اردو محفل فورم

ظہیراحمدظہیر
ظہیراحمدظہیر
بیشک، اللّٰہ کریم بہت سننے والا ہے ۔
عدنان بھائی ایک عاجزانہ درخواست ہے کہ اللّٰہ کے اسمِ جلالہ کو جس طرح لکھنے کا حق ہے ویسے ہی لکھا جائے ۔ جب میں اور آپ اپنا نام غلط لکھا ہوا دیکھنا پسند نہیں کرتے تو ادب کا تقاضا ہے کہ رب العالمین کا ذاتی نام بھی ٹھیک لکھا جائے ۔
ظہیراحمدظہیر
ظہیراحمدظہیر
بعض اوقات کی بورڈ تعاون نہیں کرتا لیکن کوشش کرنا چاہیے کہ اللّٰہ لکھا جائے ۔ اللّٰہ کریم کوتاہیاں معاف کرنے والا ہے۔ معذرت چاہتا ہوں اگر میری بات گراں گزری ہو۔
عدنان عمر
عدنان عمر
جزاک اللّہ خیرا کثیرا ظہیراحمدظہیر بھائی۔
میں کم علم ہوں، بس اتنا بتا دیجیے کہ "تشدید" اور "کھڑا زبر" لکھنے سے رہ گیاہے یا اس کے علاوہ بھی املا کی کوئی غلطی ہے۔
ظہیراحمدظہیر
ظہیراحمدظہیر
عدنان بھائی ، ہم سب ہی طالبانِ علم ہیں ۔ تشدید اور کھڑے الف یا الف مقصوریٰ کے علاوہ تو کوئی اور کمی نہیں ہے ۔ براؤزر کے کیبورڈ میں تشدید (E) پر ہے اور کھڑا الف( }) پر ہے۔ دونوں کے لیے پہلے shfit دبانا پڑتا ہے ۔ اللّٰہ کریم آپ کو اجرِ عظیم عطا فرمائے ۔ آمین ۔
سعادت
سعادت
اس میں کچھ کردار فونٹس کا بھی ہے۔ عربی خط کے اکثر فونٹس میں ا + ل + ل + ہ ٹائپ کرنے پر تشدید اور کھڑے الف خود ہی شامل کر دیے جاتے ہیں، حالانکہ ایسا کرنا یونی‌کوڈ کی تجاویز کے برعکس ہے۔ ابھی تک صرف نوٹو فونٹس ہی میں ایسا دیکھا ہے کہ ’اللّٰہ‘ ٹائپ کرنے کے لیے تشدید اور کھڑا الف ٹائپ کرنا بھی لازمی ہے (محفل میں نوٹو فونٹس ہی استعمال ہو رہے ہیں)۔
عدنان عمر
عدنان عمر
جزاک اللّٰہ سعادت بھائی۔
واقعی، میں نے اس پر غور ہی نہیں کیا تھا کہ جمیل نوری نستعلیق وغیرہ میں لفظ "اللّٰہ" لکھتے ہوئے تشدید اور کھڑا الف لگانے کی ضرورت پیش نہیں آتی۔
لیکن یہ سہولت گوگل کی بورڈ (اینڈرائڈ) میں بھی دستیاب نہیں۔ اردو محفل کے علاوہ واٹس ایپ وغیرہ میں لفظ "اللّٰہ" لکھنے کے لیے بھی یہ دونوں علامات الگ سے داخل کرنا پڑتی ہیں۔
عبید انصاری
عبید انصاری
عدنان بھائی گوگل کی بورڈ Suggestion میں تشدید والے لفظ اللّٰہ کو اختیار کرنے کی سہولت بھی دیتا ہے۔ اس جملے میں بھی میں اسی Suggestion سے لفظ لیا ہے۔ اس میں سہولت ہے۔
Top