اردو محفل فورم

محمد عدنان اکبری نقیبی
محمد عدنان اکبری نقیبی
کیا ہوا خاں صاحب ؟
فرقان احمد
فرقان احمد
امکان غالب ہے کہ اپنے خان صاحب کی ہر دل عزیز مرغی محترمہ کو ایک بدطینت گیڈر لے اڑا اور اب خان صاحب اسے صلواتیں سنا رہے ہیں؛ خاصی نازک صورت حال ہے!
اے خان
اے خان
اتنی اچھی مرغی تھی. انڈوں پر بیٹھی تھی. دو تین دن میں بچے نکلنے والے تھے. اللہ گیدڑ کا بیڑا غرق کرے.
لاریب مرزا
لاریب مرزا
ہمیں یہ سن کر بے حد افسوس ہوا۔ تو گویا اب آپ گیدڑ کا قتل عام کر دیں گے؟؟ ویسے آپ کے علاقے میں گیدڑ پائے جاتے ہیں؟؟
ہادیہ
ہادیہ
:(۔۔۔ ہماری ایک مرغی بلی کھاگئی تھی۔۔ بہت رونا آتا ۔۔ ایسی صورت حال میں۔۔ آپ تو لڑکے ہیں آپ صبر کریں رونا نہیں
ابن توقیر
ابن توقیر
اب انڈوں کا کیا ہوگا؟ دوسری "کُڑک" مرغی بٹھائی جاسکتی ہے؟ چھوٹے تھے جب، تو مجھے بھی مرغی اور اس کے "چُوچے" اچھے لگتے تھے۔اب تو فراغت نہ ملنے کی وجہ سے وہ سب خواب ہوا۔
Top