اردو محفل فورم

محمد احسن سمیع راحلؔ
محمد احسن سمیع راحلؔ
بالکل کھانا چاہیے...اور ان سوشل میڈیائی جنگجوؤں سے دور رہنا چاہیے...
عدنان عمر
عدنان عمر
جواب عنایت فرما نے کا شکریہ محمد احسن سمیع راحلؔ بھائی۔ ویسے اگر آپ سائنس کے طالبِ علم ہیں تو اتنی ہی رہنمائی فرما دیجیے کہ صحت کے لیے زیادہ مفید "مکھن" ہے یا "مارجرین"۔
زیک
زیک
مکھن یا مارجرین اس کا جواب کافی پیچیدہ ہے اور مارجرین میں اجزا پر منحصر ہے۔ ہاں یہ کہہ سکتے ہیں کہ دونوں کو کم مقدار میں ہی کھانا چاہیئے
سید عاطف علی
سید عاطف علی
مکھن تو دودھ کی چکنائی ہے اور مارجرین عموماََ وجیٹیبل کی چکنائی ، دونوں کم ہی اچھی آج کل کے ماحول اورلائف سٹائل میں
محمداحمد
محمداحمد
اس میں مزے کی اہم بات یہ ہے کہ بہت سے لوگ مارجرین کو مکھن سمجھ کر ہی طلب کرتے ہیں، خریدتے ہیں، اور کھاتے ہیں۔

اور یہ مصنوعات بنانے والے اپنے اشتہارات میں اس تاثر کو زائل کرنے کی ہرگز کوشش نہیں کرتے۔ :) :) :)
سید عاطف علی
سید عاطف علی
بھئی جب سمجھنے والے سمجھتے ہیں یہی ہیں تو بنانے والوں کوسمجھانے کی کی پڑی
Top