الحمدللہ میں بالکل ٹھیک ٹھاک ہوں۔ خیریت سے ہوں۔ اردو محفل کا جاسمن آپی نے بتایا تھا لیکن میں ان دنوں بہت زیادہ مصروف تھی ۔ الحمدللہ میرا نیا گھر بن رہا تھا ۔اب مکمل ہوچکا اور میں اپنے گھر شفٹ ہوچکی ہوں۔ ۔
سب کا بہت بہت شکریہ۔ اور آپ سب کیسے ہیں ؟ لاریب مرزا آپ کو کافی عرصے بعد دیکھا یا شائید میں کافی عرصے بعد آئی ہوں۔
بہت خوب بھئی۔ مبارک ہو۔ الفاظ کا چناؤ دیکھ کے بڑی خوشی ہوئی کہ مکان کو شروع سے ہی گھر کر دیا۔ ابتدا یہ ہے تو آگے کا احوال مزید بہتر ہی ہو گا انشاء اللہ ۔
پھول کے بعد نئے پھول کھلیں
کبھی خالی نہ ہو دامن تیرا
روشنی روشنی تیری راہیں
چاندنی چاندنی آنگن تیرا