• صرف یہ معلومات مل جائیں کہ کیا اس مجموعے کا نام زیر سنگ ہے ؟ یہ کب کس سن میں شائع ہوا ؟ اگر آپ کے پاس سے اس کی اسکین کاپی مل جائے تو احسان مند رہوں گا، آپ مجھے ای میل کرسکتے ہیں
    راشد اشرف-کراچی سے
    zest70pk@gmail.com
    محمد وارث
    محمد وارث
    شکریہ راشد صاحب، انکے مجموے کا نام ابرِ سنگ ہے۔ میں نے فورم میں تفصیلی جواب بھیج دیا ہے۔
    وارث بھائی، السلام و علیکم

    آپ کی فوری مدد کی ضرورت ہے۔ الہ آباد میں مقیم ایک کرم فرما نے مجھ سے سبط علی صبا کے سعری مجموعے کی اسکین کاپی کی فرمائش کی ہے، یہ کرم فرما الہ آباد سے مجھے خودنوشت آپ بیتیاں بھجوا چکے ہیں، ان کے احسان تلے زیر بار ہوں۔ آج شام ہی کو کچھ کرسکوں گا، فی الحال تو انٹرنیٹ کی مدد لی اور جواب میں آپ کا ذکر سامنے آیا، مسئلہ یہ ہے کہ اس وقت میں آپ کا بلاگ نہیں دیکھ سکتا، یہ شام ہی کو ممکن ہوگا۔
    غالب ایٹ دی ریٹ آف جی میل ڈاٹ کام پر اس کی ٹیکسٹ فائل سینڈ کر کے ثواب دارین حاصل کریں
    غالب کے سپیلنگ یہ ہیں:۔ جی ، ایچ، اے، ایل، ڈبل آئی، ڈبل بی
    برقی کتابیں سے نسخہ حمیدیہ ڈاؤنلوڈ نہیں ہو رہا، مجھے نسخہ کالیداس مکمل کرنے کے سلسے میں اس کی ضرورت تھی
    مگر بار بار ایرر آ رہا ہے، جناب الف ساحب کو میسج کیا تھا مگر جواب ندارد، اب آپ کو مدد کیلئے پکارا ہے
    چھوٹاغالبؔ
    چھوٹاغالبؔ
    ضرور ہونگے
    مگر (پتا نہیں کس کا مصرعہ ہے)
    جو تجھ کو دیکھ چکا ہو وہ کسی اور کو کیا دیکھے
    چھوٹاغالبؔ
    چھوٹاغالبؔ
    ویسے جناب وڈے استاد جی کا بھی ایک قلندرانہ فرمان ہے نا
    "صد جلوہ رو برو ہے، جو مژگاں اٹھائیے
    طاقت کہاں ، کہ دید کا احساں اٹھائیے" ہاہاہاہاہاہا
    چھوٹاغالبؔ
    چھوٹاغالبؔ
    1 شکریہ برادرم کہنے کا
    اور
    1 شکریہ صاحب نہ کہنے کا
    :۔ جیسے یہ پنجابی فورم اور سندھی فورم کا زمرہ ہے، ان کو دیکھ کر خیال آیا کہ اگر سرائیکی زبان میں صوفیانہ کلام کا جو ذخیرہ وہ بھی شیئرکیا جائے
    اس سلسلے میں آپ کی رہنمائی، آپ کی شفقت درکار ہوگی
    سرائیکی فورم کیسے بنایا جائے ، یا اس سے متعلقہ ہر ممکن سوالوں کے جواب (ارجنٹ بالکل نہیں)
    محمد وارث
    محمد وارث
    سرائیکی فورم کیلیے میں آپ کا پیغام محفل کے منتظمین اعلیٰ تک پہنجا دونگا، پھر دیکھیے جو اللہ کو منظور ہو۔
    :۔ جب میں کسی کتاب کی ٹائپنگ شروع کروں تو بجلی کی آنکھ مچولی کی تلوار بھی سر پر لٹکتی ہوگی، تو میں کس طرح ٹائپ شدہ صفحات کو محفوظ کر سکتا ہوں
    2:۔ یہ جو سابقے میں لکھا ہوتا ہے، مکمل، سکین، پروف ریڈنگ اول وغیرہ وغیرہ اس کی وجہ سے میں کل کنفیوز ہو گیا تھوڑی سی رہنمائی اس بارے میں چاہیے
    3
    محمد وارث
    محمد وارث
