اردو محفل فورم

جاسمن
جاسمن
جزاک اللہ خیرا کثیرا۔ اللہ ہم سب کو عمل کی توفیق اور آسانی دے۔ آمین!
سیما علی
سیما علی
جزاک اللہ خیرا کثیرا ۔اللہ پاک ہمیں نیک توفیق عطا فرما اور آسانیاں عطا فرما آمین
فرخ منظور
فرخ منظور
اذان کا وقت وہی ہوتا ہے جو کیلنڈر میں سحر و افطار کا وقت درج ہوتا ہے۔
نیرنگ خیال
نیرنگ خیال
آپ کچھ بھی کہیں۔۔۔ لیکن مزا اذان کے ساتھ روزہ بند کرنے اور کھولنے کا ہی ہے۔۔۔ دو سال قبل ایک گھر میں رہتا تھا۔ وہاں اذان کی آواز نہیں آتی تھی۔۔۔ بڑا مشکل رمضان گزارا وہاں۔۔۔۔
جاسمن
جاسمن
میں نے نیٹ پہ سحری اور افطاری کا وقت دیکھا تو ساتھ ہی اذانیں شروع ہو جاتی ہیں الحمدللہ ۔
سیما علی
سیما علی
انگلینڈ میں رمضان میں سب زیادہ مشکل ۔۔ کہ اذان کی آواز نہیں ۔سچ کہا نین بھیا اذان کی آواز کے بغیر بہت مشکل رمضان ۔۔ہر اُس ملک میں جہاں اذان کی آواز نہیں آتی ۔۔۔
الشفاء
الشفاء
مزا اپنی جگہ لیکن مقصد یہ شعور اجاگر کرنا ہے کہ اذان کا تعلق سحری یا افطار سے نہیں بلکہ نماز سے ہے۔ سحری کا وقت ختم ہونے کے بعد فجر کی اذان کا وقت شروع ہوتا ہے اور اذان لیٹ بھی ہو سکتی ہے اور تب تک کھانا پینا جاری رہتا ہے بلکہ کچھ لوگ تو اذان کے ختم ہونے تک کھانا پینا جاری رکھتے ہیں۔ قرآن پاک میں بھی وقت بتایا گیا ہے اس لیے اصل مدار وقت پر ہے، اذان پر نہیں۔
نیرنگ خیال
نیرنگ خیال
کھانے دیں۔۔۔ کھلانے والا کھلا رہا ہے۔۔۔ قبول کرنے والا قبول کر رہا ہے۔۔۔ کس کے دل میں کیا چل رہا ہے۔۔۔ وہ سب سے باخبر ہے۔۔۔اگر کوئی اپنی بےخبری میں خوش ہے تو خوش رہنے دیں اسے۔۔۔ کیوں آگہی کا بوجھ لادتے ہیں اس پر۔۔۔ کیا معلوم وہ اپنے رب کو ایسے ہی اچھا لگتا ہو۔۔۔
سیما علی
سیما علی
کیا خوب بات کی نین بھیا ؎کیا معلوم کون رب کو کیسے اچھا لگتا ۔۔دعائے کمیل کہ یہ جملے یاد آگئے ۔۔اے اللہ اور میرے مالک! تو نے میری کتنی ہی برائیوں کی پردہ پوشی کی، تو نے مجھ پر سے کتنی ہی سخت بلاؤں کو ٹال دیا، تو نے مجھے کتنی ہی لغزشوں کی رسوائی سے بچا لیا، تو نے مجھ سے بے شمار ناگوار آفات کو دور کیا اور کتنی ہی ایسی خوبیاں جن کا میں اہل بھی نہ تھا ، لوگوں میں مشہور کر دیں۔
الشفاء
الشفاء
ہاہ۔۔۔ چلیں خوش رہیں، بات اب کسی دوسرے ڈومین میں چلی گئی ہے۔۔۔
یہ مسائل تصوف یہ ترا بیان غالب، تجھے ہم ولی سمجھتے جو نہ بادہ خوار ہوتا۔:)
محمداحمد
محمداحمد
عموماً تو رمضان میں فجر کی اذان عین اُسی وقت ہوتی ہے جب سحری کا وقت ختم ہوتا ہے (آج کل بھی ہمارے ہاں یہی دیکھنے کو مل رہا ہے) لیکن یہ بات درست ہے کہ اصل اعتبار وقت کا ہے اذان کا نہیں ہے۔

باقی یہ ہے کہ اگر سحری کے اختتام اور اذان کے وقت میں فرق ہو تو اسے ہلکا نہیں لینا چاہیے۔ جب ہم رب کی خوشنودی کے لئے کوئی عبادت کرتے ہیں تو پھر اُسے مکمل اہتمام سے انجام دینا ہی زیادہ بہتر ہے۔
جاسمن
جاسمن
سحری میں تاخیر اور افطار میں عجلت؟
Top