اردو محفل فورم

محمد احسن سمیع راحلؔ
محمد احسن سمیع راحلؔ
یہ جس جس کو ہنسی آ رہی ہے، ان کی اطلاع کے لیے عرض ہے کہ میں اپنی فیملی کے ساتھ خرطوم شہر میں موجود ہوں . ..
علی وقار
علی وقار
اللہ پاک آپ کو محفوظ و مامون رکھے، میں نے ابھی آپ ہی کی خیریت معلوم کرنے کے لیے لاگ ان کیا تھا۔ اپنی خیریت سے متعلق فوری طور پر مطلع کریں۔
سیما علی
سیما علی
اللہ پاک آپکو اور آپکے اہلِ خانہ کو اپنی حفظ و امان میں رکھے آمین ۔
الشفاء
الشفاء
اے شمع! ہم سے سوز محبت کے ضبط سیکھ۔۔۔
اللہ عزوجل آپ کو ، آپ کے فیملی ممبران کو اور وہاں موجود تمام مسلمانوں کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ اور ہم سب مسلمانوں کو عقل سلیم اور قلب سلیم عطا فرمائے تاکہ ہم صحیح اور غلط میں تمیز کرنے کے قابل ہوں۔۔۔
سیما علی
سیما علی
آمین ثم آمین
علی وقار
علی وقار
جاسمن صاحبہ! احسن بھائی نے سوڈان میں خانہ جنگی کے حوالے سے جس لڑی کا اجراء کیا تھا، وہ اب تک ہمیں نظر آ نہیں رہی ہے، کیا آپ کچھ مدد فرما سکتی ہیں؟
جاسمن
جاسمن
کس زمرہ میں ؟
میری نظر سے نہیں گزری۔ چیزیں ڈھونڈنے میں تو آپ ماہر ہیں ماشاءاللہ۔ :)
جاسمن
جاسمن
معذرت۔ میں نے اوپر کے مراسلے نہیں دیکھے۔
میری دعا ہے کہ اللہ پاک آپ کو اور آپ کے گھرانے سمیت سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ آسانیاں عطا فرمائے۔ ہر مشکل و آزمائش سے پناہ دے۔ برے وقت اور بری تقدیر سے پناہ دے۔ اللہ پاک ہر طرف سے اور ہر طرح سے حفاظت فرمائے۔
آمین!
یا رب العالمین!
جاسمن
جاسمن
دوسری بات کہ اس زمرہ کے مدیر یقیناً کہیں مصروف ہوں گے۔ رمضان کا آج آخری دن ہے۔ کوئی اعتکاف میں بیٹھا ہے۔ کوئی عید کرنے کہیں جا رہا ہے/جا چکا ہے۔ ہم خود عید کرنے اپنی مرحومہ نند کے بچوں کی دل جوئی کے لیے ان کے گھر آئے ہوئے ہیں۔
سو بدگمان نہ ہوں۔
سیما علی
سیما علی
آمئن الہی آمین
صابرہ امین
صابرہ امین
اللہ آپ کو اور آپ کے اہل خانہ سمیت تمام لوگوں کو اپنی حفاظت میں رکھے۔ آمین
یاسر شاہ
یاسر شاہ
جب سے آپ کی کیفیت دیکھی آپ کے حق میں دعا گو ہوں۔اپنی خیریت سے مطلع کرتے رہیں ۔آپ سلامت رہیں عافیت سے رہیں جہاں رہیں۔آمین
سیما علی
سیما علی
آمین ثم آمین
محمد احسن سمیع راحلؔ
محمد احسن سمیع راحلؔ
تمام احباب کی دعاؤں کے لیے شکرگزار ہوں، اور تلخ نوائی کے لیے معذرت خواہ. بس حالات ہی ایسے ہیں دماغ ٹھکانے پر نہیں.
الحمد للہ ہم ابھی تک خیریت سے ہیں. آپ سب سے درخواست ہے کہ دعاؤں میں یاد رکھیں.
جاسمن
جاسمن
اللہ پاک آپ اور آپ کے گھرانے کے ساتھ باقی سب کو بھی اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ آسانیاں دے۔ لطف و کرم فرمائے۔ برے وقت، برے حادثے اور بری تقدیر سے پناہ دے۔ آمین!
محمد عبدالرؤوف
محمد عبدالرؤوف
سنائیے احسن بھائی، سوڈان کی صورتحال میں کچھ بہتری آئی؟
اور آپ سب ٹھیک ہیں؟
ظہیراحمدظہیر
ظہیراحمدظہیر
محمد احسن سمیع راحلؔ بھائی ، السلام علیکم !
امید ہے آپ اور اہلِ خانہ بفضلِ تعالیٰ بخیر و عافیت ہوں گے ۔ اگر موقع ملے تو اپنی خیریت کے دو الفاظ لکھ ڈالیے گا۔ اللہ کریم تمام لوگوں کو ، آپ کو اورآپ کے اہلِ خانہ کو اپنی امان میں رکھے اور رحم و کرم کا معاملہ فرمائے ۔ آمین۔
محمد احسن سمیع راحلؔ
محمد احسن سمیع راحلؔ
الحمد للہ خرطوم سے پاکستانیوں کا انخلا جاری ہے. 10 بسوں پر مشتمل دو قافلے پورٹ سوڈان پہنچ چکے ہیں جبکہ تیسرا قافلہ ان شاء اللہ آج کسی بھی وقت روانہ ہوا چاہتا ہے. میں پہلے قافلے کے ہمراہ کل صبح پورٹ سوڈان پہنچ گیا تھا اور بفضل خدا خیریت سے ہوں.
Top