انٹرویو انٹرویو وِد زکریا

زیک میں نے آپ کا انٹرویو کافی حد تک پڑھا ہے اور مزید بھی مکمل پڑھنے کا ارادہ ہے، اس امید کے ساتھ کہ محفل سلامت ہی ہے ابھی!
آپ نے سوال پوچھا تھا تبدیلی سے متعلق ایک آبزرور کی نظر سےاور میں نے بس ایک دن کا وقت مانگا تھا تو اگر میرا بے لاگ تبصرہ گراں نہ گزرے تو میں یہ کہوں گی کہ آپ کے بیس سال قبل کے ورژن سے میں بہت زیادہ ریلیٹ کر پاتی تھی۔ گو میں تب محفل میں نہیں تھی مگر جب میں اسے اب پڑھتی ہوں تو وہ کوئی ایسا ہی انسان تھا جس کے ساتھ کئی قدریں مشترک تھیں لیکن جب میں محفل میں آئی تھی تب آپ (کم از کم مجھے لگا) کہ کوئی اور انسان تھے۔ ممکن ہے کہ یہ بہت سارے محفلی رویوں کا ری ایکشن ہو۔ شروع میں میں خود بھی کسی جگہ بالکل اوپنلی مائی سیلف ہوتی ہوں لیکن وقت کے ساتھ ساتھ ہم اپنا رویہ اس جگہ کے حساب سے کیسے ٹھیک رہے گا وہ بدلتے بھی ہیں۔ لیکن اب جب کہ میں یہ الفاظ لکھ رہی ہوں اور اس انٹرویو کو شروع ہوئے بھی 19 برس ہونے والے ہیں، مجھے یہ بات خوشگوار حیرت میں مبتلا کرتی ہے کہ عام طور پر لوگوں کو وقت کے ساتھ ساتھ بہت زیادہ rigid ہوتے ہوئے دیکھا گیا ہےجب کہ آپ کے معاملے میں مجھے لگا آپ وقت کے ساتھ بہت فلیکسیبل ہو گئے ہیں۔ ممکن ہے آپ وہی ہوں جو ہیں مگر پھر بھی سوشل بیہیوئیر کافی چینج لگا اور بہت اچھا لگا۔ اعجاز عبید صاحب کے لیے تو کل لکھا تھا کہ میرے لیے فادر-فیگر ہیں۔۔۔اور آپ نے بھی چند دن پہلے بتایا تھا کہ آئی ایم آفیشلی نیکسٹ جنریشن آفٹر یو! لیکن پھر بھی آپ کو دیکھ کے فرینڈ فرام این ادر ملینیم کا خیال آتا ہے۔ اگرچہ میں خود بھی آپ کے والے ملینیم سے ہی ہوں۔۔۔امید ہے آپ سے ہمیشہ سیکھتے رہیں گے اور آپ کی زندہ دلی جرم ضعیفی میں کبھی ملوث نہ ہوگی۔ (اب یہ نہ سمجھیے گا کہ پہلے بابا جانی کا ذکر کر دیا اور اب جرم ضعیفی کا تو میں محفلین کو آپ کی عمر کئی دہائیاں بڑھا کے بتا رہی ہوں!!!) ارے نہیں، میں تو بس یہ کہہ رہی ہوں کہ یو آر ایجنگ لائک آ فائن وائن۔۔۔۔کیپ اٹ اپ اینڈ سٹے فلیکسیبل ایز یو آر۔ یہ ایک بڑی تبدیلی ہے جو میں نے محفل پر واپسی پہ نوٹس کی اور یہی وجہ ہے کہ ہمارے حلقہ احباب والے دائرے کونسائیڈ کر گئے اور امید ہے قائم رہیں گے!
 

زیک

فوٹوگرافر
اولمپکس 2028 آپکے ہاں ہو رہا کیا ارشد ندیم کو سپورٹ کرنے جائیں گے؟
کرکٹ بھی شامل ہو رہا اگر پاکستان کوالیفائی کر گئی تو کیا میری اور یاز بھائی کی نمائندگی کرتے ہوئے جائیں گے؟
اسی سے یاد آخری ورلڈ کپ امریکا میں ہویا کیا تاثرات ہیں؟
بیک ٹو اولمپکس پاکستان ہاکی ٹیم اگر پہنچی وہاں تو کیا لاس اینجلس 1984 کی یاد تازہ کرواتے ہوئے شاہینو کو پھر سے طلائی تمغہ جتوا دیں گے؟ بولے تو سپورٹے کریں گے؟

مزید اولپمکس سوالات معہ دیگر سپورٹس لوڈنگ۔۔
اولمپکس تو لاس اینجلس میں ہیں جو مجھ سے ساڑھے چار پانچ گھنٹے کی فلائٹ ہے۔ یہ فاصلہ اسلام آباد سے جدہ کے فاصلے سے زیادہ ہے۔ چانس کم ہی ہے کہ اتنی دور جاؤں گا کہ میں سپورٹس دیکھنے کا اتنا بڑا فین نہیں ہوں۔ میں تو اس دن پیرس سے نکل پڑا تھا جس دن ٹور دا فرانس وہاں ختم ہو رہی تھی۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کی بات کر رہے ہیں؟ پتا بھی نہیں چلا کہ ہوا۔
 
آخری تدوین:

یاز

محفلین
یہ تو ٹھیک کہا پتہ ہم فینز کو نہیں چلا کیا ہوا؟
کیوں یاز بھائی کیا پتہ چلا کہ 120 چیس کیوں نہیں ہوا تھا؟ یا سوپر اور میں وائیڈ وائیڈ کیوں کھیلا جا رہا تھا۔
ہم چپ رہے، کچھ نہ کہا وغیرہ
ٹی ٹونٹی میں بہت پیسہ ہے، ہر لحاظ سے
 

زیک

فوٹوگرافر
اب یوں لگتا ہے کہ دنیا بس کھیل تماشا ہی ہے!!

