پاکستان سوپر لیگ 2025

پاکستان سوپر لیگ کا دسواں ایڈیشن جاری وساری ہے۔
محفل کے برخاست ہونے سے پہلے ایک آخری مرتبہ پھر سے اس زمرے میں چند دنوں کے لئے رونقیں لگاتے ہیں۔

اس وقت یاز بھائی کے کھبے پاسے والے گھر کے عین سامنے سے گزرتی سڑک پر لگ کر آپ پہلا یوٹرن لے کر صدر روڈ سے ہوتے ہوئے براستہ منڈی موڑ آئی جی پی روڈ ہوتے ہوئے سکتھ روڈ پر مُر کر وہاں موجود پنڈی اسٹیڈیم میں پشاور زلمی اور کراچی کنگز کا میچ جاری ہے۔
 

یاز

محفلین
اتنا ٹریفک جیم بنا دیتے ہیں کہ بہتر ہے ٹی وی یا کرک انفو پہ ملاحظہ فرما لیں۔ ساتھ میں ٹانگیں پسار کے لیٹے لیٹے چائے کی چسکیاں بونس سمجھ لیں۔
 
پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کے درمیان میچ بارش کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہو چُکا ہے۔

میچ 13 اوورس پر مشتمل ہوگا اور ہارنے والے ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائے گی۔
 
لاھور بمقابلہ اسلام آباد سیمی فائنل جسکو نئے دور میں کوالیفائر 2 کا نام دیا گیا ہے قذافی اسٹیڈیم میں جاری و ساری۔

قلندرز کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
 
گلیڈی ایٹرز بمقابلہ قلندرز فائنل جاری۔
کوئٹہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 201 رنز بنائے ہیں۔
جواب میں لاہور کا اچھا آغاز
8 اوور کے بعد82/1

72 گیندوں میں مزید 120 رنز درکار۔۔۔
 
Top