    اس کا بہتر حل تو یہ ہے کہ آپ آن لائن ٹائپنگ نہ کریں، کیونکہ شاید اس فورم پر آن لائن محفوظ کرنے کا آپشن نہیں ہے۔

    سابقے دراصل کتابوں کیلیے ہیں، جو بھی کتاب جس مرحلے میں ہوتی ہے اس مرحلے کے مطابق اس کو سابقہ لگایا جاتا ہے۔
    شکریہ سر
    کل مجھ سے یکے بعد دیگرے دو تین غلطیاں ہو گئیں، اصل میں ایک تو پہلا دن تھا، اور لائبریرین کی ذمہ داری اور ھدود و قیود کا بھی پتہ نہیں تھا ،
    جس کی وجہ سے کافی شرمندگی ہوئی، اب میری تھوڑی سی مدد آپ ہی کر دیں
    کیونکہ شیخ سعدی کے بقول جب تک تریاق عراق سے لایا جائے گا، سانپ کا کاٹا مر جائے گا،
    1
    محمد وارث
    محمد وارث
    لائبریری میں عموماً مکمل کتب پر ہی کام ہوتا ہے یا مقالوں اور مضامین وغیرہ۔ دیگر دلچسپی کی چیزیں محفلِ ادب میں پوسٹ کی جاتی ہیں۔
    السلام علیکم سر
    کیا آپ سے گُپت بات چیت کی کوئی سبیل نکل سکتی ہے؟
    مجھے آپ کی مدد کی ضرورت ہے
    الغیاث الغیاث
    محمد وارث
    محمد وارث
    شکریہ اویس صاحب، مجھ سے رابطے کیلیے ذاتی پیغامات کا نظام بہتر رہے گا۔
    والسلام
    محمد وارث
    محمد وارث
    شکریہ اویس صاحب، آپ مجھ سے رابطے کیلیے ذاتی پیغامات کا نظام بہتر رہے گا۔
    والسلام
    کچھ ہمیں بھی اپنی شاگردی میں لے لیجئے! بہت نوازش ہوگی!
    محمد وارث
    محمد وارث
    شکریہ سائر صاحب، یہ خاکسار اس قابل نہیں ہے، اور یہ حقیقت بیانی ہے کسر نفسی نہیں۔ امید ہے اردو محفل پر تشریف لاتے رہیں گے۔
    استاذ گرامی جناب محمد وارث صاحب میں نے طرحی مشاعرے میں اپنی غزل میں چند ترامیم کی ہیں ۔۔۔۔ انہیں ایک نظر دیکھ لیجئے ۔۔۔۔! شکریہ۔۔
    استاذ گرامی جناب محمد وارث صاحب میں نے جو طرحی مشاعرے میں اپنی غزل پوسٹ کی ہے اس کی اغلاط کی نشاندہی کیجئے ۔۔۔شکریہ۔۔۔!
    محمد وارث
    محمد وارث
    شکریہ ذیشان صاحب، میں اس نظر سے بھی دیکھنے کی کوشش کرونگا، ویسے اصلاح وغیرہ کا زیادہ کام اعجاز عبید صاحب ہی کرتے ہیں۔
    خدارا ایک چھوٹے کی بھائی کی گذارش اور اپیل سمجھ کر ان گستاخوں کے خلاف کوئی ٹھوس قدم اُٹحائیں ۔۔۔ ورنہ روزِ قیامت آپ حضور اکرم ﷺ سے کس منہ سے حوضَ کوثر پر جام طلب کر سکیں گے۔۔۔ ! خدارا اس پر سوچئے اور باقی انتظامیہ تک بھی یہ پیغام پہنچائیے ۔۔۔ !
    محترمی جناب محمد وارث صاحب۔۔۔ ہمارے بزرگ انکل اور استاذ جناب فاروق درویش صاحب اردو محفل کے غیر ذمہ دارانہ رویہ کی وجہ سے محفل کی رکنیت سے مستعفی ہو گئے ہیں ۔۔۔
    کیونکہ آپ کی انتظامیہ نے ان گستاخوں کے خلاف کوئی سخت قدم نہیں اُٹھایا جنہوں نے نبی کریم ﷺْ کی شان میں ہرزہ سرائی کی ہے۔ آپ کے نزدیک کیا یہ ایک معمولی بات ہے ۔ جسے حذف کر کے اپنے ایمان کا حق ادا کر دیا ۔۔۔ ۔
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
Top