نتائج تلاش

  1. محتشم سلمان

    ایک تازہ غزل - منیب احمد فاتح

    حضور حضور حضور! حد ہوتی ہے کسی شے کی بھی۔ عمر بیس برس آپ کی اور کلام دیکھئے۔۔۔ سبحان اللہ! ایک ایک شعر پر بجائے واہ آہ نکلتی ہے: زشہر سنگ پرستاں ہوں داد خواہ جنوں شکست شیشہ پندار آبرو کے لئے اللہ اللہ! اور وہ جو ایک شعر آپ کا غلط ہوا تو مجھے تسلی ہوئی کہ یہ کلام آپ ہی کا ہے۔ ;) اور قطعہ دیکھئے،...
  2. محتشم سلمان

    تعارف السلام علیکم

    بہت شکریہ حسان خان بہادر اور عمر سیف صاحب۔
  3. محتشم سلمان

    غزل - منیب احمد فاتح

    جی بہت شکریہ اور میری داد برحق ہے مبالغہ نہیں۔
  4. محتشم سلمان

    ہے مشغلہ جسے مرا کردار دیکھنا ۔ فاتح الدین بشیر

    واہ وا، ایک ہی دن میں دو فاتحین سے ملاقات ہو گئی۔ آپ غالبا بشیر تخلص کرتے ہیں وہ فاتح۔ کیا ہی فی البدیہہ اشعار کہہ گئے ہیں حضور! اس زمین میں یاد پڑتا ہے سودا اور میر کی غزلیں بھی ہیں۔ بہرحال جی خوش ہوا۔
  5. محتشم سلمان

    غزل - منیب احمد فاتح

    واہ منیب احمد فاتح صاحب، آپ تو میرے ہم شہر ہیں۔ اور کیا ہی غزل لکھی ہے۔ داد تو یہ ہے کہ ہر لفظ کی وہ نشست جمائی ہے کہ اللہ اکبر!
  6. محتشم سلمان

    تعارف السلام علیکم

    ایک تکلیف اگر کی جائے کہ ہمیں بھائی اور بھیا جیسے خطابات سے نہ نوازا جائے۔ اس قابل یہ بندۂ گنہگار نہیں، ہر کوئی اس رتبے کے سزاوار نہیں۔ ہاں کوئی مذکر میری نسبت یہ کہے تو خطاکار نہیں۔ اور اگر کوئی برا منائے تو مجھ کو سروکار نہیں۔
  7. محتشم سلمان

    تعارف السلام علیکم

    شکریہ جنابِ ذوالقرنین لائبریرین! ہم آپ کی اور اپنی باہمی ہم ذوقی کا رازِ آب و تاب پاتے ہیں جب اپنی اور آپ کی نمائندہ تصاویر میں ایک عدد گلاب پاتے ہیں۔
  8. محتشم سلمان

    تعارف السلام علیکم

    ارے یہ کیا؟ اردو محفل کا ایک مقدس مدیر اعلیٰ اور زبان فرنگیوں کی۔ میں ہرگز 'ویلکم' کے معنی نہیں جانتا۔ ہاں ایک میلکم کو جانتا ہوں جو کسی دور کا مشہور گیند باز تھا۔ اور تو اور میرے پیارے پہلے آشنا مہدی صاحب بھی مجھ میں اردو کی روح پھونک گئے ہیں تو آپ کی یہ جسارت معذرت خواہی کے زمرے میں نہیں آنے والی۔
  9. محتشم سلمان

    تعارف السلام علیکم

    بہت شکریہ نایاب اور عبدالقدوس راشد صاحب۔
  10. محتشم سلمان

    تعارف السلام علیکم

    آداب زبیر مرزا اور نیلم۔
  11. محتشم سلمان

    تعارف السلام علیکم

    پیشگی خبردار کرنے پر ممنون ہوں۔ ;)
  12. محتشم سلمان

    تعارف السلام علیکم

    دیکھئے طبیب جی، آپ تو خود جانتے ہوں گے کہ جسمِ انسانی کا خمیر اس جہانِ آب و گل سے اٹھایا گیا ہے کہ جس میں عناصر اربعہ حد اعتدال میں رہتے ہوئے جسمِ انسانی کے حواس خمسہ کو توازن میں رکھتے ہیں۔ سو جب آپ اپنی دندان و کمر و گردن شکن اردو اس متوازن جسمِ انسانی پر آزماتے ہیں تو اس کی ھئیت میں ایک خلل...
  13. محتشم سلمان

    تعارف السلام علیکم

    بس دل لگی کے لئے۔
  14. محتشم سلمان

    تعارف السلام علیکم

    حضور یہ ہماری آمد ہی پر کس دنداں شکن اردو کی بارش کر دی۔ اب اگر اپنے دندان ہائے دہان کو سالم پاؤں تو بنا منہ کو پوپلا کیے بول پاؤں۔ ;) جہاں تک کہنے کہانے کی بات ہے تو خود کو کسی قابل نہیں سمجھتا اور جہاں تک سننے سنانے کی بات ہے تو خود کو لاحاصل نہیں سمجھتا۔ اور اب مزید اس سپہ گرئ قیل و قال کے...
  15. محتشم سلمان

    تعارف السلام علیکم

    اپنا تعارف کیوں پیش کروں؟ سمجھ میں آتا ہے۔ مگر کیا پیش کروں؟ سمجھ میں نہیں آتا۔ بس اتنا کہہ چلتا ہوں کہ میں شعروسخن کا دلدادہ ہوں۔ اچھا شعر جس سے مل جائے لطف اٹھاتا ہوں۔ محفل پر بعض بڑے اچھے شعراء دیکھے تو دل کیا کہ یہاں شمولیت اختیار کر لوں۔ باقی لاہور، پاکستان میں رہتا ہوں۔ اور کیا کہوں؟ بس...
  16. محتشم سلمان

    السلام علیکم!

    السلام علیکم!
Top