نتائج تلاش

  1. عمار ابن ضیا

    آپ آج کل کون سی ٹی وی سیریز دیکھ رہے ہیں؟؟

    گزشتہ دنوں نیٹ فلیکس پر کورین سیریز ’’دی کنگ‘‘ دیکھنا شروع کی ہے۔ پہلی قسط میں کئی بار وقفہ آنے کے باعث اسے دو تین بار پھر سے شروع کرنا پڑا کہ ایک تو کوریائی اداکاروں کے چہروں کی شناخت مشکل اور پھر اس میں دو متوازی دنیاؤں کا ذکر ہے، یعنی ایک دنیا میں ’’مملکتِ کوریا‘‘ ہے اور دوسری میں ’’جمہوریہ...
  2. عمار ابن ضیا

    دو ملین پیغامات کے بعد۔۔

    شکریہ۔ درست کہ چھوٹے بچوں کے لیے تحریری مواد پڑھنے میں کشش پیدا کرنا مشکل ہے، لیکن میں ایسی ویب سائٹ والدین یا اساتذہ کے لیے چاہتا ہوں جہاں انھیں بچوں کا ادب دستیاب ہو اور وہ اسے استعمال کرسکیں۔ اسے کسی سائٹ کا ذیلی سیکشن بھی بنایا جاسکتا ہے، اگر ممکن ہو۔ مثلاً ادب کی سائٹ پر بچوں کے ادب کا...
  3. عمار ابن ضیا

    دو ملین پیغامات کے بعد۔۔

    ایک اور ضمنی بات۔ نئے پلیٹ فارم کی ریلیز کے وقت کوشش کیجیے کہ اس کی موبائل ایپ موجود ہو۔ موبائل ایپ کے ذریعے فورمز استعمال کرنا اور اپڈیٹس سے باخبر رہنا بہت آسان ہوجاتا ہے۔
  4. عمار ابن ضیا

    دو ملین پیغامات کے بعد۔۔

    شکریہ مقدس بہن :)
  5. عمار ابن ضیا

    دو ملین پیغامات کے بعد۔۔

    دو ضمنی باتیں۔ پہلی بات، کیوں نہ نئے فورم پر ہر شخص کو موقع دیا جائے اور پرانے اراکین کے اکاؤنٹ بنانے سے متعلق کوئی استثنا نہ رکھا جائے۔ دوسری بات، خلیل بھائی کی تجویز، یعنی بچوں کے الگ فورم، پر غور کیا جانا چاہیے۔
  6. عمار ابن ضیا

    دو ملین پیغامات کے بعد۔۔

    محفل کے دو ملین پیغامات مکمل ہونے کی خوشی اپنی جگہ، لیکن مجھے جو بات یہاں کھینچ لائی ہے، وہ ایک نئے سوفٹ ویئر پر نئی ویب سائٹ کا قیام ہے۔ آپ نے جس طرح ڈسکورس کا نقشہ کھینچا ہے، اس نے تجسس بڑھا دیا ہے۔ پھر نت نئے تجربات اور نئی چیزوں کو استعمال کرنے کا شوق اپنی جگہ۔ مجھے امید ہے کہ نئے پلیٹ فارم...
  7. عمار ابن ضیا

    آپ آج کل کون سی ٹی وی سیریز دیکھ رہے ہیں؟؟

    ہاہاہاہا۔۔۔ سچی بات یہ ہے کہ میں نے بھی صرف اسی چکر میں دیکھنا شروع کیا۔ جب سے میں نے 24 دیکھا تھا، مجھے کیفر سدھرلینڈ کی نئی ٹی وی سیریز کا انتظار تھا۔ درحقیقت ’24‘ سیریز ہی سے مجھے صحیح معنوں میں انگریزی ٹی وی سیریز دیکھنے کا چسکا پڑا ہے۔
  8. عمار ابن ضیا

    آپ آج کل کون سی ٹی وی سیریز دیکھ رہے ہیں؟؟

    بالکل۔ میں نے بھی بس زبردستی مکمل کیا تھا کہ جب اتنا دیکھ لیا ہے تو پورا کرکے ہی چھوڑوں۔ مجھے بالکل امید نہیں تھی کہ اسے اگلے سیزن کے لیے رینیو کیا جائے گا۔
  9. عمار ابن ضیا

    آپ آج کل کون سی ٹی وی سیریز دیکھ رہے ہیں؟؟

    ’دی بلیک لسٹ‘ کے پانچویں اور ’ڈیزگنیٹڈ سروائیور‘ کے دوسرے سیزن کے انتظار میں، میں نے ’امیریکن گاڈز‘ دیکھنے کے بعد ’دی آفس‘ کا پہلا سیزن دیکھا۔ اور اس کے بعد ترکی ٹی وی سیریز، ’دیریلیس ارطغرل‘ شروع کردی۔ اب اس سیریز نے ایسا جکڑ لیا ہے کہ ’دی بلیک لسٹ‘ اور ’ڈیزگنیٹڈ سروائیور‘ کے نئے سیزن شروع...
  10. عمار ابن ضیا

    آپ آج کل کون سی ٹی وی سیریز دیکھ رہے ہیں؟؟

    پلاٹ بہت عمدہ ہے لیکن مجھے ہدایت کاری بالکل نہیں بھائی۔ ایسا لگتا ہے جیسے ہر سین/ منظر لگے بندھے انداز سے لکھا گیا ہے۔ بناوٹی پن محسوس ہوتا ہے۔ لیکن پھر بھی، دیکھا ضرور جاسکتا ہے۔ : )
  11. عمار ابن ضیا

    " سوشل میڈیا اور الحاد ".

