ایک جملہ کے لطائف

وجی

لائبریرین
ہمارے لوگوں کا یہ حال ہے کہ اگر کوئی مریض مل جائے تو سب ڈاکٹرز بن جاتے ہیں اور جب کوئی ڈاکٹر مل جائے تو سب مریض بن جاتے ہیں۔
بلکہ ہم یوں بھی کہ سکتے ہیں کہ
ہم سب اس عارضے میں مبتلا ہیں کہ ہر موضوع پر ایک ہی وقت میں ہم ماہر بھی ہوتے ہیں اور سائل بھی۔
 
ہوبٹ کا سیکوئیل ہے شاید؟
@زیک صاحب ب ب ب ب
😭😭
شدید آنسو ٹپک رہے ہیں اس وقت کافی مگ میں۔ افسوسناک! اگر میں ایڈمن ہوتا اس بلاسفیمی پر فوری معطل کر دیتا اور خود سیپوکو کر لیتا
سی این این پہ چیک کریں، پیٹر جیکسن کے نیلا تھوتھا پھانک لینے کی خبر کسی بھی وقت آ سکتی ہے۔
اتنا نہ ہنسائیں، کسی نےکلے ماسک بھی لگایا ہوتا ہے!
ٹھیک ہے آپ سے غلطی ہوئی لیکن سر پر اتنی خاک جھاڑنے والی غلطی نہ تھی
نیا مال آیا ہے!
 

یاز

محفلین
فرعون جتنا بھی گنہگار سہی، لیکن اس نے کبھی زنانہ نام سے آئی ڈی نہیں بنائی تھی ۔
 
Top