کہ سوالوں کا جواب دیں، زمین کو کتنی ہی مرتبہ اچھلنا پڑا تاکہ فضائے آسمانی کے تارے توڑ لائے۔ فرشتوں نے بازو تھامےکہ لغزش نہ...
  8. نعیم ملک

    اردو نثر میں ادبی تراکیب

    اُردو نثر اظہار خیالات و تاثرات قلبی کا ایک موزوں آلہ ہے۔اردو مصنفین نثر میں خوبصورتی پیدا کرنے کیلئے نئے نئے الفاظ اور تراکیب تخلیق کرتے رہے۔ اردو نثر میں بولتے کنائے، چمکتے استعارے، گوجتے اشارے، غراتی تشبیہیں اس قدر استعمال ہوئیں کہ نثر کو شعری موسیقیت عطا کر دی۔ اس دھاگہ کا مقصد ایسی ہی...
  9. نعیم ملک

    رنجش ہی سہی دل ہی دکھانے کے لئے آ۔۔۔:(

    رنجش ہی سہی دل ہی دکھانے کے لئے آ۔۔۔:(
  10. نعیم ملک

    تعارف کچھ ذاتی فخر و ناز

    عاطف بھائی اگر دینی کتب کی بات کریں تو سید مودودی رحمتہ اللہ علیہ کا انداز بہت پسند ہے۔ ابوالکلام آزاد اور شورش کی نثر میں ادبی تراکیب کا بھی اپنا مزا ہے۔ احسان دانش کے استعارات اور منظر کشی بھی کمال ہے۔ اس کے علاوہ احمد فراز کی رومنٹک شاعری پسند ہے :)
  11. نعیم ملک

    تعارف کچھ ذاتی فخر و ناز

    آپ سب کی محبت اور دعاؤں کا بہت شکریہ.
  12. نعیم ملک

    تعارف کچھ ذاتی فخر و ناز

    میں کیا اور میرا تعارف کیا۔۔۔ لیکن اردو محفل کے قواعد و ضوابط کی پاسداری کرتے ہوئے اور پروفائیل کو صد فیصد مکمل کرنے کیلئے تعارف کرانا ضروری سمجھتا ہوں۔۔ میں نعیم ملک یکم نومبر1990 کو صوبہ خیبر پختونخوا اور صوبہ پنجاب کے سنگھم پر واقع روحانی پس منظر رکھنے والے معروف ضلع میانوالی کے ایک علمی...
  13. نعیم ملک

    آغاشورش کاشمیری: شاعری

    سید صاحب آپ کی زره نوازی ہے۔۔ آپ بہت خوش قسمت ہیں کہ ان جیسے لوگوں کا دور پایا۔۔ والد صاحب بتاتے ہیں کہ انہوں نے دہلی دروازہ لاہور پر چار گھنٹے کھڑے ہو کر شورش کی تقریر سنی جب ختم ہوئی تو انہیں اس وقت ٹانگوں میں درد کی شدت محسوس ہوئی۔۔۔ جب شورش میانوالی جیل میں تھے تو والد صاحب ان کا ایک خط لے...
  14. نعیم ملک

    نوجوان شاعر ملک عدنان احمد کو اردو محفل میں خوش آمدید کہتا ہوں۔ امید ہے آپ اردو محفل میں ایک...

    نوجوان شاعر ملک عدنان احمد کو اردو محفل میں خوش آمدید کہتا ہوں۔ امید ہے آپ اردو محفل میں ایک اچھا اضافہ ثابت ہوں گے۔۔
  15. نعیم ملک

    آغاشورش کاشمیری: شاعری

    پروفیسر اقبال جاوید کی کتاب "قلم کے چراغ" سے شورش کی ایک نظم قلم صفحہ کاغذ پہ جب موتی لٹاتا ہے قلم ندرت افکار کے جوہر دکھاتا ہے قلم آنکھ کی جھپکی میں ہوجاتا ہے تیغ بے پناہ آن واحد میں حریفوں کو جھکاتا ہے قلم آندھیوں کا سیل بن کر عرصہ پیکار میں زلزلوں کے روپ میں محلوں کو...
  16. نعیم ملک

    آغاشورش کاشمیری: شاعری

    " مضامین شورش" سے دو نعتیہ اشعار مجھے اندیشہ شاہان دوراں ہو نہیں سکتا کہ میں ہوں سرور کونین (ص) کے مدحت گزاروں میں ------------------------- غار حرا سے کرب و بلا کے مقام تک دیدہ وروں پہ فاش ہیں اسرار مصطفی(ص)
  17. نعیم ملک

    انہیں دیکھ کے پاگل ہونے کی بجائے روح کو ایک نئی تازگی ملی تو انہیں اپنے پیج کی زینت بنائے بغیر...

    انہیں دیکھ کے پاگل ہونے کی بجائے روح کو ایک نئی تازگی ملی تو انہیں اپنے پیج کی زینت بنائے بغیر نہیں رہا گیا۔۔۔
  18. نعیم ملک

    محمد بلال اعظم صاحب یہ آٹوگراف لاہور کے صحافی اسلم ملک نے ؎جمع کیے تھے جو فرخ منظور نے اردو محفل...

    محمد بلال اعظم صاحب یہ آٹوگراف لاہور کے صحافی اسلم ملک نے ؎جمع کیے تھے جو فرخ منظور نے اردو محفل میں شئیر کیے۔۔
  19. نعیم ملک

    آغاشورش کاشمیری: شاعری

    شورش کے کچھ اشعار "مضامین شورش" میں سے جو انٹر نیٹ پہ پہلی دفعہ پوسٹ کیے جا رہے ہیں۔۔ پروفیسر اقبال جاوید کہتے ہیں "شورش وہ واحد صحافی ہیں جنہوں نے ثابت کر دیا ہے کہ سیاسی شاعری بھی زندہ رہنے والی چیز ہے۔ بشرطیکہ اس میں صداقت کی کرن، سوچ کی پاکیزگی اور احساس کی تپش ہو کیونکہ...
  20. نعیم ملک

    آغاشورش کاشمیری: شاعری

    السلام علیکم استاد محترم یہاں تو خود ٹائپ نہیں کیں لیکں اس سے پہلے اپنے فیس بک پیج "قلم کے چراغ" یا اور کہیں نہ کہیں ٹائپ کر کے پوسٹ کر چکا ہوں۔۔ یہ سب مختلف جگہ بکھرا پڑا ہے۔۔ یہاں پوسٹ کرنے کا مقصد انہیں ایک جگہ اکٹھا کرنا ہے۔۔ اس کے علاوہ میرے پاس پروفیسر اقبال جاوید کی دو کتابیں موجود ہیں...
Top