اردو محفل فورم

ظہیراحمدظہیر
ظہیراحمدظہیر
اس کے علاوہ فشارِ خون کی بلندی اور ذہنی سکون کی پستی تو معمول کی باتیں ہیں ۔ ہمارا قومی مزاج ہے۔
ظہیراحمدظہیر
ظہیراحمدظہیر
احمد بھائی ، اللّٰہ آپ کو خوش رکھے ۔ آئے دن قوم کو اسی طرح خبردار کرتے رہا کریں نا۔:)
سید عاطف علی
سید عاطف علی
یہ کرکٹ کی وزارت کا پیغام ہے یا مواصلات کی وزارت کا یا پھر سیاسی پارلیمنٹ کا ؟
محمداحمد
محمداحمد
ظہیر بھائی! یہ"خبردار" کا لفظ تو ہم نے یونہی اپنی پردہ پوشی کے لئے لکھ دیا۔ ورنہ لکھنا تو یہ تھا کہ "دیکھو مجھے جو دیدہِ عبرت نگاہ ہو"۔ :) :)
محمداحمد
محمداحمد
عاطف بھائی! یہ پیغام نہ تو وزارت کا ہے نہ پارلیمنٹ کا۔ یہ تو لاحاصلی کے احساس میں لپٹی ایک آہ ہے۔ :)
محمداحمد
محمداحمد
زیادہ مزے کی بات یہ ہے کہ پاکستان نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے۔ اور ہم سوچ رہے ہیں کہ "کل پھر پھسلنا پڑے گا۔" :) :) :)
سید عاطف علی
سید عاطف علی
محمداحمد بھائی اتنا شدید پیغام تو ان تینوں جگہوں کو فارورڈ کیا جانا چاہیئے شاید اسی سے کچھ اثر پڑجائے :) :) :) :) :)
ظہیراحمدظہیر
ظہیراحمدظہیر
اور یہ تمام وزارتیں اس پیغام کو ٹی وی پر کرکٹ میچ شروع ہونے سے پہلے بینر کی صورت چلایا کریں گی ۔ یعنی جیسے سگریٹ کے پیکٹ پر وارننگ لکھی ہوتی ہے ۔ :)
محمداحمد
محمداحمد
اور جیسے سگریٹ والی وارننگ کو لوگ دھوئیں میں اڑا دیتے ہیں۔ اسے بھی یکے از اشتہاراتِ عامہ سمجھ کر آگے بڑھ جائیں گے۔ :)
نیرنگ خیال
نیرنگ خیال
انٹرنیٹ کو چھوڑ کر باقی دونوں کے بارے میں 100 فیصد متفق ہوں۔ بلکہ اس میں فیس بک اور انسٹا گرام اور ٹک ٹوک بھی شامل کریں۔
محمداحمد
محمداحمد
جی فیس بک بھی کبھی کبھی کمبل ہو جاتی ہے۔ :) انسٹا گرام میں چار چھ مہینے میں کبھی دیکھتا ہوں۔ ٹک ٹاک سے اللہ کا شکر ہے واسطہ نہیں پڑا۔ :)
محمداحمد
محمداحمد
ویسے انٹرنیٹ سے، کرکٹ، سیاست، فیس بک، انسٹا گرام اور ٹک ٹاک وغیرہ (وٹس ایپ بھی شامل کرلیں) کو الگ کر دیا جائے تو عام آدمی کے لئے تو انٹرنیٹ ویسے بھی کسی کام کا نہیں رہے گا۔ :)
ظہیراحمدظہیر
ظہیراحمدظہیر
میری رائے میں تو یہ سارے جھنجٹ اسمارٹ فون کی پیداوار ہیں ۔ مجھے تو آج بھی اپنا پرانا فلپ فون یاد آتا ہے ۔ اس پر صرف فون آتے تھے۔ پھر کمبخت ہسپتال والوں نے زبردستی اسمارٹ فون تھمادیا کہ بھیا آپ کا سکون و اطمینان ہم سے نہیں دیکھا جاتا ۔ بل ہم دیں گے ، یہ فون لے لیجیے ۔ :cry:
نیرنگ خیال
نیرنگ خیال
محمداحمد بھائی! اس طرح آپ ہمیں عام آدمیوں کی فہرست سے باہر نہیں نکال سکتے۔
Top