• بھائی آج کل تو ممکن نہیں کیوں کہ میں پاکستان چوک کے پاس رہتا ہوں اور آپ بفرزون کے پاس، ہاں مستقبل قریب (بقرہ عید) میں بفرزون کاشان کی نانی کے ہاں آؤں گا تو ضرور ملاقات ہو سکتی ہے انشاء اللہ
    عمار بھائی
    ابھی کچھ چیزیں یہاں پوسٹ کیں تھیں:http://farrukh.urdutech.com/
    مگر اسکے ایڈمن جناب "بدتمیز" صاحب (جی ہاں، یہی نام پتا چلا تھا( نے کوئی ریپلائی ہی نہیں‌کیا،میں‌دراصل اسکی تھیم کو سیٹ اپ کرنا چاہ رہا تھا۔ اب فی الحال موجودہ تھیم کو ہی تھوڑا سا سیٹ کیا ہے۔ اسکی سی ایس ایس کو اپڈیٹ کر کے۔
    اور دوسری طرف http://farrukh.urdutech.net/ بھی تھوڑا سا اپڈیٹ کیا ہے، مگر وہاں اپنی مرضی زیادہ نہیں چلتی نا۔
    اور بلاگ تلاش کرنے کی کشمکش میں ایک یہاں‌بھی بنا ڈالا تھا:
    http://lehaf.blogspot.com/
    اور اسکے علاوہ پتا نہیں‌ کہاں‌کہاں‌بُک کر چُکا ہوں۔۔۔۔۔
    عمار بھائی
    بہت شکریہ تبصرے کا
    میں دراصل بلاگ ہنٹنگ کر رہا تھا کچھ دنوں سے اور یہ بھی دیکھ رہا تھا کہ کہاں سب سے زیادہ آسانی سے اپنی مرضی کی تبدیلیاں کی جا سکتی ہے۔
    اور ویسے ابھی تو میں‌نے لکھنا شروع نہیں‌ کیا۔ UrduTech.com پر ہی اصل میں‌لکھنے کا ارادہ کیا ہے، مگر ساتھ ساتھ دوسرے آپشنز کے چکر میں‌ہوں جیسے جتنا چھوٹا نام ہو اچھا ہے۔
    السلام و علیکم عمار بھائی

    میں نے تجرباتی طور پر blogger.com پر ایک اردو بلاگ سیٹ کیا ہے۔ مہربانی فرما کر ذرا ملاحظہ کر لیں ۔ میں آپکی آراٗ و تنقید کا منتظر رہوں گا۔
    یہ ہے اسکا پتہ: http://lehaf.blogspot.com/
    والسلام و علیکم
    تمام اہلیانِ اردو محفل کو
    السلام علیکم
    امید ہے آپ سب اللہ تعالٰی کے فضل و کرم سے خیروعافیت سے ایک خوشگوار زندگی گزار رہے ہوں گے۔
    اس ذاتی پیغام کا مقصد آپ سب کی توجہ ایک اہم بات کی طرف کروانی مبذول ہے۔جیسا کہ آپ سب کو علم ہو گا ہم نے ایک کام "اتحاد اسلامی" کرنے کا بیڑا اٹھانے کا سوچا ہے لیکن یہ کام آپ دوستوں کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں۔

    اب ہم اتحاد اسلامی کو عملی جدوجہد کی طرف لے جانے کے لئے اتحاد اسلامی کے اغراض و مقاصد/منشور اور قوانین مرتب کر رہے ہیں۔ جس میں آپ لوگوں کی رائے/مشورے کی شدت سے ضرورت ہے۔ آپ جس قدر ہمت و طاقت رکھتے ہیں صرف اتنا ہی اتحاد اسلامی کی خاطر کام کریں۔ اگر آپ کے پاس وقت کی کمی ہے تو کم از کم ہمیں اپنے قیمتی مشوروں سے ضرور نوازیں۔ اگر آپ کی زندگی مصروفیت کی ایک دلدل بن چکی ہے تو کم سے کم صرف ایک بار "اتحاد اسلامی کی تنظیم سازی" والے دھاگہ کو ضرور پڑھیں ہو سکتا ہے کوئی ایسی بات آپ کے ذہن میں آ جائے جو پہلے کسی نے نہ سوچی ہو یا ہم کوئی اہم غلطی کرنے جا رہے ہوں اور آپ کی وجہ سے ہم اس کو بہتر کر سکیں۔ ہم آپ سے دین اسلام کے لئے آپ کی سالوں کی خوش گوار زندگی سے صرف ایک گھنٹہ مانگتے ہیں جس میں آپ صرف اس دھاگہ " اتحاد اسلامی کی تنظیم سازی" کو پڑھیں اور تھوڑی بہت سوچ و بیچار کریں اور اتحاد اسلامی میں اپنا حصہ بھی ڈالیں۔
    ہم اللہ تعالٰی سے امید کرتے ہیں کہ وہ ہمارے اس خواب کو پورا کرے گا اور بے شک اللہ تعالٰی ہی اس کا اجر دینے والا ہے۔
    والسلام

    آپ یہاں اتحاد اسلامی کے سلسلے کے متعلق دیکھ سکتے ہیں....

    1: اتحاد اسلامی.........آو سب مل کر عہد کریں :

    2:اتحاد اسلامی کے اگلے مرحلے کے متعلق رائے دیجیئے

    3:اتحاد اسلامی کی تنظیم سازی کریں
    سلام علیکم
    پیشگی عید مبارک قبول کیجیئے
    اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو
    وسلام
    اور ہوسکے تو ہئیر اسٹائل والے تھریڈ سے اس سے متعلق مراسلات کو یہاں منتقل کرلیجئے دوستوں کی
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
Top