مجھے اردو بلاگ کے لئے اشتہارات چاہیں۔

MuhammadAsfand

محفلین
اسلام علیم میں اپنے بلاگ پر جو کہ اردو میں ہے اس پر اشتہارات لگانا چاہتا ہوں مگر گوگل ایڈسن اردو کو سپورٹ نہیں کرتا پرائے مہربانی اس کے لئے کوئی اور اچھی سی سروس بتا دیں
 
وعلیکم السلام۔
میرے بھائی، اگر آج گوگل ایڈسنس اُردو کو سپورٹ کرنے بھی لگے تو بتائیے، بیشتر اُردو بلاگروں کو کیا فائدہ ہونا ہے؟ صرف اشتہارات لگ جانے سے آمدنی شروع نہیں ہوتی۔ اس کے لیے بلاگ کا مقبول ہونا، قارئین کی تعداد زیادہ ہونا، روزانہ سیکڑوں بلکہ ہزاروں لوگوں کا آپ کی ویب سائٹ/ بلاگ دیکھنا، اور پھر ان اشتہارات پر نہ صرف کلک کرنا بلکہ اشتہار کھلنے پر ان کے ساتھ برتاؤ سمیت کئی عوامل اثر انداز ہوتے ہیں۔
اب اپنے بلاگ کا جائزہ لیجیے۔ کیا آپ کے بلاگ پر روزانہ وزٹس کی تعداد ہزار کے لگ بھگ ہے؟ کیا آپ کے بلاگ پر آنے والے بلاگ پر کچھ وقت بھی گزارتے ہیں یا دو منٹ میں اڑن چھو ہوجاتے ہیں؟ ان نکات پر غور کریں، پھر بلاگ سے آمدنی کے بارے میں سوچا جاسکتا ہے۔
گوگل ایڈسنس واحد ذریعہ نہیں ہے، اور بھی کئی پلیٹ فارمز ہیں ایسے، ہاں گوگل ایک مستحکم کمپنی ہے اور یہاں فراڈ کے امکانات بھی کم ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ ایسا بھی کرسکتے ہیں کہ اپنے بلاگ کو ایک مخصوص طبقے میں اس قدر مقبول بنا لیں کہ اس طبقے سے متعلق ادارے یا مصنوعات کا اشتہار براہِ راست آپ کو مل سکے۔
 
arifkarim

معطل

بالکل صحیح۔ عام عوام میں یہی تاثر ہے کہ گوگل ایڈ سنس کوئی سونے کا انڈا دینے والی چڑیا ہے۔ حالانکہ اسکا سب سے زیادہ فائدہ خود گوگل کو ہوتا ہے۔
 
Top