زیرک

کوائف نامے کے مراسلے حالیہ سرگرمی مراسلے تعارف

  • ٭گُل سے لپٹی ہوئی تتلی کو گرا کر دیکھو٭٭ آندھیو! تم نے درختوں کو گرایا ہو گا
    ٭افلاس نے بچوں کو بھی سنجیدگی بخشی٭٭ سہمے ہوئے رہتے ہیں، شرارت نہیں کرتے٭ قمر صدیقی
    جاسمن
    جاسمن
    میں نے کچھ اس طرح پڑھا تھا۔
    افلاس نے بچوں کو بھی تہذیب سکھا دی
    سہمے ہوئے بیٹھے ہیں، شرارت نہیں کرتے
    زیرک
    زیرک
    یہ شعر اصل شکل میں ہے، ایک لنک بھیج رہا ہوں جس میں ناصر زیدی نے جو قمر صدیقی کے دوست بھی رہے انہوں نے دیگر شعروں کے ساتھ اس شعر پر بھی بحث کی ہے۔
    https://dailypakistan.com.pk/30-Sep-2013/53137
    ٭السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ، ایک دوسرے سے مسکرا کے ملیے، کیونکہ مسکراہٹ بھی ایک صدقہ ہے۔
    ٭آج عہدِ مرگِ محبت کو "عہدے مرگے محبت" لکھا دیکھ کر ایک دو ہتھڑ اپنے ہی سر پہ رسید کرنا پڑا، اردو کا ایسا قتلِ عام پہلے کبھی نہیں دیکھا۔
    ٭پچھلی تعبیر کے چھالے ہیں‌ ابھی پیروں‌ میں‌٭ پھر نیا خواب سرہانے سے نکل آتا ہے
    ٭واعظ! تِری جنت کو ہم نے غمِ ہستی میں٭٭ کھو کر ہی اگر پایا، اس پانے کو کیا کہیۓ؟؟
    ٭دنیا کا بہترین یوٹرن گناہ سے توبہ ہے، باقی جو کچھ بھی اسے نام دیں وہ صرف اور صرف جھوٹ کا ملمع ہے۔
    ٭ذرا ہنس بھی لیا کریں٭ پرویز خٹک کو گرفتار نہیں کر سکتے ہیں کیونکہ وہ جیل کی سلاخوں کے درمیان سے باہر نکل سکتا ہے؛ نیب ذرائع
    ٭تو علم ہوتا ہے سانپ بچھو پلے ہوئے تھے٭٭ اگر کبھی اپنی آستینوں کو دیکھتے ہیں٭٭ انسانی زندگی کا سب سے بڑا المیہ
    ٭مانگ سونی یہ محبت سے ہی بھر سکتی ہے٭٭ رنگ تو رنگ ہے، سیندور سے آ جائے گا٭٭ کومل جوئیہ
    یاقوت
    یاقوت
    ہائے ہائے ہائے ہائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    ٭السلام علیکم؛ 3 خوبیاں انسان کو کامیاب بنا سکتی ہیں. ٹھنڈا دماغ، نرم دل اور میٹھی زبان۔ اللہ ہم سب کو ان خوبیوں سے نوازے، آمین۔
    ٭٭مار دیتے ہیں یہ جنت کے پجاری ہم کو٭٭ اِس جہنم میں اگر سانس لِیا جانے لگے
    ٭٭ہم کو ہمارے صبر کا خوب صلہ دیا گیا٭٭ یعنی دوا نہ دی گئی، درد بڑھا دیا گیا٭ اقبال اشہر
    ٭کسی کسی پہ ہی کھلتے ہیں پیچ و خم میرے٭٭ میں اتنا سہل نہیں، میری مشکلات سمجھ
    ظہیراحمدظہیر
    ظہیراحمدظہیر
    یہ مصرعے آپس میں کچھ متضاد نہیں ہوگئے ؟!
    :)
    زیرک
    زیرک
    شاعری پہ کچھ کہہ نہیں سکتا کہ میں ایک طفل مکتب ہوں، میری نظر میں شاعر یہ کہنا چاہتا ہے کہ وہ ٹیڑھی کھیر ہے اس لیے اسے سمجھنا آسان نہیں، اور اسی تناظر میں سامنے والے کو سمجھانا چاہ رہا ہے کہ وہ شاعر کی مشکلات کو سمجھے۔ تضاد ہے یا نہیں یہ آپ پر منحصر کہ کہ آپ کس نظر سے دیکھرہے ہیں۔
    ٭مَن مُکت ہوا ہر لوبھ سے، اب کیا چِنتا، کیا دُکھ؟٭ رہے ہر دَم یار نگاہ میں، مِرے نینن سُکھ ہی سُکھ
    ٭ترے دل میں نفرت کا "کُوڑا" کہاں سے آیا٭ اک مُسلم کے اندر "چُوڑا" کہاں سے آیا٭ علی زریون
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
Top