    حسیب احمد حسیب آپ کا منتخب کردہ موضوع اہم ہے، لیکن جس طرح آپ نے اندھا دھند تیر چلائے ہیں، اس سے اتنا افسوس ہوا کہ لاگن ہی ہونا پڑا۔ پہلے تو میں یہ سمجھنے سے قاصر رہا کہ الحاد پر گفتگو سے قبل تمہید میں آپ نے مارک زکربرگ کو کیوں رگڑ دیا۔ اس بیچارے کا کیا قصور اگر اس کے پلیٹ فارم کو الحاد پھیلانے...
  12. عمار ابن ضیا

    مجھے اردو بلاگ کے لئے اشتہارات چاہیں۔

    وعلیکم السلام۔ میرے بھائی، اگر آج گوگل ایڈسنس اُردو کو سپورٹ کرنے بھی لگے تو بتائیے، بیشتر اُردو بلاگروں کو کیا فائدہ ہونا ہے؟ صرف اشتہارات لگ جانے سے آمدنی شروع نہیں ہوتی۔ اس کے لیے بلاگ کا مقبول ہونا، قارئین کی تعداد زیادہ ہونا، روزانہ سیکڑوں بلکہ ہزاروں لوگوں کا آپ کی ویب سائٹ/ بلاگ دیکھنا،...
  13. عمار ابن ضیا

    آٹھویں عالمی اردو کانفرنس (آرٹس کونسل آف پاکستان)

    ہاہاہا۔۔۔ معذرت خواہ ہوں، لیکن آپ نے اپنی صلاحیتوں کا معمولی سا حصہ ایک ایسے شخص پر خرچ کر دیا ;) بڑی محفلوں میں بڑے بڑے ادیبوں کے ساتھ بے تکلفی کے نام پر بدتمیزی کرتے دیکھا ہے ان صاحب کو میں نے۔
  14. عمار ابن ضیا

    آٹھویں عالمی اردو کانفرنس (آرٹس کونسل آف پاکستان)

    موصوف کی شخصیت ہی کچھ ایسی ہے جناب۔ بغیر کسی تعارف کے، آپ ان کی تحریر پڑھ کر یا ان سے مختصر ملاقات کرکے ان کے بلند اوصاف سےبآسانی واقف ہوسکتے ہیں۔ :)
  15. عمار ابن ضیا

    ضرورت برائے ہوسٹز

    میرے خیال میں عزیزامین اُردو محفل کا ایک قیمتی سرمایہ ہیں۔ محفل کے تازہ ترین دھاگوں کی فہرست دیکھتے ہوئے جب بھی اور جس دھاگے پر بھی مجھے عزیز امین کا نام نظر آتا ہے، میں اُسے لازمی کھولتا ہوں، اوّل تا آخر پڑھتا ہوں، ہنستا ہوں (اکثر قہقہوں کے ساتھ)، کئی سیر خون بڑھاتا ہوں، اور پھر تازہ دم ہوکر...
  16. عمار ابن ضیا

    نوری نستعلیق کرننگ پر کام!

    اس دھاگے میں ہونے والی ۹۰ فی صد تکنیکی گفتگو میرے سر پر سے گزرتی رہی ہے، کیوں کہ کسی بھی صورت نہ میرا تعلق پروگرامنگ سے ہے نہ فونٹ کی تخلیق سے۔ لیکن شوق کی انتہا دیکھیں کہ باقاعدگی سے تمام تر گفتگو لفظ بلفظ پڑھتا ہوں، سمجھتا کچھ نہیں ہوں، مگر خوش ہوتا جاتا ہوں۔ کسی دلچسپ کہانی یا ناول کے مکالموں...
  17. عمار ابن ضیا

    فجر کی فرض رکعات کی تعداد کتنی ہے؟

    ایک بار پھر آپ سیکشن کا عنوان غور سے دیکھ لیں۔ اسلام اور عصرِ حاضر ہے، دار الافتا نہیں۔ بڑی ذرّہ نوازی ہے آپ کی کہ آپ نے دنیا کے تمام تر علمائے دین اور فتاویٰ کے مراکز چھوڑ کر اُردو محفل کو اس قابل سمجھا کہ یہاں آپ کو آپ کے علمی اور مذہبی مسائل کا جواب ملے گا۔ مہربانی کرکے، جن جن علمائے دین یا...
  18. عمار ابن ضیا

    تین بہادر نے پاکستانی باکس آفس پرریکارڈ بزنس کرکےتہلکہ مچا دیا!

    موسیقی بہت اچھی ہے۔ فلم میں صرف دو گیت ہیں، ایک سے فلم کا آغاز ہوتا ہے اور دوسرے پر فلم کا اختتام۔ میرے خیال میں درمیان میں بھی ایک گیت ہونا چاہیے تھا۔ کہانی روایتی طرز کی ہے۔ برائی کے خلاف لڑائی۔ اینی میشن کا تقابل ہالی ووڈ سے تو نہیں کرسکتے لیکن پاکستان کی پہلی اینی میٹڈ فلم ہونے کے اعتبار سے...
  19. عمار ابن ضیا

    جوراسک ورلڈ: ناپید جانوروں سے متعلق تفریحی فلم!

    مجھے یاد نہیں پڑتا کہ میں نے جراسک پارک سیریز کی کوئی بھی فلم مکمل دیکھی ہو۔ اس کے ابتدائی ریویوز سامنے آنے کے بعد دیکھنے جانے یا نہ جانے کا فیصلہ کروں گا :)
Top