اردو محفل فورم

محمد عدنان اکبری نقیبی
محمد عدنان اکبری نقیبی
بے شک نام اللہ کا ہمیشہ رہنے والا ہے۔آپ کو میں تحقیق کے بعد اپنی رائے دو گا۔
اکمل زیدی
اکمل زیدی
محمد وارث بھائی چلیں مان لیا سب مسلمان امام مہدی(ع) کی بات پر اکھٹا نہیں ہو سکتے ۔ مگر حدیث پر تو اکٹھا ہو سکتے ہیں بات ان کے پیدا ہونے یا ہو چکنے کی نہیں ان کے بر حق ہونے کی ہے جو متواتر کءی حدیث سے ثابت ہے۔ ۔ اور حدیث کی مخالفت کو کیا توہین کے زمرے میں شمار نہیں کیا جائے گا۔
محمد وارث
محمد وارث
حدیث بھی تو مشترک نہیں ہے زیدی صاحب، امام مہدی کے بارے میں آپ کی احادیث اور ہیں، دیگر کی اور ہیں۔ مزید برآں کہ احادیث کی مخالفت تو کیا انکار سے بھی نہ تو کفر صادر ہوتا ہے نہ ہی توہین رسالت۔
اکمل زیدی
اکمل زیدی
محمد وارث ۔ ۔ "مزید برآں کہ احادیث کی مخالفت تو کیا انکار سے بھی نہ تو کفر صادر ہوتا ہے نہ ہی توہین رسالت" اسے دوبارہ پڑہیں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ کچھ عجیب سا نہیں کہہ دیا آپ نے ۔ ۔ ۔ میں اس پر انتہاءی غیر متفق ہوں آپ سے کہ احادیث کی مخالفت اور انکار سے کچھ نہیں ہوتا ۔ ۔ ۔ ۔ حتٰی کے توہین بھی نہیں ۔ ۔ ۔ ۔
اکمل زیدی
اکمل زیدی
@ محمد عدنان اکبری نقیبی صاحب یا تو آپ کو میرا سوال پیچیدہ لگ رہا تھا یا آپ نے وارث صاحب کے اس سٹیٹمنٹ پر پسندیدگی کی سند بھی صادر کردی۔۔ یہ سمجھ آگیا آپ کو ۔ ۔ ۔ ؟
اکمل زیدی
اکمل زیدی
محمد وارث ۔ ۔ پھر دہراؤں گا حدیث مشترک نا سہی عقیدہ تو مشترک ہے ؟
محمد عدنان اکبری نقیبی
محمد عدنان اکبری نقیبی
بھائی جو بات وارث بھائی آپ کو بتا رہے ہیں۔میں متفق ہوں۔میری بھی یہی رائے ہے۔
محمد وارث
محمد وارث
جی زیدی صاحب منکرِ حدیث کافر نہیں ہے اور نہ ہی منکرِ حدیث توہینِ رسالت کرتا ہے۔ اس طرح تو کفر کا دائرہ بہت وسیع ہو جائے گا اور بہت سے لوگ اس کی زد میں آ جائیں گے، گو یہ میرا ذاتی عقیدہ نہیں ہے لیکن حدیث کی شرعی حیثیت ایک علمی مسئلہ ہے۔ جہاں سوادِ اعظم حدیث کی شرعی حیثیت کا قائل ہے وہاں بہت سے مسلمان اس کے قائل نہیں ہیں، لیکن بہر طور وہ مسلمان ہی کہلواتے اور مانے جاتے ہیں۔
محمد وارث
محمد وارث
جہاں تک امام مہدی کے بارے میں عقیدہ مشترک ہونے والی بات ہے تو اہل تشیع اور دیگر مسلمانوں میں صرف "امام مہدی" کے نام کے بارے میں اشتراک ہے ورنہ انکی شخصیت، اوصاف اور ممکنہ صادر ہونے والے افعال، کچھ بھی مشترک نہیں ہے۔ ذرا اپنی "حد جاری" کرنے والی احادیث مطالعہ فرمائیں اور پھر بتائیں کہ کیا باقی مسلمان بھی یہی عقیدہ رکھتے ہیں؟
محمد عدنان اکبری نقیبی
محمد عدنان اکبری نقیبی
اہل تشیع مسلک اور اہل سنت کے درمیان کافی عقائد پر اختلاف ہے۔ہمارے اہل سنت کے مطابق حضرت مہدی (ع) اور حضرت عیسی (ع) کی آمد بحثیت امت محمدی ہو گی۔
محمد عدنان اکبری نقیبی
محمد عدنان اکبری نقیبی
یہ دونوں بزرگ حضرات ولی اللہ کے عہدے پر فائز ہوں گے۔اُس دور کے فتنوں کا خاتمہ کریں گے۔
ادب دوست
ادب دوست
نہ اس موضوع کو سرسری طور پر برتا جاسکتا ہے نہ ہی یہ کوئی سرسری موضوع ہے. توہین کا اطلاق "مذاق اڑانے، طعنہ کرنے، ہتک کرنے، بدکلامی کرنے" جیسے معاملات پر ہے . جن لوگوں نے اللہ آپﷺ سے جنگ کی وہ بھی محض دشمن کہلاتے ہیں گستاخ نہیں. تو اگر آپﷺ سے جنگ کرنا توہین نہیں ہے تو امام مہدی سے جنگ کی بات کرنا کسی طور کسی منطق سے توہین نہیں ہو سکتی.