سپورٹس کے سوالوں سے تنگ ہیں؟ سچی بات یہ ہے کہ میں کچھ سپورٹس کھیلتا ہوں۔ اس سے کم دیکھتا ہوں۔ لیکن آپ کی اگلی پوسٹ کے حساب سے flexibility کہ میں نے زندگی میں یہ جانا کہ سپورٹس ایک ایسا موضوع ہے جس پر لوگ چاہے آپ کے انجانے ہوں کھل کر بات کرتے ہیں۔ اگر آپ اپنے خول سے نکل کر بات چیت یعنی چٹ چیٹ کرنا چاہتے ہیں (اور میرے خیال میں یہ انسانی انٹریکشن کا اہم حصہ ہے) تو سپورٹس سے بہتر موضوع کوئی نہیں۔ بھاری موضوعات پر بات چیت احتیاط سے اور مخصوص لوگوں کے ساتھ کی جاتی ہے لیکن کھیل کے معاملے میں آپ آسانی سے کسی یونیورسٹی آف جارجیا کے فین کو To Hell With Georgia کہہ سکتے ہیں کہ یہ نعرہ ہے Georgia Tech کی (امریکی) فٹبال ٹیم کا جن کی UGA کے ساتھ پرانی rivalry ہے
 

سیما علی

لائبریرین
ارے نہیں، میں تو بس یہ کہہ رہی ہوں کہ یو آر ایجنگ لائک آ فائن وائن۔۔۔۔کیپ اٹ اپ اینڈ سٹے فلیکسیبل ایز یو آر۔ یہ ایک بڑی تبدیلی ہے جو میں نے محفل پر واپسی پہ نوٹس کی اور یہی وجہ ہے کہ ہمارے حلقہ احباب والے دائرے کونسائیڈ کر گئے اور امید ہے قائم رہیں گے
یہ بات بالکل درست ہے
وقت نے
زیک کے
وقار، تجربے، اندرونی خوبصورتی، کو مزید نکھار دیا ہے ۔
جیسے وقت کے ساتھ نایاب چیزیں نکھرتی ہیں
 

یاز

محفلین
کبھی کسی نشہ آور چیز کا استعمال کیا؟
اس سے ہمیں DS-160 کا وہ صفحہ ذہن میں آ رہا ہے، جس میں ایسے سوالات ہیں کہ
کیا آپ نے کبھی چرس گانجا وغیرہ کی تجارت کی یا مستقبل میں ایسا ارادہ رکھتے ہیں
کیا آپ ہیومین ٹریفکنگ میں ملوث رہے یا مستقبل میں ارادہ رکھتے ہیں
وغیرہ وغیرہ
 

زیک

فوٹوگرافر
اس سے ہمیں DS-160 کا وہ صفحہ ذہن میں آ رہا ہے، جس میں ایسے سوالات ہیں کہ
کیا آپ نے کبھی چرس گانجا وغیرہ کی تجارت کی یا مستقبل میں ایسا ارادہ رکھتے ہیں
کیا آپ ہیومین ٹریفکنگ میں ملوث رہے یا مستقبل میں ارادہ رکھتے ہیں
وغیرہ وغیرہ
کمیونزم اور دہشتگردی بارے بھی سوالات ہیں۔
 

زیک

فوٹوگرافر
آپ کے بیس سال قبل کے ورژن سے میں بہت زیادہ ریلیٹ کر پاتی تھی۔ گو میں تب محفل میں نہیں تھی مگر جب میں اسے اب پڑھتی ہوں تو وہ کوئی ایسا ہی انسان تھا جس کے ساتھ کئی قدریں مشترک تھیں
بہت شکریہ مریم۔

جب میں محفل میں آئی تھی تب آپ (کم از کم مجھے لگا) کہ کوئی اور انسان تھے۔ ممکن ہے کہ یہ بہت سارے محفلی رویوں کا ری ایکشن ہو۔
شاید یہ ”لڑی“ آپ کی نظر سے نہیں گزری۔
آپ کے معاملے میں مجھے لگا آپ وقت کے ساتھ بہت فلیکسیبل ہو گئے ہیں۔ ممکن ہے آپ وہی ہوں جو ہیں مگر پھر بھی سوشل بیہیوئیر کافی چینج لگا اور بہت اچھا لگا۔
کچھ سال پہلے بیٹی سے بات ہو رہی تھی تو وہ یہ سن کر حیران ہوئی کہ میں انٹروورٹ ہوا کرتا تھا۔ اس سے آپ تبدیلی کا اندازہ لگا سکتی ہیں۔ دوسرے یہ کہوں گا کہ کم از کم میرے کیس میں پاکستان چھوڑنا اور امریکا آنا بہت اچھا فیصلہ تھا کہ اس نے مجھے اس راستے پر ڈالا کہ میں آج کا زیک بنا۔ یہ پاکستانی سوسائٹی میں میرے لئے ممکن نہ تھا۔
 
Top