دادا کی روح

رانا

محفلین
ایک عامل صاحب کو دعوی تھا کہ وہ مردہ روحوں سے بات کرادیتے ہیں۔ ایک دن ایک بچہ ان کے آستانے پر آیا اور کہا کہ مجھے اپنے دادا کی روح سے بات کرنی ہے۔ عامل صاحب کے چیلے نے بچے کو ایک اندھیرے کمرے میں بٹھا دیا اورکہا کہ ابھی کچھ دیر میں تمھارے دادا کی روح آئے گی اور تم سے بات کرے گی۔ تھوڑی دیر بعد ایک بھاری سی آواز آئی "کیوں آئے ہو برخوردار؟" بچے نے معصومیت سے پوچھا "دادا جان میں یہ معلوم کرنا چاہ رہا تھا کہ آپ کی روح یہاں کیا کررہی ہے آپ کا تو ابھی انتقال ہی نہیں ہوا!!!"
 
Top