مزیدار۔ پڑھ کر ڈسکوری چینل کی ایک دستاویزی فلم یاد آ گئی، جس میں ان بچوں کو کیس دکھائے گئے ہیں جن کا یہ دعوی ہوتا ہے کہ یہ ان کا دوسرا جنم ہے۔ عنوان یہ ہے۔
Past Lives: Stories of Reincarnation
الجھن
جیسے اِک جنم پہلے
کوئی مجھ سے بچھڑا ہو
نام جس کا ہو نہ یاد
نہ ہی یاد چہرہ ہو
دل کی رہگزاروں سے
جانے کب وہ گزرا ہو
روح نے مگر پھر سے
پاس اُس کو چاہا ہو
یاد جو نہیں ہرگِز
یاد اُس کی آئی ہے
اِک عجب اداسی سی
آج دل پہ چھائی ہے
(نوید رزاق بٹ)
پھر معصوموں کا خون بہا، پھر آگ لگی ہے گلشن میں
پھر پیار نے بازی ہاری ہے، پھر خون کے پیاسے جیت گئے
کچھ روز چلی الفت کی ہوا، پھر اشکوں کی برسات ہوئی
اِس پیار کا قصہ کیا لکھنا، دو موسم تھے جو بِیت گئے
وہ گیت جو بُلّھا گاتا تھا، جو پیار ہمیں سکھلاتا تھا
کچھ یاد تو ہے پر یاد نہیں، کب بھول ہمیں وہ...
کھول آنکھ زمیں دیکھ، فلک دیکھ، فضا دیکھ
مشرق سےابھرتے ہوئے سورج کو ذرا دیکھ
اس جلوہء بے پردہ کو پردوں میں چھپا دیکھ
ایامِِ جدائی کے ستم دیکھ، جفا دیکھ
بے تاب نہ ہو معرکہء بیم و رجا دیکھ
(اقبال)