ادب دوست
ادب دوست
سوال کرنا، اعتراض کرنا، نقد کرنا ، اختلاف کرنا یہ سب باتیں توہین میں نہیں آتیں. دلیل اس کی تاریخِ اسلامی ہے، مستشرقین کے اعتراضات پر ہمیشہ جوابات دیئے گئے. امام جعفر صادق، امام موسیٰ کاظم کے واقعات تو اس سلسلے میں معروف ہیں کہ انہوں نے مستشرقین کے منہ بند کئے ، مطالعہ تازہ کرنے پر ایسے مذید واقعات کا ملنا مشکل نہیں
ادب دوست
ادب دوست
خود کربلا کے واقعات میں امام اعلی مقام نے لڑنے والوں کو آخری وقت تک رجوع کی دعوت دی. امام اعلی مقام سے جنگ کرنا، امام اعلی مقام نے توہین قرار نہیں دیا. ورنہ گستاخِ رسالت کو مہلت دینا رجوع کا کہنا معافی کی بات یہ وہ امور ہیں جو امام اعلیمقام سے بعید ہیں
زیک
زیک
کوئی بات نہیں اکمل زیدی وہ وقت بھی یاد ہے جب آپ سلام اور کلمہ سیکھنے کی کوشش کر رہے تھے۔ امید کے اب درست یاد ہوں گے
اکمل زیدی
اکمل زیدی
ادب دوست سر جی معذرت ۔ ۔ ۔ اللہ اور رسول سے جنگ اور ہے اور توہین اور ۔۔۔۔؟ یعنی بدتمیزی نہ کریں ۔ ۔ ۔ احترام سے گلا کاٹ دیں ؟
اکمل زیدی
اکمل زیدی
ادب دوست ، اس منظق سے تو شیطان کی بھی وکالت کی جا سکتی ہے اس کا اللہ کو انکار کرنا کیا گستاخی نہیں تھی ؟ بقول آپ کے "سوال کرنا، اعتراض کرنا، نقد کرنا ، اختلاف کرنا یہ سب باتیں توہین میں نہیں آتیں" قرآن کہتا ہے "جو رسول دیں لے لو جس سے روکیں رک جاؤ"۔ اس آیت سے انکار گستاخی نہیں ؟
اکمل زیدی
اکمل زیدی
ادب دوست دشمنی تو گستاخی سے بھی آگے کی بات ہے ۔ ۔ بقول آپکے "جن لوگوں نے اللہ آپﷺ سے جنگ کی وہ بھی محض دشمن کہلاتے ہیں گستاخ نہیں. تو آپﷺ سے جنگ کرنا توہین نہیں ہے" ۔ ۔ ۔ یا حیرت ۔ ۔ ۔
ادب دوست
ادب دوست
اکمل میاں ، معاملات کو منطق سے حل کرنے کی کوشش عموماََ غلط سمت میں لے جاتی ہے ۔ گستاخِ رسالت کی سزا موت ہے جس پر دورِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں بھی عمل ہوتا رہا، وہ واقعات دوہرانے کی ضرورت نہیں آپ کے علم میں ہی ہونگے
ادب دوست
ادب دوست
جب کچھ لوگوں کے ساتھ ایک جرم کی پاداش میں عام مجرمین سے الگ رویہ رکھا جائے تو آپ سے آپ بات صاف ہوجاتی ہے کہ باقی اس جرم میں ملوث نہیں ہیں۔
امید ہے آپ تک میری بات اور تفہیم پہنچ گیا ہوگا اور میرا "اشارہ" کفائت کر جائے گا ۔
Top